نازیہ کرامت اللہ
نازیہ کرامت اللہ (تاجک زبان: Нозияи Кароматулло، پیدائش: 7 فروری 1988ء) تاجکستان کی ایک تاجک، فارسی، ہندی پاپ گلوکارہ ہے۔ اس نے زیادہ تر تاجک زبان میں گانے گائے، اس کے علاوہ ہندوستانی زبان میں بھی کچھ گانے گائے۔ وہ اپنے ملک کے علاوہ پڑوسی ممالک کے کنسرٹ، جشن نوروز، قومی پریڈ ڈے، ٹیلی ویژن اور ریڈیو پروگرام وغیرہ میں گیت گاتی رہی۔
نازیہ کرامت اللہ (Нозияи Кароматулло) Noziya Karomatullo | |
---|---|
پیدائشی نام | نازیہ کرامت اللہ |
پیدائش | دوشنبہ، تاجکستان | 7 فروری 1988
اصناف | |
پیشے | گلوکارہ |
آلات | طبلہ، پیانو، بیلا |
سالہائے فعالیت | 2010ء – 2015ء |
ریکارڈ لیبل | ویریس |
ذاتی زندگی
ترمیمنازیہ کرامت اللہ 7 فروری 1988ء کو تاجکستان کے شہر دوشنبہ میں پیدا ہوئی۔ وہ تاجک کے مشہور گلوکار کرامت اللہ قرباناف کی بیٹی ہے۔ ان کے بھائی محمد رفیع کرامت اللہ بھی تاجک گلوکار ہے۔ سال 2014ء میں نازیہ کی شادی ہوئی اور 7 دسمبر 2015ء میں ایک بچی کو جنم دیا۔ 17 اکتوبر 1992ء میں یاون ضلع کی خانہ جنگی کے دوران ان کے والد کرامت اللہ قرباناف ایک شادی تقریب کے بعد رات کو واپس لوٹ رہے تھے کہ ایک ڈاکو کے ہاتھوں ان کا قتل ہو گیا۔
اعزازات و حصولیابیاں
ترمیمنازیہ 2007ء کے بھارتی کلاسیکی کتھک رقص کے مسابقہ میں فاتح ہوئی۔[1]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ www.clips.tj، اخذ شدہ بتاریخ 01 مئی 2015