ناصرکالونی کراچی کے ایک ٹاؤن کورنگی میں واقع ہے جس کی آبادی کم و بیش 1 لاکھ کی قریب ہے۔ یہ دو سیکٹر پر مشتمل ہے 32Eاور 32 D. یہاں ملی جلی آبادی ہے کچھ حصہ غیر مسلموں پر مشتمل ہے۔

ناصر کالونی
انتظامی تقسیم
ملک پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P17) کی خاصیت میں تبدیلی کریں[1]
متناسقات 24°49′00″N 67°08′00″E / 24.81666667°N 67.13333333°E / 24.81666667; 67.13333333   ویکی ڈیٹا پر (P625) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قابل ذکر
جیو رمز 7046119  ویکی ڈیٹا پر (P1566) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
نقشہ

محل و وقوع

ترمیم

راجا صاحب محمود آباد روڈ پر کورنگی کراسنگ موڑ کے بعد 2 کلومیٹر کے فاصلے پر ناصر کالونی کا علاقہ شروع ہوجاتا ہے۔ اس کے شمال میں ضیا کالونی،مشرق میں کورنگی 1 ،جنوب میں چکراگوٹھنورانی بستی اور مغرب میں دارلسلام ہاؤسنگ سوسائٹی واقع ہہں۔۔

درسگاہیں

ترمیم

یہاں شہری حکومت کے زیر انتظام دو سرکاری پرائمری اسکول موجود ہیں جن کو 2009 میں سکینڈری کا درجہ دے دیا گیا ہے۔ نجی شعبے میں کئی اسکول موجود ہیں جن میں یہ زیادہ مشہور ہیں۔

  • رفاعی گرامر اسکول
  • اقرا‎ء معراج الاطفال
  • مسلم پبلک اسکول
  • گرین چینل اسکول
  • الباسط اسکول
  • البکہ فاؤنڈیشن
  • گولڈن ایج گرامر اسکول
  • سبحانہ اکیڈمی

ان میں رفاعی گرامر اسکول اور اقرا‎ءمعراج الاطفال ہی اسکول کہلائے جا سکتے ہیں۔ باقی سب گھروں میں قائم ہیں جن میں نہ تو روشنی و ہوا کا کوئی انتظام ہے اور نہ ہی کھیلوں کے میدان کی کوئی سہولت۔

اسپتال

ترمیم

یہاں کو‎ئی سرکاری اسپتال یا ڈسپینسری موجود نہیں۔ نجی شعبہ کا ایک اسپتال عزیز اسپتال یہاں کا واحداسپتال ہے جس کو کلینک کہنا زیادہ مناسب ہوگا۔ اس کے علاوہ ماجد ہومیوکلینک، عروج میڈیکل سینٹر،سید کلینک، القمرمیڈیکل سینٹر قابل ذکر ہیں۔

سیاسی سرگرمیاں

ترمیم

کراچی کے اکثر علاقوں کی طرح ناصرکالونی میں بھی متحدہ قومی مومنٹ کا اثرورسوخ ہے تاہم ملت اسلامیہ کونسل،پاسبان، سنی تحریک اور سپاہ صحابہ کی چاکنگ اور جھنڈے بھی دیکھے جا سکتے ہیں

سماجی سرگرمیاں

ترمیم

ناصرکالونی کی سب سے پرانی سماجی تنظیم سوشل ویلفئر آرگنائزیشن ہے جو اب عضو معطل نظر آتی ہے۔ سرگرم سماجی تنظیموں میں القریش ویلفئر ٹرسٹ خاصی نمایاں ہے اس کی علاوہ گلزارویلفئر ٹرسٹ اور القریش ویلفیئر ٹرسٹ بھی فلاحی میدان میں سرگرم عمل ہیں۔

پولیس اسٹیشن

ترمیم

علاقے میں 1993 سے پولیس چوکی قائم تھی جس کو 2001 میں پولیس اسٹیشن کا درجہ دے دیا گیا۔ اب یہ ناصرکالونی پولیس اسٹیشن کہلاتا ہے تاہم اس کے قیام کے باوجود علاقے میں ہونے والے جرائم میں کوئی خاص کمی دیکھنے میں نہیں آئی۔ نا کافی نفری، سیاسی مداخلت پولیس اہلکاروں کی رشوت ستانی اس کی بنیادی وجوہات بتائی جاتی ہیں۔

مساجد

ترمیم

جامع مسجد چشتیہ یہاں کی سب سے بڑی مسجد ہے اس کی علاوہ جامع مسجد ابراہیمیہ ،مدینہ مسجد، غوثیہ مسجد قابل ذکر ہیں۔

گرجے

ترمیم

یوسوع ناصری کیتھولک گرجا گھر یہاں کا سب سے بڑا گرجا ہے اس کے چند اور گرجا گھر بھی یہاں موجود ہیں جو گھروں میں قائم ہیں۔

کھیل کے میدان

ترمیم

علاقے کے دونوں سیکٹرز 32ای اور 32ڈی میں ایک ایک کھیل کا میدان موجود ہے۔ 32 ای کے میدان کی ناصرف چار دیواری موجود ہے بلکہ یہاں 8 فلڈ لائٹس بھی نصب ہیں تاہم سڑک سے نیچا ہونے کی وجہ سے موسم برسات میں یہ میدان ایک وسیع و عریض تالاب میں تبدیل ہوجاتا ہے۔ اس گراونڈ پر ناصر اسپورٹس فٹ بال گروپ کی عملداری ہے جس کے کھلاڑی شام میں اکثر سرگرم دیکھے جا سکتے ہیں۔ 32ڈی کے گراونڈ کی حالت خاصی ابتر ہے جس کی نا تو چار دیواری ہے اور نا ہی فلڈ لائٹس۔ باوجود اس کہ پہاں ایک کونے میں تھانہ کی عمارت واقع ہے مگر یہ میدان سرشام ہی سے نشہ کے عادی افراد کا مسکن بن جاتا ہے ۔

ریلوے سٹی بکنگ آفس

ترمیم

پاکستان ریلوے کی سٹی بکنگ آفس یہاں موجود ہے جس سے سارا لانڈھی کورنگی استفادہ کرتا ہے۔

  1.    "صفحہ ناصر کالونی في GeoNames ID"۔ GeoNames ID۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 دسمبر 2024ء {{حوالہ ویب}}: تحقق من التاريخ في: |accessdate= (معاونت) و|accessdate= میں 15 کی جگہ line feed character (معاونت)