ناہید صدیقی

پاکستانی کتھک فن کارہ

ناہید صدیقی (انگریزی: Nahid Siddiqui) (ولادت: ) پاکستانی معروف رقاصہ اور کتھک فن کارہ ہیں۔[1][2] ناہید دو عظیم اساتذہ، بابا مہاراج (جن کو مہاراج غلام حسین کتھک بھی کہا جاتا ہے) اور برجو مہاراج کی شاگردہ تھیں۔ ناہید صدیقی دنیا بھر کے بڑے مقامات، تہواروں اور ٹیلی ویژن میں اپنے فن کا مظاہرہ کر چکی ہیں۔[3][4] ناہید کئی ایوارڈز حاصل کر چکی ہیں جن میں، برطانیہ کا برٹش کلچرل ایوارڈ اور بین الاقوامی رقص ایوارڈ شامل ہے۔ 14 اگست 1994ء کو انھیں حکومت پاکستان نے صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا۔[5][6]

ناہید صدیقی

معلومات شخصیت
مقام پیدائش راولپنڈی  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ رقاصہ،  فن کار  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ابتدائی زندگی ترمیم

ناہید صدیقی 1949ء کو پاکستان کے شہر راولپنڈی میں پیدا ہوئیں۔ وہ اداکار طلعت صدیقی اور بشیر صدیقی کی بڑی بیٹی ہیں۔[7] ناہید 3 سال کی عمر میں اپنے والدین کے ساتھ راولپنڈی سے کراچی منتقل ہو گئیں۔ ان کے والدین نے ان کو کراچی کے ہیپی ہوم اسکول میں داخل کرایا۔ 1960 کی دہائی کے آخر میں، ناہید صدیقی اپنے والدین کے ساتھ لاہور منتقل ہو گئیں اور یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس میں داخلہ لیا۔ یہ کالج اس سے قبل ہوم اکنامکس کالج کے نام سے مشہور تھا۔

پیشہ وارانہ زندگی ترمیم

ناہید صدیقی نے لاہور کالج آف ہوم اکنامکس سے گریجویشن مکمل کیا اور مہاراج غلام حسین کتھک اور پنڈت برجو مہاراج سے کلاسیکی رقص کی تعلیم حاصل کی۔ ناہید صدیقی نے پاکستان ٹیلی وژن پر رقص کا ایک پروگرام پائل شروع کیا جس کو عالمی اعزازات سے نوازا گیا۔انھوں نے ناہید صدیقی فاؤنڈیشن کے نام سے اپنی ایک تنظیم بنائی ہے، یہ تنظیم رقص، یوگا اور موسیقی کے لیے کام کرتی ہے۔[8][9][10][11][12][13][14]

ذاتی زندگی ترمیم

ناہید صدیقی کی شادی ضیا محی الدین سے ہوئی ہے۔

حوالہ جات ترمیم

  1. "Nahid Siddiqui: A 'katha' of this life" 
  2. "Muslims in the Hindu Dancing Arts: A History" 
  3. "Nahid Siddiqui"۔ 11 اکتوبر 2022 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 مارچ 2021 
  4. "Inner landscapes" 
  5. "Reclaiming space" 
  6. "Kathak dance: In the mystical world of Nahid Siddiqui" 
  7. http://cineplot.com/talat-siddiqui/
  8. https://www.thehindu.com/features/metroplus/inner-landscapes/article5462863.ece#!
  9. https://tribune.com.pk/story/541794/kathak-dance-in-the-mystical-world-of-nahid-siddiqui
  10. https://www.cbc.ca/player/play/2695619906
  11. "آرکائیو کاپی"۔ 16 ستمبر 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 مارچ 2021 
  12. https://genome.ch.bbc.co.uk/schedules/radio2/1995-01-18
  13. https://www.dawn.com/news/1103187
  14. https://r.search.yahoo.com/_ylt=A2KLfSTK3TNgIisAJiZXNyoA;_ylu=Y29sbwNiZjEEcG9zAzYEdnRpZANDMTU3N18xBHNlYwNzcg--/RV=2/RE=1614040650/RO=10/RU=https%3a%2f%2fwww.deccanherald.com%2fsunday-herald%2fsunday-herald-art-culture%2ftaking-the-pandemic-in-their-stride-911988.html/RK=2/RS=pjS4u9wP.TMpE3qZJ8VdkmQAIS0-[مردہ ربط]