نثار ناسک

پاکستانی شاعر

نثار ناسک (15 فروری 1939ء – 3 جولائی 2019ء) پاکستانی شاعر تھے۔ ان کی وجہ شہرت ایک ملی نغمہ ”دل دل پاکستان“ بنا جو ایک موسیقار گروپ ”وائٹل سائنز“ نے گایا تھا۔[1] پاکستان ٹیلی ویژن نے اردو ادب میں خدمات کے اعتراف میں انھیں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا تھا۔[2][3] وہ اردو اور پنجابی میں لکھتے تھے۔ ان کی دو کتابیں ”چوتھی سمت آ نکلا“ اور ”دل دل پاکستان“ شائع ہوئیں۔[4] تمغائے حسن کارکردگی سے بھی نوازے گئے۔[حوالہ درکار]

نثار ناسک
معلومات شخصیت
تاریخ پیدائش 15 فروری 1943ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 3 جولا‎ئی 2019ء (76 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
راولپنڈی   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ شاعر   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان اردو ،  پنجابی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کارہائے نمایاں دل دل پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P800) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
باب ادب

وفات

ترمیم

نثار ناسک کچھ عرصے سے جزوی طور پر بینائی سے محروم اور ایمنیزیا کے مرض میں مبتلا تھے، آخری دنوں میں کسمپرسی کی زندگی گزاری، ڈھوک رتہ (ضلع راولپنڈی) میں 3 جولائی 2019ء بروز بدھ کو وفات پا گئے۔[5]

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Dil Dil Pakistan's writer lives miserable life"۔ dunyanews.tv۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 اگست 2018 
  2. "RAC pays tribute to poet Nisar Nasik"۔ nation.com.pk۔ 15 اگست 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 اگست 2018 
  3. "NEWS IN BRIEF"۔ dawn.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 اگست 2018 
  4. "NISAR NASIK"۔ rekhta.org۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 اگست 2018 
  5. "دل دل پاکستان نغمے کے شاعر نثارناسک انتقال کرگئے"۔ express.pk۔ 3 جولائی، 2019