نجانے کیوں ایک اردو گیت ہے جو مشہور پاکستانی پاپ میوزک بینڈ سٹرنگز نے گیا۔ یہ گانا مشہور انگریزی فلم سپائڈر مین 2 کے ہندی /اردو ورژن کے لیے منتخب ہوا۔ یہ گیت سٹرنگز کی چوتھی البم "دھانی" میں شامل ہے جو 2003ء میں پیش کی گئی۔

پس منظر ترمیم

2004ء میں بھارتی کمپنی کولمبیا ٹرائی سٹار فلمز نے سٹرنگز سے رابطہ کیا اور ان سے یہ گیت ہالی وڈ کی مشہور فلم سپائڈر مین 2 کے لیے دوبارہ ریکارڈ کیا۔ یہ گیت بھارت میں بہت مقبول ہوا۔ تاہم اس فلم کی تشہیر میں سٹرنگز کو ایک بھارتی بینڈ کے طور پر پیش کیا گیا۔

گیت ترمیم

دیکھو کیسے پربت سے بادل گئے
برسیں گے یہ اب کہاں
دیکھو کیسے پھولوں سے خوشبو گئی
مہکے گی یہ اب کہاں
سکھ بن گئے سپنے
سب کھو گئے اپنے
دل بجھ گیا گھر جل گیا
نہ جانے کیوں
نہ جانے کیوں
یادوں کا پھر آنچل اڑا
نہ جانے کیوں
دیکھو کیسے ہاتھوں سے جگنو گئے
چمکیں گے یہ اب کہاں
کیوں سو گئیں شامیں
کٹ نہ سکیں راتیں
دل بجھ گیا گھر جل گیا
نہ جانے کیوں
نہ جانے کیوں

حوالہ جات ترمیم