ندیم مصطفی
ندیم مصطفیٰ ( 1965/1966 - 30جون 2024ء) ، بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے سیاست دان اور راجشاہی-4 کے رکن پارلیمنٹ تھے۔ وہ ضیاء الرحمن اور خالدہ ضیاء کے بیٹے طارق رحمان کے قریبی ساتھی تھے۔
ندیم مصطفی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
تاریخ پیدائش | سنہ 1966ء |
تاریخ وفات | 30 جون 2024ء (57–58 سال) |
جماعت | بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی |
عملی زندگی | |
پیشہ | سیاست دان |
درستی - ترمیم |
کیریئر
ترمیممصطفی 1996ء اور 2001 ءمیں بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے امیدوار کے طور پر راج شاہی 4 سے پارلیمنٹ کے لیے منتخب ہوئے تھے۔ [1] وہ بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے خصوصی سیکرٹری تھے۔ [2] مصطفی 2007 کے اوائل میں بنگلہ دیشی سیاسی بحران کے دوران روپوش ہوئے۔ [3] 3 جولائی 2007ء کو مصطفی کو بھتہ خوری کے جرم میں پانچ سال قید کی سزا سنائی گئی۔ [4] مصطفی کو بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی نے 2018ء کے عام انتخابات میں راج شاہی-5 سے مقابلہ کرنے کے لیے نامزد کیا تھا۔ [5] بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی نے اصل میں پروفیسر نظرول اسلام کو نامزد کیا اور بعد میں مصطفی کو نامزدگی دی۔ [5] بنگلہ دیش ہائی کورٹ نے ایک فیصلے میں انہیں انتخابات میں حصہ لینے سے روک دیا۔ [6]
وفات
ترمیمندیم 30 جون 2024ء کو یونائیٹڈ ہسپتال، ڈھاکہ میں دل کا دورہ پڑنے کے بعد انتقال کر گئے۔ [7]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Parliament Election Result of 1991, 1996, 2001 Bangladesh Election Information and Statistics"۔ Vote Monitor Networks۔ 2008-12-29 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-02-11
- ↑ "BNP leader Mostafa Mostafa reportedly held"۔ Dhaka Tribune۔ 19 جنوری 2015۔ 2019-10-18 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-10-18
- ↑ "Rajshahi BNP in crisis as bigwigs in jail or hiding". The Daily Star (انگریزی میں). 14 مئی 2008. Archived from the original on 2021-05-19. Retrieved 2021-05-18.
- ↑ "Nadim Mostafa gets 10-yr in jail for felony". The Daily Star (انگریزی میں). 15 اگست 2007. Archived from the original on 2021-05-18. Retrieved 2021-05-18.
- ^ ا ب "'Allocate "Sheaf of Paddy" symbol to BNP's Nazrul'". The Daily Star (انگریزی میں). 17 دسمبر 2018. Archived from the original on 2021-05-18. Retrieved 2021-05-18.
- ↑ "BNP loses 8 candidates after SC, HC orders". The Daily Star (انگریزی میں). 18 دسمبر 2018. Archived from the original on 2024-06-30. Retrieved 2021-05-18.
- ↑ "Ex-BNP MP Nadim Mostafa dies". The Business Standard (انگریزی میں). 30 جون 2024. Archived from the original on 2024-06-30. Retrieved 2024-06-30.