نسیان یا بھولنے کی بیماری، ماضی کے واقعات کی یاد رکھنے کی صلاحیت یعنی یادداشت کا کھو جانا ہے۔ [1] یہ نقصان ایک مخصوص مدت کے دوران جزوی یا مکمل طور پر ہو سکتا ہے۔ [1] نسیان میں عام طور پر مہارتوں کو انجام دینے کی صلاحیت برقرار رہتی ہے اور صرف حقائق کو یاد رکھنے کی صلاحیت ختم ہوجاتی ہے۔ [1] یادداشت کا نقصان مختصر، مستقل لیکن مستحکم ہو سکتا ہے یا بتدریج بگڑ تی ہوئی ہو سکتی ہے۔ [1]

نسیان
مترادفایمنیسک سنڈروم، غائب دماغی، بھولنے کی بیماری
ویڈیو کی وضاحت
اختصاصعلم نفسیات, علم العصبیات
علاماتماضی کے واقعات کو یاد کرنے کی صلاحیت کا کھو جانا[1]
وجوہاتسر کی چوٹ، تھیامین کی کمی، فالج، دورے، ڈیمنشیا، شراب نوشی، دماغی رسولی، بعض دوائیں، [انسی فلائٹس]]، عارضی عالمی بھولنے کی بیماری، شدید نفسیاتی دباؤ[1]
تشخیصی طریقہعلامت کی بنیاد پر، رسمی جانچ کی مدد سے [1]
علاجوجہ کے مطابق[1]

خطرے کے اسباب میں سر کی چوٹ ، تھامین کی کمی ، فالج ، دورے ، ڈیمنشیا ، شراب نوشی ، دماغی رسولی ، بعض ادویات، انسیفلائٹس ، عارضی عالمی بھولنے کی بیماری اور شدید نفسیاتی دباؤ شامل ہیں۔ [1] بنیادی طریقہ کار پوری طرح سے سمجھ نہیں جا سکتا ہے، اگرچہ دماغ کے مختلف حصے اس میں شامل ہو سکتے ہیں۔ [1] اس کی مخلتف اقسام میں سبب واقعہ سے پہلے ، سبب واقعہ کے بعد اور ایک مخصوص حسی نظام سے متعلق، شامل ہیں ۔ [1] تشخیص علامت پر مبنی ہو سکتی ہے اور باضابطہ جانچ کے ذریعے اس کی تائید کی جا سکتی ہے۔ [1] نسیان ، خراب ترغیب، توجہ یا استدلال کی صلاحیت سے مختلف بیماری ہے۔ [2]

اس بیما ری کے انتظام میں بنیادی وجہ کو حل کرنا شامل ہے ۔ [1] میموری ایڈز یا مشاورت اس میں مفیدثابت ہو سکتی ہے۔ [3] کوئی دوائیں ایسی سپلیمنٹس نہیں ہیں جو مدد گار ثابت ہوں۔ [3] مستقل یا بگڑتے ہوئے مسائل والے لوگ، اکثر جدوجہد کرتے ہیں۔ [1]

اس بیماری کی مجموعی شرحیں واضح نہیں ہیں۔ [3] تقریباً 12فیصد افراد کو سر میں چوٹ لگنے کے بعد پریشانی ہوتی ہے، جب کہ 18فیصد تک مسائل ، تناؤ سے متعلق ہو سکتے ہیں۔ [3] ا قرون وسطیٰ سے یہ بات جانی جاتی ہے کہ یادداشت کا تعلق دماغ سے ہوتا تھا۔ [4] اصطلاح قدیم یونانی 'فراموشی' سے from ہے۔ ؛ from ἀ- ؛ 'بغیر' اور μνήσις (mnesis) 'میموری' سے اخذ کی گئی تھی . [5]

حوالہ جات:

ترمیم
  1. ^ ا ب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ ر​ "Amnesia - Brain, Spinal Cord, and Nerve Disorders"۔ Merck Manuals Consumer Version۔ 2021-02-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-02-26
  2. "Amnesias - Neurologic Disorders"۔ Merck Manuals Professional Edition۔ 2021-06-24 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-02-27
  3. ^ ا ب پ ت Sharma, Sangeeta (2019). The 5-Minute Clinical Consult 2020 (انگریزی میں). Wolters kluwer india Pvt Ltd. pp. 40–41. ISBN:978-93-89702-05-7. Archived from the original on 2021-06-24. Retrieved 2021-04-24.
  4. Parkin, Alan J. (2013). Memory and Amnesia: An Introduction (انگریزی میں). Psychology Press. p. 85. ISBN:978-1-135-06436-5. Archived from the original on 2021-06-24. Retrieved 2021-04-24.
  5. Kaufman, David Myland; Milstein, Mark J. (2012). Kaufman's Clinical Neurology for Psychiatrists E-Book (انگریزی میں). Elsevier Health Sciences. p. 109. ISBN:978-1-4557-4004-8. Archived from the original on 2021-06-24. Retrieved 2021-04-24.