نظر لکھنوی
نظر لکھنوی غزل، نظم اور نعت گو شاعر تھے۔
نام
ترمیمقلمی نام نظر لکھنوی اصل نام محمد عبد الحمید صدیقی، تخلص نظر لکھنوی تھا۔
پیدائش
ترمیمنظرلکھنوی 3 جولائی 1927ء کو بھارت لکھنؤ موضع 'چنہٹ 'میں پیدا ہوئے۔ -
تعلیم
ترمیمابتدا سے ہائی اسکول تک کی تعلیم موضع اُترولہ ضلع گونڈہ سے 1944ء میں مکمل کی
حالات زندگی
ترمیم1945ء میں ملٹری اکائونٹس لکھنؤ میں ملازم ہو گئے۔ دسمبر 1947ء کو پاکستان ہجرت کی اور ملٹری اکائونٹس راولپنڈی میں تعینات ہوئے۔ اس طرح راولپنڈی دارالہجرت قرار پایا۔ پہلی اہلیہ کا 5جنوری 1958ء کو راولپنڈی میں انتقال ہوا۔ ان سے پانچ اولادیں ہوئیں جن میں سے تین بیٹے شیر خوارگی کی عمر میں ہی وفات پا گئے اور دو اولادیں ایک بیٹا اور ایک بیٹی حیات رہے۔عقد ثانی 1960ء میں کیا جن سے کوئی اولاد نہیں ہوئی۔ دوسری اہلیہ کا انتقال بھی3جنوری 1980ء میں راولپنڈی میں ہوا۔ ملازمت کے آخری دس سال فیلڈ پے آفس(FPO)، آرٹلری سنٹر اٹک شہر میں گزارے اور وہیں سے 1979ء میں چونتیس سالہ ملازمت کے بعد اپنی بیمار اہلیہ کی تیمار داری کے لیے بحیثیت اکائونٹنٹ ریٹائرمنٹ لے لی۔ اپنی عمر کے آخری دس سال اسلام آباد میں گزارے
وفات
ترمیم3 جنوری 1994ء کو وفات پائی اور ایچ ایٹ قبرستان اسلام آباد میں سپرد خاک ہوئے۔
تصانیف
ترمیممکمل کلام کے تین مجموعے مرتب کیے ہیں۔
- "لمعاتِ نظر" نعتوں اوع مناقب کا مجموعہ ہے۔[1]
- "لمحاتِ نظر" نظموں کا مجموعہ ہے۔
- "غزلیاتِ نظر"تمام غزلوں پر مشتمل ہے۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ وفیات نعت گویان پاکستان:صفحہ 110ڈاکٹر محمد منیر سلیچ: نعت ریسرچ سنٹر کراچی