نعمان بن عجلان انصار شاعر صحابی رسول ہیں

نعمان بن عجلان
معلومات شخصیت

نام ونسب ترمیم

نعمان نام،خاندان زریق سے ہیں سلسلۂ نسب یہ ہے نعمان بن عجلان بن نعمان بن عامر بن زریق اپنی قوم کے سردار تھے اورانصار کی عمومی سیادت کی وجہ سے گویا ان کی زبان بن گئے تھے۔

حالات ترمیم

ایک مرتبہ آنحضرتﷺ کے زمانۂ مبارک میں بیمار ہوئے،تو آپ خود عیادت کو تشریف لائے اورصحت کی دعا فرمائی۔[1] جناب علی المرتضی کے عہد خلافت میں بحرین کے عامل تھے، سعد بن عبادہ اور ابن عباس کی طرح شائد وہ بھی خلافت کو اپنا حق سمجھتے تھے؛ چنانچہ ان کے خاندان کا جو شخص بھی ان کے پاس پہنچتا اس کو انعام واکرام سے مالا مال کردیتے ایک شاعر نے اس واقعہ کو نظم کر دیا ہے۔

وفات ترمیم

کہا جاتا ہے حضرت علی کے زمانۂ خلافت میں جنگ صفین میں خلیفہ راشد کی طرف سے لڑتے ہوئے شہادت پائی۔ ایک قول یہ ہے کہ بعد میں وفات ہوئی۔

اہل و عیال ترمیم

اہل و عیال کی تفصیل معلوم نہیں، اتنا معلوم ہے کہ بیوی کا نام خولہ بنت قیس تھا جو انصار سے تھیں پہلے حضرت حمزہ عم رسول اللہ ﷺ کو منسوب تھیں،ان کی شہادت کے بعد ان کے نکاح میں آئیں۔

حلیہ ترمیم

حلیہ یہ تھا،پست قدر،سرخ رنگ،لوگ ان کو کمرو سمجھتے تھے۔

فضل وکمال ترمیم

شاعر تھے اور اشعار اچھے کہتے تھے، عہد خلافت راشدہ اورانصار کے نمایاں کارناموں کو نظم کا جامہ پہنایا ہے جو اورکتابوں میں منقول ہے۔[2]

حوالہ جات ترمیم

  1. أسد الغابة۔المؤلف: أبو الحسن علي بن أبي الكرم محمد بن محمد بن عبد الكريم بن عبد الواحد الشيباني الجزري، عز الدين ابن الأثير۔الناشر: دار الفكر - بيروت
  2. الإصابة في تمييز الصحابة۔المؤلف: أبو الفضل أحمد بن علي بن محمد بن أحمد بن حجر العسقلاني الناشر: دار الكتب العلمية - بيروت