نعیم آروی
نعیم آروی (پیدائش: 1943ء - وفات: 28 جولائی، 2002ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو کے نامور افسانہ نگار تھے۔ وہ اردو ادب کی ترقی پسند تحریک سے وابستہ تھے۔
نعیم آروی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائشی نام | (اردو میں: نعیم الحسن) |
پیدائش | سنہ 1943ء بہار ، برطانوی ہند |
وفات | 28 جولائی 2002ء (58–59 سال) کراچی ، پاکستان |
شہریت | پاکستان |
عملی زندگی | |
پیشہ | افسانہ نگار |
پیشہ ورانہ زبان | اردو |
تحریک | ترقی پسند تحریک |
باب ادب | |
درستی - ترمیم |
حالات زندگی
ترمیمنعیم آروی 1943ء میں آرہ، بہار، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کا اصل نام نعیم الحسن تھا۔ ان کے افسانوی مجموعوں میں وا نیزے پر سورج، ہجرتوں کی مسافت، بستی کا آخری آدمی، گرد آلود شام اور زرد موسموں کا غذاب کے نام شامل ہیں۔ وہ اپنی کہانیوں میں بڑے شہر کی زندگی، نچلے اور اوسط طبقے کے ان افراد کو اپنا موضوع بناتے تھے جو شب و روز اپنی بقا کی جدوجہدمیں مصروف ہیں۔ وہ نئی نسل کے ان چند افسانہ نگاروں میں شامل تھے جو لفظی بازی گری، عدم ابلاغ اور بے کہانی کی کہانیوں کے پر آشوب دور میں کہانی ہی کو وجہ افتخار سمجھتے رہے۔ ان کی کہانیوں میں سورج کی علامت کو کلیدی اہمیت حاصل تھی۔[1]
تصانیف
ترمیم- سوا نیزے پر سورج
- ہجرتوں کی مسافت
- بستی کا آخری آدمی
- گرد آلود شام
- زرد موسموں کا غذاب
وفات
ترمیمنعیم آروی 28 جولائی، 2002ء کو کراچی، پاکستان میں وفات پاگئے۔[1]
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب عقیل عباس جعفری، پاکستان کرونیکل، ورثہ / فضلی سنز، کراچی، 2010ء، ص 897