نعیم انجم
نعیم انجم (پیدائش 15 ستمبر 1987ء، منڈی بہاؤالدین میں) [1] پاکستان سے تعلق رکھنے والے ایک بین الاقوامی اول درجہ کرکٹ کھلاڑی ہیں۔ وہ 2010 ءکے ایشین گیمز میں کانسی کا تمغا جیتنے والی ٹیم کا حصہ تھے۔
میڈل ریکارڈ | ||
---|---|---|
کرکٹ | ||
نمائندگی پاکستان | ||
ایشیائی کھیل | ||
ایشیائی کھیل 2010ء | ٹیم |
نعیم انجم ایک ایک وکٹ کیپر اور بلے باز، نومبر 2010ء میں انجم گوانگزو ، چین میں ہونے والے ایشین گیمز میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا حصہ تھے [2] جس نے سری لنکا کو تیسری پوزیشن کے پلے آف میں شکست دے کر کانسی کا تمغا جیتا تھا۔
وہ 2006-07ء میں اپنے فرسٹ کلاس ڈیبیو کے بعد سے قائد اعظم ٹرافی میں اسلام آباد کے لیے کھیل چکے ہیں۔ 2013-14ء میں انھوں نے پریذیڈنٹ ٹراف اول درجہ مقابلے میں پاکستان ٹیلی ویژن ٹیم کی کپتانی کی۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ Biography cricinfo. Retrieved 28 November 2010
- ↑ Squad for Asian Games cricinfo. Retrieved 28 November 2010