نفاذ قانون کے ادارے (پاکستان)
قانون نافذ کرنے والے ادارے پاکستان کے وہ ادارے ہیں جن کو آئین پاکستان نے حق دیا ہے کہ وہ پاکستان کے سرزمین پہ قانون کا نفاذ کریں۔ پاکستان میں قانون نافذ کرنے والے بہت سے ادارے شامل ہیں جن میں سیول ادارے بھی ہیں اور فوجی بھی۔ فوج اداروں میں پاک فوج،پاک فضائیہ اور پاک بحریہ شامل ہیں جو سرحدوں کی حفاظت کرتے ہیں،قدرتی آفت میں متاثرین کی امداد،وغیرہ کرتے ہیں۔ ان کے ساتھ دیگر نیم فوجی ادارے بھی قانون نافذ کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ان نیم فوجی داروں میں فرنٹیئر کانسٹبلری،سرحد کور،پاکستان رینجرز شامل ہیں۔ پاکستان رینجرز کو ملک کے دو مشرقی صوبوں یعنی پنجاب اور سندھ میں ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں اس لیے اس ادارے کے مزید دو شاخ بنائے گئے ہیں یعنی پنجاب رینجرز اور سندھ رینجرز۔ اسی طرح سرحد کور اور فرنٹیئر کانسٹبلری کو ملک کے مغربی صوبوں یعنی صوبہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں اسی اداری کو مزید دو شاخوں میں تقسیم کیا گیا ہے یعنی پختونخوا کانسٹبلری اور بلوچستان کانسٹبلری۔ اس کے علاوہ ہر انتظامی اکائی میں مختلف پولیس فورسز بنائیں گئے ہیں جن میں خیبر پختونخوا پولیس،پنجاب پولیس،سندھ پولیس،بلوچستان پولیس،آزاد کشمیر پولیس اور گلگت بلتستان پولیس شامل ہیں۔ پولیس فورس میں ایک الگ شاخ بھی بنایا گیا ہے جسے پولیس قومی رضا کار کہا جاتا ہے،اس فورس کا مقصد تمام صوبوں میں جہاں ضرورت پڑے وہاں کام کرنا ہے۔ ایئرپورٹ پولیس کا کام ایئرپورٹ کے امور سر انجام دینا ہے اسی طرح موٹروے پولیس اور قومی شاہراہ پولیس کا کام سڑکوں کی حفاظت ہے۔ تحقیقات کے لیے وفاقی ادارۂ تحقیقات (ایف آئی اے) اور دیگر تحقیقاتی ادارے موجود ہیں۔ مخابرات اور ملک کے بیرون خطرات سے نمٹنے کے لیے بھی مخابراتی ادارے (جیسے آئی ایس آئی،وغیرہ) موجود ہیں۔