نمستے تلنگانہ ((تیلگو: నమస్తే తెలంగాణ)‏) ایک بھارتی تیلگو زبان کا اخبار ہے جو حیدر آباد، تلنگانہ، بھارت سے شائع ہوتا ہے۔ اس اخبار کا آغاز 6 جون 2011ء کو ہوا تھا، جب تلنگانہ متحدہ آندھرا پردیش کا حصہ تھا۔ اس وقت یہ الگ تلنگانہ تحریک کو تقویت پہنچانے کا کام کر رہا تھا۔ [1][2][3] 2014ء میں ریاست تلنگانہ کی تشکیل کے بعد یہ علاقے کی سیاست اور روز مرہ کے واقعات کی رو داد نگاری کا کام کر رہا ہے۔ یہ اخبار تلنگانہ پبلی کیشنز پرائیویٹ لیمی ٹیڈ کی ملکیت ہے۔

نمستے تلنگانہ
مَنَ پتریکا، مَنَ آتما گَورَوَم (یعنی ہمارا رسالہ، ہماری روح کے لیے باعث فخر)
قسمروز نامہ اخبار
مالکتلنگانہ پبلی کیشنز پرائیویٹ لیمی ٹیڈ
مدیرکٹا شیکھر ریڈی
عملۂ مصنفینکٹا شیکھر ریڈی (چیف ایگزیکیٹیو آفیسر)
آغاز6 جون 2011؛ 13 سال قبل (2011-06-06)
صدر دفترحیدر آباد، تلنگانہ، بھارت
ویب سائٹwww.ntnews.com

تاریخ

ترمیم

اس اخباز کی اشاعت 11 جون 2011ء کو شروع ہوئی۔ الم ناراینا کے مدیر اعلٰی رہے۔ اس کا دفتر تلنگانہ بھون ہے جو تلنگانہ راشٹریہ سمیتی (سیاسی جماعت) کا صدر دفتر ہے۔ اس سے قبل کٹا شیکھر ریڈی مدیر رہے جو اس اخباری ادارے کے چیف ایگزیکیٹیو آفیسر اور سینیئر صحافی بھی رہے ہیں۔ اس کے صدرنشین اور ڈائریکٹر شروع میں سی ایل راجا رام تھے۔ انھوں نے یہ ذمے داریاں اکتوبر 2011ء سے یکم جولائی 2014ء تک نبھائی اور پھر یہ کام دیواکونڈا دامودر راؤ کے سپرد کیا جو اخبار کے بانی اور مینیجنگ ڈائریکٹر بھی رہے۔

کالم نگار

ترمیم

اس کے کالموں میں کٹا شیکھر ریڈی کے اداریے اور آر ودیا ساگر راؤ کے کالم شامل ہیں۔

اشاعت

ترمیم

یہ اخبار نظام آباد، کریم نگر، ورنگل، کھمم، نلگنڈا، حیدرآباد اور محبوب نگر ضلعوں سے چھپتا ہے۔

جدید دور کے کئی بھارت کے اخبارات کی طرح یہ اخبار ای پیپر شکل یا آن لائن ایڈیشن کے طور پر بھی دستیاب ہے۔

قارئین

ترمیم

انڈیا ٹوڈے کے 2017ء کے سروے کے مطابق نمستے تلنگانہ ریاست تلنگانہ کا تیسرا سب سے زیادہ پڑھا جانے والا اخبار ہے۔ اس کی رسائی 31.49 لوگوں تک ہے۔ یہ ایناڈو اور ساکشی (اخبار) سے پیچھے ہے۔[4] 2014ء کے بعد کے تین سالوں میں اعداد و شمار میں 88% اضافہ ہوا ہے۔

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. "NamastheTelangana Celebrates 5th Anniversary"۔ News۔ Hyd۔ 6 جون 2016 
  2. Namaste Telangana launched | Business Standard
  3. TRS to launch daily, 'Namaste T' - Times Of India
  4. "పాఠకులకు వందనం"۔ ntnews.com۔ 20 جنوری 2018۔ 01 جولا‎ئی 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 مئی 2019 

بیرونی روابط

ترمیم