نمل یونیورسٹی میانوالی "بریڈفورڈ یونیورسٹی" کا ایک ذیلی ادارہ ہے .[3] یہ یونیورسٹی نمل جھیل تلہ گنگ روڈ میانوالی کے بالکل پاس واقع ہے۔غلام محمّد سیلو جو وہیں کا ایک رہائشی ہے نے 40 کنال زمین کالج کو مہیا کی .یونیورسٹی آف براڈفورڈ کے سابقہ چانسلر اور سابق کرکٹ کھلاڑی عمران خان نمل کالج کا قیام عمل میں لائے .کالج کا افتتاح سابق وزیر اعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی نے 27 اپریل 2008ء کو کیا . بریڈفورڈ یونیورسٹی کورس اور نصاب کے ڈیزائن کے ساتھ ساتھ کوالٹی اشورینس ، اساتذہ کی تربیت اور ترقی کو یقینی بنانے اور تعلیمی انتظامیہ سے متعلق معاملات پر مشورہ دینے میں نمل کالج کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے ۔ یہاں پر 300سے زائد طالب علم ایسے ہیں جو نمل کالج میں بریڈفورڈ یونیورسٹی کی ڈگری کے لیے پڑھ رہے ہیں اور ان میں سے 90% سے زائد مالی امداد پر ہیں.[4] لمز نمل کالج کا ایک مقامی پارٹنر ہے۔ لمز فیکلٹی کے بہت سے ارکان فعال طور سے نمل کالج اور اس کے نصاب کے امور چلانے میں مشاورت اور رہنمائی فراہم کرنے میں ملوث ہیں۔ نمل کالج میں پاکستان کے 43 اضلاع سے تعلق رکھنے والے تقریبا 300سے زائد طلبہ و طالبات پڑھتے ہیں۔ کیمپس میں 9 کل وقتی طور پر پی ایچ ڈی فیکلٹی ارکان ہیں۔کالج کی چارکمپیوٹر لیب میں 242 کمپیوٹرز، موجود ہیں.

نمل یونیورسٹی
Namal University
قسمنمل یونیورسٹی
قیام2008
چیئرمینعمران خان
ڈینڈاکٹر مالک جہان خان[1]
تدریسی عملہ
28[2]
انڈر گریجویٹ300
مقاممیانوالی، ، پاکستان
کیمپسمضافاتی
رنگ
                     
وابستگیاںبریڈفورڈ یونیورسٹی
ویب سائٹwww.namal.edu.pk

حوالہ جات

ترمیم
  1. https://www.namal.edu.pk/jahan-khan/
  2. https://www.namal.edu.pk/facultynamal/
  3. "آرکائیو کاپی"۔ 19 جولا‎ئی 2009 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 دسمبر 2015 
  4. https://www.namal.edu.pk/

بیرونی روابط

ترمیم