نواں کوٹ، ضلع لیہ، پنجاب، پاکستان کی پانچ تحصیلوں میں سے ایک تحصیل چوبارہ کی ایک یونی کونسل اور آباد مقام ہے۔[1] نواں کوٹ کم آبادی پرمشتمل صحرائی قصبہ ہے۔ چوبارہ سے شمال کی طرف 18 کلومیٹر کے فاصلہ پر واقع ہے۔ یہاں سے براستہ 18 ہزاری جھنگ اور براستہ جمال چھپری، فتح پور تک سڑکیں بچھی ہوئی ہیں۔عہد قدیم میں اسے نمایاں اہمیت حاصل رہی ہے۔ منکیر ہ، بھکر سے براہ راست متصل ہونے کی وجہ سے یہاں قلعہ تعمیر کیا گیا۔ یہ دریائے سندھ کے کنارے قبل از مسیح آباد ہوا تھا۔ یہاں سکندر اعظم اور اس سے قبل کے بادشاہوں کے ادوار کے سکے اور مورتیاں دستیاب ہونا اس کی قدامت کا مظہر ہیں۔ نواں کوٹ کو 1960ء میں یونین کونسل کا درجہ دیا گیا۔


NAWAN KOT
قصبہ
نواں کوٹ
ملکپاکستان کا پرچم پاکستان
پاکستان کی انتظامی تقسیمپنجاب، پاکستان کا پرچم پنجاب، پاکستان
تحصیلتحصیل چوبارہ
ضلعلیہ
بلندی232 میل (761 فٹ)
منطقۂ وقتپاکستان کا معیاری وقت (UTC+5)
ٹیلی فون کوڈ31500

ضلع لیہ کی دیگر تحصیلیں ترمیم

مزید دیکھیے ترمیم

بیرونی روابط ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. "آرکائیو کاپی"۔ 23 اکتوبر 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 اکتوبر 2019