نواۃ
نواۃ (گٹھلی) کھجور کی گٹھلی نواۃ پانچ درہم کے برابر وزن کا نام ہے۔
- نواۃ(5درہم): پندرہ گرام، تین سو نو ملی گرام (15 گرام، 309 ملی گرام) کے برابر ہے۔’’نش بیس درہم کا ہوتا ہے،اوروہ نصف اوقیہ بھی ہے؛ کیونکہ اہل عرب چالیس درہم کو اوقیہ، بیس درہم کو نش اورپانچ درہم کو نواۃ کہتے ہیں‘‘۔[1]
- عدد میں نواۃ دس یا بیس ہے اور سونے کے ایک اوقیہ کے برابر ہے نواۃ کی حد میں اختلاف ہے[2]
- انس کہتے ہیں کہ ایک دن رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے عبدالرحمن بن عوف کے بدن یا کپڑے پر زعفران کا زرد نشان دیکھا تو پوچھا کہ یہ کیا ہے عبد الرحمن نے کہا کہ میں نے ایک نواۃ سونے کے عوض ایک عورت سے نکاح کیا ہے، آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ سن کر فرمایا کہ اللہ تعالیٰ تمھیں مبارک کرے تم ولیمہ کرو یعنی کھانا پکوا کر کھلاؤ اگرچہ وہ ایک بکری کا ہو [3]