نونندرا بہل
نونندرا بہل ایک ہندوستانی تھیٹر اور ٹیلی ویژن ڈائریکٹر، مصنفہ اور اداکارہ ہیں۔
نونندرا بہل | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 30 اکتوبر 1949ء (75 سال)[1] دہلی |
شہریت | بھارت |
عملی زندگی | |
پیشہ | ادکارہ ، منظر نویس ، ٹیلی ویژن اداکارہ ، ٹی وی پروڈیوسر ، فلمی ہدایت کارہ |
IMDB پر صفحہ، IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
ابتدائی زندگی
ترمیمنونندرا بہل ایک جاٹ سکھ گھرانے میں پیدا ہوئیں۔ انھوں نے اسٹیج اداکاری کا آغاز اس وقت کیا جب وہ صرف تین سال کی تھیں۔ اسکول اور کالج میں ڈراموں میں حصہ لینے کے علاوہ وہ ہندوستان کی ایک سابقہ شاہی ریاست پٹیالہ میں تھیٹر میں شامل ہوئیں اور پنجابی ادب میں پوسٹ گریجویشن کی ڈگری حاصل کی۔
کیریئر
ترمیمانھیں ٹیلی ویژن انڈسٹری میں مصنفہ، اداکارہ اور ہدایت کار کے طور پر 30 سال سے زیادہ کا تجربہ ہے۔ انھوں نے ٹیلی ویژن کے لیے فلمیں اور سیریلز، دور درشن کے ٹیلی ویژن پروگراموں کے لیے اسکرپٹ لکھے، مرکزی اور پنجاب حکومت کے محکموں کے لیے دستاویزی فلمیں بنائیں، صوتی بصری ریسرچ سینٹر، سی ای سی، دہلی اور فلمز ڈویژن کے لیے دستاویزی اور تعلیمی پروگراموں کی ہدایت کاری کی ہے۔
انھیں فلم انڈسٹری میں مصنفہ اور اداکارہ کے طور پر 15 سال کا تجربہ ہے اور انھوں نے گلزار(ماچس، 1996)، دیباکر بینرجی(اوئے لکی! لکی اوئے)، وشال بھردواج ( غبارے) جیسے مشہور فلم سازوں کے ساتھ کام کیا ہے۔ ہالی ووڈ کے پروجیکٹ دی پرائیڈ اور دی گرو کا حصہ بھی رہی ہیں۔
فلموگرافی
ترمیمبطور پروڈیوسر
ترمیم- وجی اماں، فلمس ڈویژن، ممبئی کی سماجی کارکن وجی سری نواسن کی زندگی پر ایک دستاویزی فلم۔
- رنگ منچ کے تین رنگ، نارتھ زون کلچرل سینٹر، پٹیالہ کے ذریعہ تیار کردہ شمالی ہندوستان کے لوک تھیٹر کی ہیءتوں پر ایک دستاویزی فلم۔
- دھند، ہنیرا تے جگنو، پنجاب حکومت کے انتخابات پر ایک دستاویزی فلم۔
- ایجوکیشنل ملٹی میڈیا ریسرچ سنٹر، بھارت سرکار کے لیے بہت سی دستاویزی فلمیں اور لیکچر سیریز۔
- خانہ بدوش، نئی دہلی حکومت کے محکمہ تعلیم کے لیے 13 حصوں پر مشتمل سیریل۔
- وہ لڑکی سیریل دوردرشن کے لیے
- روپ بسنت سیریل دوردرشن کے لیے
- پیلے پتوں کی داستان ٹیلی سیریل دوردرشن کے لیے
- دوردرشن کے لیے رانی کوکلن ٹیلی فلم
- چڑیوں کا چمبا ٹیلی فلم دوردرشن کے لیے
بطور ڈائریکٹر
ترمیم- وجی اماں، دستاویزی فلم
- رنگ منچ کے تین رنگ
- دھند، ہنیرا تے جگنو، دستاویزی فلم
- خانہ بدوش، 13 حصوں پر مشتمل سیریل
- بروہوں پار نہ جاایں، اسٹیج پلے
- ساڈا جگوں سیر مکیا، اسٹیج پلے [2]
- نون باراں دس، سٹیج پلے
- کشمیر ڈائری، سٹیج پلے
- رضائی، اسٹیج پلے۔
- بینڈ ماسٹر، اسٹیج پلے
- بھابی مینا، سٹیج پلے
- کمارسوامی، اسٹیج پلے
- پیل پتیاں دی داستان، ٹی وی سیریل
- وہ لڑکی، ٹیلی فلم
- دوردرشن کے لیے روپ بسنت سیریل
- رانی کوکلن، ٹیلی فلم
- چڑیوں کا چمبا، ٹیلی فلم
- سانپ، اسٹیج پلے
- بگولا بھگت، اسٹیج پلے
- دلدل، اسٹیج پلے
- باقی اتہاس، اسٹیج پلے
بطور مصنفہ
ترمیم- پیلے پتیاں دی داستان، دلیپ کور ٹوانہ کے ناول کی ٹی وی موافقت
- بروہوں پار نا جائیں، ( برنارڈا البا کا گھر کی موافقت)
- ساڈا جگوں سیر مکیا، سٹیج پلے (بلدیو ڈھلیوال کی کہانی کی موافقت) [3]
- نوں باراں دس، اسٹیج پلے (وریام سندھو کی کہانی کی موافقت)
- کشمیر ڈائری، سٹیج ڈراما
- رضائی اسٹیج پلے (وینا ورما کی کہانی کی موافقت)
- بینڈ ماسٹر، اسٹیج پلے (ہنگرین ڈرامے ٹوٹیک کا ترجمہ)
- بھابی مینا، اسٹیج پلے (گربخش سنگھ کی کہانی کی موافقت)
- کمار سوامی، ہندی اسٹیج پلے، 1981
- آخری ناٹک، اسٹیج پلے۔
- نائیک کتھا، ہندی اسٹیج پلے، 1976
ذاتی زندگی
ترمیمنونندرا کپور سنگھ گھمن کی سب سے بڑی بیٹی ہیں جو خود ڈراما اور تھیٹر سے وابستہ ہیں[4]۔ ان کے شوہر للت بہل تھیٹر اور ٹی وی اداکار اور ہدایتکار ہیں۔ ان کے بیٹے کانو بہل فلمی مصنف اور ہدایتکار ہیں[5][6]۔
بیرونی روابط
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ بنام: Navnindra Behl — سی ایس ایف ڈی پرسن آئی ڈی: https://www.csfd.cz/tvurce/338871
- ↑ Singh, Nonika. "Born from the disquiet"، ہندوستان ٹائمز، Chandigarh, 11 جنوری 2007.
- ↑ Lovely, Harpreet. "Kisanon Ke Dard Ki Cheekh"، دینک بھاسکر، Chandigarh, 29 دسمبر 2006.
- ↑ "NEGOTIATING SHAME & HONOUR, CASTE & CLASS: WOMEN IN PUNJABI THEATRE OF EAST PUNJAB"۔ open.library.ubc.ca۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-01-03
- ↑ "Filmfare recommends: Best Bollywood arthouse films of recent times". Filmfare (بانگریزی). 21 اپریل 2020. Retrieved 2021-01-03.تصنيف:اسلوب حوالہ 1 کا انتظام: غیر آرکائیو شدہ روابط پر مشتمل حوالہ جاتتصنيف:انگریزی (en) زبان پر مشتمل حوالہ جات
- ↑ Khan, Taran (5 اکتوبر 2015). "Kanu Behl & Sharat Katariya: 'We weren't interested in a top-down gaze on the world'". mint (بانگریزی). Retrieved 2021-01-03.تصنيف:اسلوب حوالہ 1 کا انتظام: غیر آرکائیو شدہ روابط پر مشتمل حوالہ جاتتصنيف:انگریزی (en) زبان پر مشتمل حوالہ جات