جوہری نویہ
(نویہ (جوہر) سے رجوع مکرر)
- اگر یہ آپ کا مطلوبہ صفحہ نہیں تو دیکھیے، نویہ (ضد ابہام)
جوہری نویہ یا نویۂ جوہر (atomic nucleus)، جسے عام زبان میں ایٹمی مرکزہ کہا جاتا ہے، یہ جوہر یا ایٹم کا مرکزی اور اہم حصّہ ہے جو نوینات (تعدیلہ اور اولیہ) پر مشتمل ہوتا ہے۔ جوہر کی تقریباً تمام کمیت نویہ میں موجود تعدیلوں اور اولیوں کی وجہ سے ہوتی ہے، جبکہ برقیوں کا اِس میں تھوڑا سا حصّہ ہوتا ہے۔ طبیعیات کی وہ شاخ جس کا تعلق جوہری نویہ کی سمجھ اور مطالعے سے ہے، نویاتی طبیعیات کہلاتی ہے۔