سال نو

ایک کیلنڈر سال کا پہلا دن ، خاص طور پر ، جولین اور گریگورین کیلنڈر میں یکم جنوری
(نیا سال سے رجوع مکرر)

سال نو، نیا سال یا نئے سال کا دن (انگریزی: New Year) اس دن کو کہا جاتا ہے جس دن کسی تقویم یا کیلنڈر میں نئے سال کا آغاز ہوتا ہے۔ چونکہ عصر حاضر میں گریگوری کیلنڈر یا انگریزی کیلنڈر بہت عام ہو چکے ہیں، اس لیے یہ یکم جنوری کو منایا جاتا ہے۔ تاہم کئی اور کیلنڈر میں الگ الگ نئے سال بھی منائے جاتے ہیں۔ اہل ایران اور پارسی اپنی تقویم کے حساب اس دن کو نو روز کے نام سے مناتے ہیں۔ اہلِ چین بھی اسی طرح اپنا نیا سال مناتے ہیں۔ بھارت میں تقریباً ہر ریاست کے لوگ اپنا علاحدہ نیا سال مناتے ہیں، مثلاً تیلگو افراد اگادی اور آسامی بیہو مناتے ہیں۔

آسٹریلیا میں سنہ 2006ء کے آغاز کے موقع پر سال نو کی خوشی میں آتش بازی۔

نئے سال کو لوگ اس مید میں مناتے ہیں کہ اس کے آنے والے دن اچھے گزریں گے۔ اس موقع پر لوگ مبارک باد دیتے[1]، گلے ملنے، خوشی کا اظہار کرنے اور دوسرے لوگوں کو بھی اسی متوقع بہتری کے لیے مبارک باد دینا ایک عام بات ہے۔ اس مناسبت سے کچھ جگہوں پر رقص و سرود اور گلوکاری کا بھی اہتمام ہوتا ہے۔ کئی ہوٹلوں میں ڈسکو یا کسی رقص کا انتظام ہوتا ہے۔ بعض مقامات پر محفل کی مناسبت سے صرف جوڑوں کو آنے کی اجارت ہوتی ہے۔ تنہا مرد یا عورت کا آنا ممنوع ہوتا ہے۔

مزید دیکھیے ترميم

حوالہ جات ترميم