نیشنل یونیورسٹی آف پاکستان

نیشنل یونیورسٹی آف پاکستان ( NUPاسلام آباد، پاکستان میں ہے۔ اس یونیورسٹی کا قیام 2023 میں نیشنل یونیورسٹی آف پاکستان بل کی منظوری سے ممکن ہوا۔ بل قومی اسمبلی میں خواجہ محمد آصف وزیر دفاع کی جانب سے پارلیمانی امور کے وزیر مرتضیٰ جاوید عباسی نے پیش کیا۔ 20 اپریل 2023 کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اس بل کی منظوری دی۔[1][2][3][4] 28 جولائی 2023 کو قومی اسمبلی نے 25 دیگر یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں کے ساتھ نیشنل یونیورسٹی آف پاکستان کے قیام کی منظوری دی۔ اس فیصلے پر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (PAC) کے چیئرمین نور عالم خان کی جانب سے تنقید کی گئی، جنھوں نے یونیورسٹیوں، خاص طور پر نجی شعبے میں فراہم کی جانے والی تعلیم کے معیار پر تشویش کا اظہار کیا۔[5][6]

National University of Pakistan
نیشنل یونیورسٹی آف پاکستان
قسمعوامی
قیام2023ء
الحاقہائر ایجوکیشن کمیشن
چانسلرصدر پاکستان
مقاماسلام آباد، پاکستان

حوالہ جات

ترمیم
  1. "National University of Pakistan to be Established Soon"
  2. "President signs bill for establishment of National University of Pakistan in capital"۔ Nation.com.pk۔ 20 اپریل 2023۔ اخذ شدہ بتاریخ 2023-08-02
  3. Pakistan (19 اپریل 2023)۔ "President signs bill for National University of Pakistan establishment - Pakistan - Dunya News"۔ Dunyanews.tv۔ اخذ شدہ بتاریخ 2023-08-02
  4. April 20, 2023 (20 اپریل 2023)۔ "President signs bill for establishment of National University of Pakistan"۔ Daily Times۔ اخذ شدہ بتاریخ 2023-08-02{{حوالہ ویب}}: اسلوب حوالہ 1 کا انتظام: عددی نام: مصنفین کی فہرست (link)
  5. "NA passes 26 bills to set up new universities, institutes amid criticism about quality education"۔ Thenews.com.pk۔ 28 جولائی 2023۔ اخذ شدہ بتاریخ 2023-08-02
  6. Mushtaq Ghumman (26 اگست 2022)۔ "Cabinet questions setting up of 'NUP'"۔ Brecorder