نیلی بار پنجاب، پاکستان کا ایک جغرافیائی مقام ہے جو دریائے راوی اور دریائے ستلج کے درمیان واقع ہے۔ "بار" پنجاب میں نہری نظام قائم ہونے سے قبل کے گھنے جنگلات والے علاقے کو کہا جاتا ہے۔ اس کی مٹی بڑی زرخیز ہے کیونکہ یہاں زیادہ تر میدانی علاقہ ہے اور ہمالیہ سے چلنے والے دریاؤں کی مٹی بہہ کر اس علاقے میں آتی ہے جو اس کی زرخیزی کا بنیادی سبب ہے۔

جغرافیہ

ترمیم

اس خطے میں ساہیوال، اوکاڑہ اور پاکپتن کے اضلاع شامل ہیں۔ اس علاقے کی بھینسیں بہت مشہور ہیں جنہیں "نیلی بار کی بھینسیں" کہا جاتا ہے۔

تاریخی مقام

ترمیم

یہ علاقہ جنگ آزادی ہند 1857ء کا ایک مرکز تھا جس کی قیادت شہید رائے احمد خاں کھرل کر رہے تھے۔ دنیا کی قدیم تہذیب اور آثار قدیمہ کا مرکز ہڑپہ بھی اسی خطے میں واقع ہے۔

زبان

ترمیم

اس علاقے کی مادری زبان پنجابی ہے۔

ثقافتی تغیرات

ترمیم

برطانوی راج میں نہری نظام متعارف ہونے کے بعد مشرقی پنجاب کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے سابقہ فوجیوں کو لاکھوں ایکڑ کا رقبہ جاگیر کے طور پر عطا کر دیا گیا جس کی وجہ سے اس علاقے کی ثقافت پر مثبت اثرات مرتب ہوئے۔

  یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔