نیویل مدزیوا (پیدائش: 2 اگست 1991ء) زمبابوے کے ایک کرکٹ کھلاڑی ہے۔ وہ ایک دائیں ہاتھ کا میڈیم فاسٹ باؤلر ہے جو لوئر آرڈر میں بیٹنگ کر سکتا ہے۔

نیویل مدزیوا
ذاتی معلومات
مکمل نامنیویل مدزیوا
پیدائش (1991-08-02) 2 اگست 1991 (عمر 32 برس)
کادوما، زمبابوے, زمبابوے
بلے بازیدائیں ہاتھ کا بلے باز
گیند بازیدائیں ہاتھ کا میڈیم پیس گیند باز
حیثیتآل راؤنڈر
بین الاقوامی کرکٹ
قومی ٹیم
پہلا ایک روزہ (کیپ 121)17 اگست 2014  بمقابلہ  جنوبی افریقہ
آخری ایک روزہ4 ستمبر 2014  بمقابلہ  جنوبی افریقہ
پہلا ٹی20 (کیپ 39)17 جولائی 2015  بمقابلہ  بھارت
آخری ٹی2029 ستمبر 2019  بمقابلہ  سنگاپور
ملکی کرکٹ
عرصہٹیمیں
2011–مڈ ویسٹ رہینوز
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ ایک روزہ فرسٹ کلاس لسٹ اے ٹوئنٹی20
میچ 3 23 19 4
رنز بنائے 30 703 132 9
بیٹنگ اوسط 10.00 31.95 16.50 4.50
100s/50s 0/0 0/3 0/0 0/0
ٹاپ اسکور 25 70* 33* 8
گیندیں کرائیں 102 2,918 536 72
وکٹ 3 56 13 4
بالنگ اوسط 53.57 22.58 41.63 21.50
اننگز میں 5 وکٹ 0 0 0 0
میچ میں 10 وکٹ 0 0 0 0
بہترین بولنگ 3.53 4/22 2/22 2/28
کیچ/سٹمپ 1/- 17/- 2/– 0/–
ماخذ: ای ایس پی این کرک انفو، 29 ستمبر 2019ء

کیریئر ترمیم

ان کا تعارف زمبابوے کرکٹ ٹیم سے اس وقت ہوا جب جنوبی افریقہ نے اگست 2014ء میں زمبابوے کا دورہ کیا۔ [1] اس نے 3میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں کوئنز سپورٹس کلب میں اپنا ایک روزہ بین الاقوامی ڈیبیو کیا۔ [2] انھوں نے سیریز میں ایک اور میچ کھیلا جس میں انھوں نے وین پارنیل کی وکٹ حاصل کی لیکن بلے سے ناکام رہے۔ وہ سہ فریقی سیریز کے آخری میچ میں زمبابوے کی ٹیم میں واپس آئے جہاں انھوں نے ہاشم آملہ اور جے پی ڈومنی کی وکٹیں لیں۔ بلے سے انھوں نے 3رنز بنائے کیونکہ زمبابوے میچ 63 رنز سے ہار گیا۔ [3] انھوں نے زمبابوے کے لیے 17 جولائی 2015ء کو ہندوستان کے خلاف اپنا ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل ڈیبیو کیا۔ [4] ستمبر 2018ء میں انھیں 2018ء افریقہ ٹی20 کپ ٹورنامنٹ کے لیے زمبابوے کی ٹیم میں شامل کیا گیا۔ [5] دسمبر 2020ء میں اسے 2020-21 لوگن کپ میں رائنوز کے لیے کھیلنے کے لیے منتخب کیا گیا۔ [6] [7]

حوالہ جات ترمیم

  1. Vitori returns to Zimbabwe ODI squad
  2. "South Africa in Zimbabwe ODI Series, 1st ODI: Zimbabwe v South Africa at Bulawayo, Aug 17, 2014"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 اگست 2014 
  3. du Plessis century put SA in final
  4. "India tour of Zimbabwe, 1st T20I: Zimbabwe v India at Harare, Jul 17, 2015"۔ ESPNCricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 جولا‎ئی 2015 
  5. "Musakanda to captain Zimbabwe Select in Africa T20 Cup"۔ Cricket South Africa۔ 03 ستمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 ستمبر 2018 
  6. "Logan Cup first class cricket competition gets underway"۔ The Zimbabwe Daily۔ 09 دسمبر 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 دسمبر 2020 
  7. "Logan Cup starts in secure environment"۔ The Herald۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 دسمبر 2020