جمہوریہ ہند کی 28 ریاستوں اور دو مرکزی علاقوں (دہلی اور پڈوچیری ) میں سے ہر ایک کا وزیر اعلیٰ منتخب ہوتا ہے[1] جو سربراہ حکومت ہوتا ہے۔ ہندوستان کے آئین کے مطابق ، گورنر ریاست کا ازروئے قانون سربراہ ہے ، لیکن درحقیقت اختیار وزیر اعلیٰ کے ہاتھ میں ہوتا ہے۔ ریاست میں ودھان سبھا کے انتخابات کے بعد گورنر سب سے زیادہ نشستیں حاصل کرنے والی سیاسی جماعت یا اتحاد تشکیل حکومت کو دعوت دیتا ہے۔ گورنر وزیر اعلیٰ کو نامزد کرتا ہے اور حلف دلواتا ہے۔ وزیر اعلیٰ وزرا کی کونسل کا سربراہ ہوتا ہے اور وہ اسمبلی کو جواب دہ ہوتا ہے۔

طریقۂ انتخاب

ترمیم

اہلیت

ترمیم

آئین ہند کے مطابق وزیر وزاعلیٰ مندرجہ ذیل اہلیتوں کا حامل ہونا چاہیے:

  • بھارت کا شہری ہو
  • ریاست کی مقننہ کا رکن ہو۔ اگر حلف لیتے وقت رکن نہیں ہے تو گورنر کا دستخط لینا ضروری ہے۔
  • کم از کم 25 سال کو۔[2]

انتخاب

ترمیم

ریاست کی اسمبلی میں اکثریت کی بنا پر وزیر اعلیٰ کا انتخاب ہوتا ہے۔ وزیر اعلیٰ کا رکن اسمبلی ہونا ضروری ہے۔ اگر وہ رکن نہیں ہے تو گورنر کی ہدایت پر اسے وزیر اعلیٰ بنایا جا سکتا ہے مگر 6 ماہ کے اندر اسے رکن بننا لازمی ہوگا۔[3]

حوالہ جات

ترمیم
  1. "States and Union Territories"۔ knowindia.gov.in۔ 2021-08-19 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-04-04
  2. Constitution of India, Article 173
  3. The Constitution of India article 164, clause 1