وشوامتر
وشوامتر ایک مشہور رشی جو کشتری تھے مگر تپسیا کی وجہ سے براہمن کا رتبہ پایا اور سات بڑے رشیوں میں شمار کیے جانے لگے۔ راجا رام چندر جی کے گرو تھے۔ رگ وید سے کئی منتر ان پر اترے تھے۔ ایک دھرم شاستر، ایک دھرم وید اور ایک ویدک کتاب کے مصنف خیال کیے جاتے ہیں۔
وشوامتر | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
تاریخ پیدائش | 2 ہزاریہ ق م |
تاریخ وفات | 2 ہزاریہ ق م |
زوجہ | مینکا |
اولاد | شکنتلا |
عملی زندگی | |
پیشہ | مذہبی رہنما |
درستی - ترمیم |
وشوامتر کے بارے میں یہ مشہور ہے کہ وہ کافی مراقبے اور تپسیا کے عادی تھے۔ اس سے دیوتا بھی خائف تھے۔ ان کی غیر معمولی تپسیا کو بھنگ کرنے (یا اس میں خلل ڈالنے) کے لیے ایک خوبصورت دوشیزہ بھیجی گئی جس کا نام مینکا تھا۔وشوامتر اس کے حسن اور جمال کی کشش سے دور نہیں رہ پائے۔ بالآخر انھوں نے مینکا سے شادی کر ہی لی۔