الولید بن القاسم بن الوید ہمدانی
(متوفی:83ھ/702ء)
کا تعلق کوفہ سے تھا۔ علما رجال میں سے امام احمد بن حنبل ، ابن حبان اورابن عدی انھیں ثقہ قرار دیتے ہیں مگر مشہور ماہر فن یحییٰ ابن معین انھیں ضعیف کہتے ہیں۔ ابن حجر عسقلانی انھیں حفاظ حدیث کے آٹھویں طبقہ میں شمار کرتے ہیں۔ اس طبقہ میں شامل افراد پر ضعف کا اطلاق ہوتا ہے اگرچہ ضعف کی صراحت نہیں کی گئی۔