ابن عدی جرجانی

(ابن عدی سے رجوع مکرر)

ابن عدی جرجانی علم جرح و تعدیل میں نمایاں اور اولین کام کرنے والے ہیں۔

نسبترميم

پورا نام عبد اللہ بن عدی بن عبد اللہ بن محمد بن مبارک بن القطان الجرجانی، بعض نے عدی والد کا نام اور بعض نے دادا کا نام لکھا ہے۔

ولادتترميم

حافظ ابن عدی کی ولادت 277ھ بمطابق 890ء جرجان میں ہوئی۔

كنيت اور نسبتترميم

كنيت ابو احمد، اوروطن "جرجان" اسی کی طرف نسبت سے جرجانی کہلاتے ہیں جبکہ علمائے حدیث میں مشہور ابن عدی اور اپنے علاقے میں ابن قطان ہیں ۔

طلب علم کے سفرترميم

طلب حدیث کے لیے اسکندریہ اور سمرقند کے سفر کیے۔

تالیفاتترميم

  • الكامل فی معرفۃ الضعفاء والمتروكين من الرواة 18 جلدوں پر مشتمل ہے۔
  • الانتصار۔ یہ مختصر المزنی کے نام سے فقہ شافعی کی کتاب ہے ۔
  • علل الحديث۔ آٹھ جلدوں پر مشتمل ہے
  • أسامی من روى عنہم البخاري۔ معجم۔ اپنے اساتذہ اور شیوخ کے نام لکھے ہیں۔
  • اسماء الصحابہ -

وفاتترميم

حافظ ابن عدی 88 سال کی عمر 365ھ بمطابق 976ء جرجان میں وفات پائی۔[1][2]

حوالہ جاتترميم

  1. الأعلام، خیر الدین الزركلی، دار العلم للملایین بیروت
  2. معجم المؤلفين 6/82۔ عمر رضا كحالہ