ون یو آئی
ون یو آئی (انگریزی: One UI) سیمسنگ الیکٹرونکس کا تیار کردہ یوزر انٹرفیس ہے جو اس کمپنی کے اینڈرائیڈ پائی اور اس سے جدید تر آلات میں استعمال کے لیے بنایا گیا ہے۔ اسے سیمسنگ ایکسپیرئنس یو ایکس اور ٹچ وز کے بعد صارفین کو بڑے اسمارٹ فون پر مزید سہولت دینے کی غرض سے بنایا گیا ہے تاکہ ان آلات کا استعمال آسان تر اور بصری طور پر زیادہ دلچسپ ہو سکے۔ زیادہ شفافیت کی خاطر یوزر انٹرفیس کے کچھ عناصر میں تبدیلی لائی گئی ہے تاکہ صارف کے منتخب کردہ رنگوں سے مطابقت پیدا ہو۔ اسے پہلی مرتبہ سام سنگ کی ڈویلپرز کانفرنس میں 2019ء میں پیش کیا گیا[1] اور اس کے ساتھ ہی گلیکسی ایس 10 سیریز، گلیکسی بڈز اور گلیکسی فولڈ بھی متعارف کرائے گئے۔
سینسنگ گیلکسی ایس 21 کا اسکرین شاٹ | |
ڈویلپر | سیمسنگ الیکٹرونکس |
---|---|
آپریٹنگ سسٹم خاندان | لینکس (اینڈروئیڈ پر مبنی)، Unix-like |
فعالی حالت | جاری |
ابتدائی رلیز | 7 نومبر 2018 |
تازہ ترین ریلیز | 3.1 (Based on Android 11) / 29 جنوری 2021 |
دستیاب زبان | 100+ languages |
زبانوں کی فہرست 100 سے زائد زبانیں
Azərbaycan - Azerbaijani | |
اپڈیٹ کا طریقہ | Firmware over-the-air |
کرنل قسم | Monolithic (modified Linux kernel) |
طے شدہ یوزر انٹرفیس | Graphical |
پیشرو | سیمسنگ ایکسپیریئنس |
رسمی ویب سائٹ | Official website |
خصوصیات
ترمیمون یو آئی کو سام سنگ کے ہارڈ ویئر اور سافٹ ویئر کو ایک دوسرے کے ساتھ سہولت سے کام کرنے کی خاطر بنایا گیا تھا تاکہ بڑی سکرین والے سمارٹ فون کے استعمال کو زیادہ فطری بنایا جا سکے۔ ون یو آئی سام سنگ ایکسپیرینس یو ایکس کی زیادہ تر خصوصیات کو استعمال کرتا ہے۔ اس کے ڈیزائن کا غالب پہلو سام سنگ کے آلات میں اس کے اپنے پروگراموں کو اسکرین کے اوپر کی بنسبت وسطی جگہ پر رکھنا ہے۔ اس طرح ایک ہاتھ سے فون کو چلاتے ہوئے صارف کا انگوٹھا زیادہ آسانی سے مطلوبہ جگہ پہنچ سکتا ہے۔ اسی وجہ سے اکثر اطلاقیے بڑی سرخیاں استعمال کرتے ہوئے اصل متن کو سکرین کے مرکز میں لانے کی کوشش کرتے ہیں۔ نیویگشین بار میں اشارات کا استعمال اور تین بٹن سسٹم، ‘نائٹ موڈ‘ بھی اس میں پیش کیا گیا (اس طرح یو آئی کے اجزا گہرے رنگوں کا استعمال کر سکتے ہیں)۔ اینڈرائیڈ پائی اور اس سے جدید تر ورژن میں حالیہ ایپس کو عمودی کی بجائے افقی طور پر پیش کیا گیا ہے۔[2][3][4][5]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "SDC18 Recap: 5 Factors That Made SDC18 an Event to Remember". Samsung Newsroom (انگریزی میں). Retrieved 2020-07-17.
- ↑ Zhou, Marrian. "Samsung's One UI, which will power the Galaxy S10, makes US debut on the Galaxy S9". CNET (انگریزی میں). Retrieved 2019-02-21.
- ↑ "Galaxy S10 preview: One UI is the clean break from Android Samsung has always wanted". PCWorld (انگریزی میں). 19 فروری 2019. Retrieved 2019-02-21.
- ↑ Bohn، Dieter (19 فروری 2019)۔ "Samsung's One UI is the best software it's ever put on a smartphone"۔ The Verge۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-02-20
- ↑ Tibken, Shara. "Samsung redesigns its smartphone user interface with One samsung UI". CNET (انگریزی میں). Retrieved 2019-02-20.