وٹھل ناتھ (1516ء – 1588ء) جو گوسوامی اور گوسائیں جی کے نام سے معروف ہیں، ایک ہندوستانی فلسفی اور ہندو مت کے پشٹی مارگ فرقے کے بانی ولبھاچاریہ کے چھوٹے فرزند تھے۔

فائل:Shri Gusainji.jpg
وٹھل ناتھ کی ایک پینٹنگ
پیدائشتقریباً 1516ء
چرنت نزد وارانسی، بھارت
وفاتتقریباً 1586ء
دورقدیم فلسفہ

اسما

ترمیم

وٹھل ناتھ کو سنسکرت میں وٹھل ناتھا پڑھا جاتا ہے۔ ان کے دیگر اسما میں ”وٹھلیشور“، ”وٹھل دِکشِت“ اور ”اگنی کمار“ شامل ہیں۔[1] وہ ”گوسوامی“ (یا گوسائیں جی) کے خطاب سے بھی مشہور ہیں۔[2]

ابتدائی زندگی

ترمیم

وٹھل ناتھ کی پیدائش سنہ 1516ء کے آس پاس (1515ء اور 1518ء کے درمیان میں[2]) ہوئی۔ وہ ولبھاچاریہ کے دوسرے بیٹے تھے۔[1] وٹھل ناتھ کے معتقدین انھیں پنڈھرپور کے بھگوان وٹھل کا اوتار سمجھتے ہیں۔[2] پندرہ برس کی عمر تک وہ اپنے والد کے زیر سایہ رہے اور بعد ازاں اپنے والد ہی کے ایک شاگرد دامودر داس کی زیر تربیت نشو و نما پائی۔[1]

وٹھل ناتھ ویدوں اور برہم ستر کے ماہر اور میمانسا فلسفہ میں ید طولیٰ رکھتے تھے۔ انھوں نے نیائے کی تعلیم نودویپ میں حاصل کی تھی۔[2]

مذہبی سرگرمیاں

ترمیم

اپنے والد ولبھاچاریہ کی وفات (1530ء)، اپنے بڑے بھائی گوپی ناتھ اور ان کے فرزند پرشوتم (1550ء) کی وفات کے بعد وٹھل ناتھ اپنے والد کے بنائے ہوئے فرقے کے مرکزی رہنما کے طور پر ظاہر ہوئے۔ ابتدا میں انھیں فرقے کے دوسرے رہنماﺅں کی جانب سے مخالفت کا سامنا تھا جن میں شری ناتھ جی مندر کے ناظم کرشن داس قابل ذکر ہیں۔

کرشن داس نے اپنے نجی تنازعات کی بنا پر وٹھل ناتھ کا مندر میں داخلہ ممنوع قرار دے دیا تھا لیکن بعد میں انھوں نے مصالحت کرلی، وٹھل ناتھ نے بھی انھیں معاف کرکے گووردھن مندر کا ناظم بنا دیا۔[3]

وٹھل ناتھ زندگی بھر اپنے والد کی تعلیمات کی اشاعت کرتے رہے، اسی سلسلہ میں گوکل میں ایک مذہبی مرکز بھی قائم کیا۔[2]

تحریریں

ترمیم

ٹھل ناتھ کی تحریر کردہ کتابوں میں انو بھاشیہ، یمُناشٹک، سبھودھنی کی ٹیکا، ودن منڈل، بھکتی نرنے اور شرنگار رس منڈن مشہور ہیں۔[2][4]

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب پ G. V. Devasthali 1977، صفحہ x
  2. ^ ا ب پ ت ٹ ث Roshen Dalal 2014، صفحہ 1375
  3. Richard Keith Barz 1976، صفحہ 54
  4. B. K. Bhatt 1980، صفحہ 154

کتابیات

ترمیم
  • B. K. Bhatt (1980)۔ Vallabhacharya۔ Abul Kalam Azad Oriental Research Institute۔ OCLC:567834413 {{حوالہ کتاب}}: پیرامیٹر |ref=harv درست نہیں (معاونت)
  • G. V. Devasthali، مدیر (1977)۔ Śr̥ṅgāra-rasa-maṇḍanam۔ Bhandarkar Oriental Research Institute۔ OCLC:644448135
  • Richard Keith Barz (1976)۔ The Bhakti Sect of Vallabhācārya۔ Thomson۔ OCLC:29277626 {{حوالہ کتاب}}: پیرامیٹر |ref=harv درست نہیں (معاونت)
  • Roshen Dalal (2014)۔ Hinduism: An Alphabetical Guide۔ Penguin Books۔ ISBN:978-81-8475-277-9 {{حوالہ کتاب}}: پیرامیٹر |ref=harv درست نہیں (معاونت)