وہوا، تونسہ

وھوا میں ھاشمی بھی آباد ہیں اور ایک بزرگ کا مقبرہ ھے جس کا نام سید رنگ شاہ صاحب ھے

وہوا(انگریزی: Vehoa) پاکستان میں تحصیل صدرمقام ہے جو ضلع تونسہ میں واقع ہے۔[1] یہ قدیم ترین تہذیب کا مالک ہے وہوا ایک خوبصورت شہر ہے شمال میں بہتی گنگ اس کے حسن کو دوبالا کرتی ہے۔


وپوا
تحصیل صدرمقام
ملکPakistan
پاکستان کی انتظامی تقسیمپنجاب، پاکستان
ضلعضلع تونسہ
بلندی196 میل (643 فٹ)
منطقۂ وقتپاکستان کا معیاری وقت (UTC+5)
 • گرما (گرمائی وقت)+6 (UTC)

تفصیلات

ترمیم

وہوا کی مجموعی آبادی ستر ہزار نفوس پر مشتمل ہے اور 196 میٹر سطح سمندر سے بلندی پر واقع ہے۔ تحصیل وھوا میں مختلف قبائل اور برادریاں بستی ہیں جن میں قیصرانی ، کھیتران ، پٹھان ، بزدار ، لغاری ، دستی ، کلاچی ، سیال ، لاشاری ، شیخ ، آرائیں ، قریشی ،ھاشمی، قاضی ، بھٹی ،خوجا اور اعوان قابل ذکر ہیں سب سے قدیم قوم قریشی ھاشمی آباد ھوے تھے چند بزرگوں کے مقبرے بھی ہے 1 سید رنگ شاہ صاحب۔2سخی سلطان صاحب 3 چڑنگی صاحب ہیں۔

جغرافیہ

ترمیم

تحصیل وهوا  کے مغرب میں چھ کلومیٹر کے فاصلے پر کوه سلیمان کا پہاڑی سلسلہ شروع ہوجاتا ہے اور یہ سلسلہ ٹرائبل ایریا میں واقع ہے اور ٹرائبل ایریا کے بعد صوبہ بلوچستان شروع ہوجاتا ہے  شمال میں وهوا کی انتظامی حدود خیبر پختونخواه کے ضلع ڈیره اسماعیل خان  سے ملتی ہیں اور مشرق میں دریائے سندھ ایک  کنارہ وهوا کی انتظامی حدود سے متصل علاقے میں بہتا ہے اور دریا کا دوسرا کنارا لیہ ضلع کا علاقہ موضع واڑه سیهڑاں تحصیل کروڑ لعل عیسن ہے-

محل وقوع

ترمیم

وہوا کے شمال میں ایک دینی ادارہ دارالعوم مجددیہ واقع ہے جو تقریبا سنہ 2000ء کے قریب قائم ہوا ادارہ کی بنیاد خانقاہی طرز پر مجدد ملت خواجہ خان محمد رحمہ اللہ کندیاں کے دست مبارک سے رکھی گئی دار العلوم مجددیہ ایک خالصتا دینی ادارہ ہے

حوالہ جات

ترمیم
  1. انگریزی ویکیپیڈیا کے مشارکین۔ "Vehoa"