ویر بھدر
ویر بھدر ہندو پرانوں کی کہانیوں کا ایک کردار ہے۔ کہانیوں کے مطابق یہ شیو کا ہولناک روپ ہے۔ اس نے شیو کے حکم سے پرجاپتی دکش کا سر دھڑ سے الگ کر دیا تھا۔ دیو سنہتا اور سکند پران کے مطابق شیو نے اپنی جٹا میں سے 'ویر بھدر' نام کا روپ پیدا کیا۔
ویر بھدر | |
---|---|
تباہی | |
ویر بھدر دکش کے ساتھ |
ٹھاکر دیشراج[1] لکھتا ہے کہ جٹوں کی وجود کے متعلق ایک دلچسپ کہانی سنائی جاتی ہے۔ شیو کے سسر راجا دکش نے ایک یگ رچایا جس میں اس نے سارے دیوی دیوتاؤں کو بلایا پر نہ تو شیو کو یگ میں بلایا نہ اپنی بیٹی ستی کو۔ باپ کے یگ میں ستی بن بلائے چلی جاتی ہے۔ پر جب اس کو پتہ چلتا ہے کہ نہ تو اس کے شوہر کو بلایا گیا اور نہ اس کا اپنا کوئی احترام کیا گیا تو اس نے اپنی ہی اپنے جان یگ کی آگ میں کود کر دے دی۔ شیو کو جب اس واقعہ کا پتہ چلا تو اس نے دکش اور اس کے صلاح کاروں کو سزا دینے کے لیے اپنی جٹا میں سے ویر بھدر کو پیدا کیا اور اس نے راجا دکش کا سر قلم کر دیا اور ساتھ ہی اس کے ساتھیوں کو بھی سزا دی۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ ठाकुर देशराज: जाट इतिहास، महाराजा सूरजमल स्मारक शिक्षा संस्थान، दिल्ली، 1934, पेज 87-88.