ویسٹ بنگال نیشنل یونیورسٹی آف جوڈیشیل سرویسیز

ویسٹ بنگال نیشنل یونیورسٹی آف جوڈیشیل سرویسیز (انگریزی: West Bengal National University of Juridical Sciences) کا قیام مغربی بنگال قومی جامعہ برائے عدالتی خدمات قانون 1999ء (1999ء کے مغربی بنگال قانون نہم) کے تحت کیا گیا۔ اس جامعہ کے چانسلر بھارت کے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ہیں جو عمومی قونصل (جنرل کونسل) کے صدر نشین بھی ہیں۔ جامعہ کی کافی ترقی یافتہ جامعہ موجود ہے جہاں کئی موضوعات پر کتابیں اور رسائل موجود ہیں، جیسے کہ قانون، سماجی علوم اور بشریات۔ جامعہ میں لیگل ایڈ کلینیک بھی موجود ہے، جو ان لوگوں کو قانونی امداد فراہم کرتا ہے جو دوسرے ذرائع سے حاصل نہیں کر سکتے۔ اس معاملے میں جامعہ طلبہ مطبی تعلیم بھی فراہم کرتا ہے۔ جامعہ کو سوسائٹی آف انڈین لا فرمز اور مینن انصٹی ٹیوٹ آف لیگل ایڈوکیسی ٹریننگ (Society of Indian Law Firms (SILF) and Menon Institute of Legal Advocacy Training (MILAT)) ادارہ جاتی عمدہ کار کردگی ایوارڈ سال 2015ء میں حاصل ہوا۔ جامعہ نے جنیوا میں 2015ء میں ایلسا موٹ کورٹ مقابلہ بھی جیتا تھا۔جامعہ میں ایل ایل بی سے لے کر قانون میں ڈاکٹریٹ کی تحقیق اور کئی دیگر پروگرام پرھائے جاتے ہیں۔ یہ جامعہ کولکاتا میں واقع ہے۔ [1]


مزید دیکھیے ترمیم


حوالہ جات ترمیم