ویولین لیٹی سکاٹ (پیدائش: 1939ء) | (انتقال: 9 جنوری 2021ء) جمیکا کی ایک۔خاتون کرکٹ کھلاڑی تھیں جو آل راؤنڈر کے طور پر کھیلتی تھیں۔ وہ دائیں ہاتھ سے بلے بازی اور دائیں ہاتھ سے ہی گیند بازی کرتی تھیں۔ وہ 1973ء کے ورلڈ کپ میں جمیکا کے لیے پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں اور 1976ء اور 1979ء کے درمیان ویسٹ انڈیز کے لیے دس ٹیسٹ میچوں اور ایک ون ڈے بین الاقوامی میچوں میں نظر آئیں۔ انھوں نے جمیکا کے لیے مقامی کرکٹ بھی کھیلی۔ [1] [2]

ویولین لیٹی سکاٹ
ذاتی معلومات
مکمل نامویولین لیٹی سکاٹ
پیدائش1939
کلیئیرڈن پیرش، جمیکا
وفات (عمر 82)
فلوریڈا, ریاستہائے متحدہ
بلے بازیدائیں ہاتھ کی بلے باز
گیند بازیدائیں ہاتھ کی آف اسپن گیند باز
حیثیتآل راؤنڈر
بین الاقوامی کرکٹ
قومی ٹیم
پہلا ٹیسٹ7 مئی 1976 
ویسٹ انڈیز  بمقابلہ  آسٹریلیا
آخری ٹیسٹ1 جولائی 1979 
ویسٹ انڈیز  بمقابلہ  انگلینڈ
پہلا ایک روزہ (کیپ 7/13)30 جون 1973 
جمیکا  بمقابلہ  ینگ انگلینڈ
آخری ایک روزہ7 جولائی 1979 
ویسٹ انڈیز  بمقابلہ  انگلینڈ
ملکی کرکٹ
عرصہٹیمیں
1973–2002جمیکا
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ ٹیسٹ ایک روزہ فرسٹ کلاس لسٹ اے
میچ 10 6 22 26
رنز بنائے 206 173 287 337
بیٹنگ اوسط 15.84 28.83 16.88 25.92
100s/50s 0/1 0/2 0/1 0/3
ٹاپ اسکور 51* 61 51* 61
گیندیں کرائیں 1,909 345 2,055 872
وکٹ 25 5 43 36
بالنگ اوسط 20.12 30.20 15.52 12.11
اننگز میں 5 وکٹ 1 0 2 0
میچ میں 10 وکٹ 0 0 0 0
بہترین بولنگ 5/48 2/15 5/41 4/6
کیچ/سٹمپ 9/– 2/– 11/– 6/–
ماخذ: کرکٹ آرکائیو، 18 دسمبر 2021

کیریئر

ترمیم

انھیں ویسٹ انڈیز میں خواتین کی کرکٹ کی علمبردار کے طور پر سراہا گیا اور 1976ء میں آسٹریلیا کے خلاف خواتین کے پہلے ٹیسٹ میچ میں وہ ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیم کا حصہ تھیں[3]۔ اس ٹیسٹ میچ کے دوران، انھوں نے دوسری اننگز میں 48 رنز کی رعایت پر پانچ وکٹیں حاصل کیں، ٹیسٹ میں پانچ وکٹیں لینے والی پہلی اور واحد ویسٹ انڈین خاتون بن گئیں۔ وہ تیرہ خواتین کرکٹ لھلاڑی میں سے ایک ہیں جنھوں نے اپنے ٹیسٹ ٓٓٓٓاغاز پر پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ [4] [5] [6] ویولین لیٹی سکاٹ نے 6 ون ڈے میچ کھیلے ، جس میں 6 اننگز شامل ہیں، وہ کبھی بھی ناٹ آؤٹ نہیں رہیں۔ انھوں نے 173 اسکور کیے۔ انھوں نے 28.83 کی اوسط سے اسکور بنائے ، ان کا بہترین اسکور 61 رہا۔ انھوں نے 2 نصف سینچریاں بنائیں۔ انھوں نے اپنے کیریئر میں 2 کیچ پکڑے۔  انھوں نے ون ڈے کرکٹ میں کل 345 گیندیں پھینکیں 5 وکٹیں حاصل کیں ان کی گیند بازی کی اوسط 30.20 رہی۔ ویولین لیٹی سکاٹ نے 10 ٹیسٹ میچ کھیلے ، جس میں 15 اننگز شامل ہیں ، وہ 2 مرتبہ ناٹ آؤٹ رہیں۔ انھوں نے 206 اسکور کیے۔ انھوں نے 15.84کی اوسط سے اسکور بنائے ، ان کا بہترین اسکور 51 رہا۔ انھوں نے 1 نصف سینچری بنائیں اور  اپنے ٹیسٹ کیریئر میں 9 کیچ پکڑے۔ انھوں نے کل 1909 گیندیں پھینکیں 25 وکٹیں حاصل کیں ان کی گیند بازی کی اوسط 20.12 رہی۔ پیشہ ورانہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد، انھوں نے کوچنگ اور امپائرنگ میں اپنے کیریئر کو آگے بڑھایا۔ [3]

ٹیمیں

ترمیم

ویولین لیٹی سکاٹ نے اپنے کیریئر میں کئی ٹیموں کی نمائندگی کی جن میں قابل ذکر مندرجہ ذیل ہیں:

  • جمیکا وومن
  • ویسٹ انڈیز وومن

انتقال

ترمیم

وہ 9 جنوری 2021ء کو ویسٹ پام بیچ فلوریڈا، امریکا میں 82 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ [7] [6]

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Player Profile: Vivalyn Latty-Scott"۔ ESPNcricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-02-24
  2. "Player Profile: Vivalyn Latty-Scott"۔ CricketArchive۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-12-18
  3. ^ ا ب Sports Desk. "Tributes pour in for Windies Women legend Latty-Scott". www.sportsmax.tv (برطانوی انگریزی میں). Archived from the original on 2021-01-13. Retrieved 2021-01-13.
  4. "1st Test: West Indies Women v Australia Women at Montego Bay, May 7-9, 1976"۔ ESPNcricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-02-24
  5. "Historic day as WI women played first match"۔ Cricket West Indies۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-05-11
  6. ^ ا ب "Grange, CWI pay tributes to late cricketer Vivalyn Latty-Scott". www.loopjamaica.com (انگریزی میں). Archived from the original on 2021-01-12. Retrieved 2021-01-13.
  7. "Cricket West Indies pays tribute to Vivalyn Latty-Scott". www.icc-cricket.com (انگریزی میں). Retrieved 2021-01-13.

بیرونی روابط

ترمیم