ویکیپیڈیا:امیدوار برائے منتخب مضمون/اربعین
رائے شماری ختم ہو چکی ہے، صفحہ کو ترمیم کرنے سے گریز کیا جائے |
فہرست
- نامزد کنندہ(گان): علی نقی (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 12:37, 20 نومبر 2015 (م ع و)
اربعین۔۔۔۔۔۔۔ علی نقی (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 12:37, 20 نومبر 2015 (م ع و)
تائید
- تائید مضمون اربعین اچھا لکھا گیا ہے اور تاریخی مناسبت سے بھی ایک عشرے (عشرہ ثانی عزاداری) کے لئے منتخب ہونا چاہئے۔--علی نقی (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 12:37, 20 نومبر 2015 (م ع و)
- تائید سرخ روابط وقتی طور پر ختم کر کے کل شام اسے صفحہ اول پر لگا دیا جائے۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 09:45, 27 نومبر 2015 (م ع و)
- Y تکمیل سرخ روابط ختم کر دیئے ہیں۔--علی نقی (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 02:50, 27 نومبر 2015 (م ع و)
تنقید
- تنقید، منتخب مضمون کے معیارات پر پورا نہیں اترتا۔ محمد شعیب (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 18:24, 27 نومبر 2015 (م ع و)
- تنقید،جس مضمون کی رائے پر اتنا ہنگامہ ہے اسے امیدوار بنانے کیا کیا مقصد؟فرقہ وارانہ جذبات والے مضامین منتخب مضمون میں شامل نہ کئے جائیں--ابو السرمدمحمد یوسف (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 08:48, 28 نومبر 2015 (م ع و)
تبصرے
- تبصرہ:- محترم علی نقی صاحب اسلام و علیکم۔ امید ہے آپ کے مزاج بخیر ہوں گے۔ عرض یہ ہے کہ مذکورہ مضمون آپ نے نامزد کیا ہے۔ تائید بھی آپ خود کر رہے ہیں اور تمام رائے شماری کی تکمیل بھی آپ خود کرہے ہیں حالانکہ صرف ایک ووٹ آپ کا اپنا آیا ہے۔ کیا میں آپ سے پوچھ سکتا ہوں کہ آپ کو منتظم رائے شماری کے اختیارات کس نے دیے ہیں؟ ذہن میں رہے کہ میرا مضمون سے اختلاف نہیں ہے۔ صرف مضمون منٹخب کرنے کے طریقے کار پر ہے۔امید ہے کہ کم از کم دو منتظمین کی آراء کے بعد آپ اپنا جواب دیں گے۔ آپ کا خیر خواہ--محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 04:48, 27 نومبر 2015 (م ع و)
- جناب محترم محمد عارف سومرو صاحب وعلیکم اسلام۔ میں بھی امید کرتا آپ بخیر ہوں گے۔ آپ کی بات درست ہے مگر تکمیل سرخ روابط ختم کرنے کی ہے۔ نہ کہ رائے شماری کی تکمیل کی۔ ووٹ ایک موجود ہے مگر اختلافی رائے بھی کوئی نہیں ہے۔ اور موقع کی مناسبت سے مضمون اچھا ہے۔ اور تائید میں نے اگر طریقے سے ہٹ کر کی ہے تو وہ شمار نہیں ہو گی۔--علی نقی (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 05:01, 27 نومبر 2015 (م ع و)
- تبصرہ:- اچھا مضمون ہے۔ اگر تائید ہو تو منتخب مضمون بھی بننا چاہے لیکن صفحہ اول پر مضمون کسی خاص طبقہ فکر کا نہیں ہونا چاہیے۔ جو کہ فضا میں تلخی کا باعث ہو سکتا ہے اور اور نئی بحث اور مسابقت کا باعث ہو سکتا ہے۔ دیکھیے فرقہ وارانہ صفحات --طاہر محمود (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 05:14, 27 نومبر 2015 (م ع و)
- تبصرہ:- بھائی علی نقی جواب کا شکریہ۔ آپ کے جواب سے میری تسلی ہوگئی ہے۔ سرخ روابط تک کی بات ٹھیک ہے لیکن مضمون کے منتخب بنانے کے طریقہ کار پر عمل ضرور کیجئے گا۔ نیازمند--محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 05:37, 27 نومبر 2015 (م ع و)
- یاد دہانی
- پہلی بات تو یہ کہ اب کسی مضمون کو نامزد کرنے کا یہی طریقہ کار ہے۔ ویکیپیڈیا:امیدوار برائے منتخب مضمون کا صفحہ دیکھیں۔ اس سے پہلے حج، اور دو دیگر کو اسی طرح نامزد کیا گیا ہے۔ یہی طریقہ دیگر بڑے ویکیوں پر رائج ہے۔ کسی مضمون کو کوئی بھی نامزد کر سکتا ہے۔ نامزد کرنے کا مطلب اسے پیش کرنا ہے۔ رائے شماری کے لیے، جس میں آپ مضمون پر پوری بحث کر سکتے ہیں کہ آیا وہ معیار پر پورا اتر رہا ہے یا نہیں)۔
- دوسری بات صفحہ اول پر مضمون ویکیپیڈیا کی عقیدے یا نظریہ سے وابستگی کی نمایندگی نہیں کرتا، ایک معیاری مضمون کی طرف توجہ دلاتا ہے۔ یہ تو کہا جا سکتا ہے کہ اس مضمون میں کسی خاص مکتب فکر کی طرف جھکاؤ، جانبداری، غیر معیاری انداز یا حوالہ جات ہیں (جن کی طرف رہنمائی کی جائے)۔
- تیسری بات اس مضمون کو ایک ماہ ہو گیا، پیش کیا گیا تھا توجہ اور بہتری لانے کے لیے تا کہ اسے کم از کم اس معیار تک لایا جائے کہ یہ مخصوص ایام میں صفحہ اول پر لگایا جا سکے (جوکہ چہلم پر لگ سکتا ہے)۔ واقعہ کربلا کے اعداد و شمار کا تبادلۂ خیال دیکھیے۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 07:14, 27 نومبر 2015 (م ع و)
- تبصرہ:- طریقہ کار مجھے پتا ہے۔ مجھے نہ بتائیں۔ آپ نے شائد غور نہیں کیا۔ علی نقی صاحب نے یہ لکھا ہے :"سرخ روابط وقتی طور پر ختم کر کے کل شام اسے صفحہ اول پر لگا دیا جائے۔" اس عبارت کا کیا مطلب ہے؟ علی نقی صاحب منتظم ہیں؟--محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 07:42, 27 نومبر 2015 (م ع و)
- تبصرہ:- صفحہ اول پر مضون لگانے کا فیصلہ کون کرے گا؟ --طاہر محمود (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 08:16, 27 نومبر 2015 (م ع و)
- حضور یہ جملہ میرا نہیں ہے آپ میری طرف کیوں نسبت دے رہے ہیں کم از کم تاریخچہ تو دیکھ لیتے۔--علی نقی (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 08:39, 27 نومبر 2015 (م ع و)
- نشاندہی کا شکریہ علی نقی بھائی۔ مجھے آپ سے کوئی گلہ نہیں۔ جملے کے آخر میں کسی صاحب کے دستخط نہ کرنے کی وجہ سے یہ غلط فہمی پیدا ہوئی۔ نیازمند--محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 09:30, 27 نومبر 2015 (م ع و)
- تو اس میں غصہ کرنے والی کون سی بات ہے، جب کوئی منتظم رائے شماری کے بعد بھی کسی مضمون کو صفحہ اول پر لگاتا ہے تب بھی آپ نے اعتراض کیا تھا کہ اس منتظم (یعنی عبید) کو کس نے حق دیا۔ اب بھی آپ کا اعتراض ہے کہ یہ کام منتظم کا ہے۔ او بھائی! رائے شماری کا مطلب آخر کیا ہے؟ رائے شماری میں اگر اس کی تائید زیادہ ہوئی تب ہی کوئی منتظم اسے لگانے کا مجاز ہو گا۔ دستخط نہ کرنے کا گناہ مجھ سے سرزد ہو گيا تھا۔ جس کا اندازہ خود مجھے ابھی تاریخچہ دیکھنے پر ہوا۔ حالانکہ میں نے فلٹر لگا رکھا ہے، جب تک خلامہ ترمیم یا دستخط نا کروں صفحہ محفوظ نہیں ہوتا پہلی بار، دوسری بار کلک کرنے پر ہوتا ہے، اس وقت بھی ایرر آیا ہو گا اور نے خلاصہ ترمیم کا ایرر سمجھ کر دسۃخط بنا ہی اسے محفوظ کر دیا۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 09:44, 27 نومبر 2015 (م ع و)
- آپ کے دستخط نہ کرنے سے عبارت علی نقی صاحب کی لگ رہی تھی۔ جس سے مغالطہ ہوا۔ پرانی باتوں کو مت کریدیں۔ اس وقت پطرس بخاری کی رائے شماری ہوچکی تھی لیکن آپ نے اپنی صوابدید پر محاصرۂ ملاکنڈ کو پہلے منتخب کرکے صفحۂ اول پر لگا دیا۔ یہی تو میرا سوال تھا کہ ایسا کیوں کیا گیا۔ اسی بات کو لے کر آپ بار بار تعنہ مار رہے ہیں۔ دستخط ضرور کیا کریں۔ منتظم رول ماڈل ہوتا ہے اور اسے اپنی ذمعداری کا احساس ہونا چاہییے۔ کہیں غلطی ہوگی تو بتانا تمام صارفین کا حق ہے۔ اسی لیے میں نے اپنا حق ادا کیا۔ آپ کو برا لگتا ہے تو لگے--محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 11:19, 27 نومبر 2015 (م ع و)
- تو اس میں غصہ کرنے والی کون سی بات ہے، جب کوئی منتظم رائے شماری کے بعد بھی کسی مضمون کو صفحہ اول پر لگاتا ہے تب بھی آپ نے اعتراض کیا تھا کہ اس منتظم (یعنی عبید) کو کس نے حق دیا۔ اب بھی آپ کا اعتراض ہے کہ یہ کام منتظم کا ہے۔ او بھائی! رائے شماری کا مطلب آخر کیا ہے؟ رائے شماری میں اگر اس کی تائید زیادہ ہوئی تب ہی کوئی منتظم اسے لگانے کا مجاز ہو گا۔ دستخط نہ کرنے کا گناہ مجھ سے سرزد ہو گيا تھا۔ جس کا اندازہ خود مجھے ابھی تاریخچہ دیکھنے پر ہوا۔ حالانکہ میں نے فلٹر لگا رکھا ہے، جب تک خلامہ ترمیم یا دستخط نا کروں صفحہ محفوظ نہیں ہوتا پہلی بار، دوسری بار کلک کرنے پر ہوتا ہے، اس وقت بھی ایرر آیا ہو گا اور نے خلاصہ ترمیم کا ایرر سمجھ کر دسۃخط بنا ہی اسے محفوظ کر دیا۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 09:44, 27 نومبر 2015 (م ع و)
- نشاندہی کا شکریہ علی نقی بھائی۔ مجھے آپ سے کوئی گلہ نہیں۔ جملے کے آخر میں کسی صاحب کے دستخط نہ کرنے کی وجہ سے یہ غلط فہمی پیدا ہوئی۔ نیازمند--محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 09:30, 27 نومبر 2015 (م ع و)
- تبصرہ:- منتخب مضمون ایک الگ چیز ہے اور صفحہ اول کا مضمون الگ۔ یہ ضروری نہیں کہ ہر منتخب مضمون کو صفحہ اول پر لگایا جائے۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 10:06, 27 نومبر 2015 (م ع و)
سومرو صاحب!آپ کے اندر تخلیقیت (Creativity) کا مادہ ہے۔ حساسیت (Sensitivity) کا مادہ بھی ہے۔ یہ بات بھی تسلیم ہے کہ آپ محنتی (Hardworking) بھی ہیں ۔ اور اردو ویکی پیڈیا کے لیے فکر مند بھی۔ لیکن حسساسیت جب تخلیقیت پر غالب آ جاتی ہے تو ایسے الفاظ (دانستہ نہ سہی) آپ کی انگلیوں سےنکل جاتے ہیں جو آپ کی محنت پر زحمت بن جاتے ہیں۔ خواہ کچھ بھی ہو آپ کو ایسا نہیں کہنا چائیے کہ آپ کو برا لگتا ہے تو لگے۔آپ کو تو پتہ ہے کہ عبید بھائی میں بھی وہی صفات ہیں جو میں نے اوپرگنوائے ہیں بلکہ کہیں زیادہ۔ کام کی زیادتی کی وجہ سے دستخظ نہ کرسکے ہوں توایک ساتھ موصوف پر برس پڑنا بھی تو ٹھیک نہیں۔ ایسے ہی تلخ الفاظ عبید بھائی نے نثار صاحب کے لیے استعمال کئے تھے اس بندے میں حسساسیت آپ سے بھی زیادہ تھی اب تک اردو ویکی پیڈیا سے دور ہے۔ آ پ سے التماس ہے کہ آپ صرف یہ الفاظ واپس لے لیں کہ آپ کو برا لگتا ہے تو لگے۔ لگے ہاتھوں میں عبید بھائی سے بھی گزارش کروں گا (اردو کےلیے اردو ویکی پیڈیا کے لیے) وہ بھی دل میں کچھ نہ رکھیں۔ اور ہو سکے تو نثار صاحب کوبھی ایک پیغام دیں کہ وہ واپس لوٹ آئیں۔ میں یہ بالکل نہیں کہوں گا آپ غلطی پر تھے لیکن قبلہ الفاظ ۔۔۔۔۔ حساس لوگ۔۔۔۔ دونوں خطرناک ہوتے ہیں۔ امیدوں کے ساتھ کہ۔۔۔--Drcenjary (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 14:34, 27 نومبر 2015 (م ع و)
- محترم صاحبان، جو الفاظ میں نے نثار صاحب نے صفحہ پر لکھے تھے، وہ دیوان عام میں موجود ہیں۔ اور جو پطرس بخاری والے مضمون کے متعلق بات یہاں سومرو صاحب کر رہے ہیں وہ باتیں بھی شاید موجود ہوں۔ کم از کم تاریخچہ سے نکل سکتی ہیں۔ سومرو صاحب اس وقت بھی آپ کا گلہ یہ تھا کہ آپ کے مضمون پر رائے شماری پہلے شروع ہوئی اس لیے اسے ہی لگایا جاتا، جب کہ بات صرف اتنی تھی کہ اس سے پہلا والا بھی آپ کا لکھا ہوا تھا۔ اس دوران ایک دوسرے صارف نے جب ایک مختلف موضوع پر (کیوں کہ آپ کے مضامین شخصیت، اردو، پاکستانی، وفات شدہ، جیسی کئی مماثلتیں رکھتے جس وجہ سے ان دونوں کے درمیان ایک الگ موضوع پر مضمون کو جگہ دی گئی، یہ وجہ بیان گی گئی، مگر آپ اپنی بات پر اڑے رہے، جس وجہ سے شعیب صاحب نے یہ طریقہ کار شروع کیا۔ صفحہ اول پر مضمون کو لگانے کا کام صرف میرا نہیں، کوئی بھی منتظم کر سکتا ہے، رائے شماری شروع کرنے اور طریقہ کار کو توڑنے کا الزام اکر درست بھی ہوتا، اگر وہ بات میں نے نہیں بلکہ انھوں نے ہی لکھی ہوتی تب بھی، آپ نے اوپر (بات صاف ہونے سے پہلے) نقی علی اور مجھے مخاطب کر کے جو انداز و الفاظ لکھے ہیں، وہ آپ کی سوچ کی عکاسی کرتے ہیں۔ 40 دن ہو گئے اس مضمون کو ایک صارف نے صفحہ اول کے لیے لکھنا شروع کیا، اب اسے لگا کہ وقت آگيا اس نے پیش کیا، آپ کا میرا اور باقی لوگوں کا کام اس پر رائۓ دینا ہے کہ آیا یہ معیار پر پورا اتر رہا ہے یا نہیں۔ بس۔ اگر انھوں ںے کل شام تک لگانے کی بات کی بھی ہوتی تب بھی، وہ خود تو لگا نہیں رہے تھے، اور کسی کے اس طرح لکھ دینے سے کوئی منتظم پابند بھی نہیں ہو جاتا۔ اس ویکی پر صفحہ اول پر موقع کی مناسبت سے پچھلے ماہ روز کی بنیاد پر کئی صفحات کو جگہ دی گی (وہ منتخب نہیں صرف موقع کی مناسبت سے لگائے گئے) پچھلے سال انہی دنوں صفحہ اول پر ہندو تہوار پر مضمون لگا تھا۔ اس سے تو کسی کو اختلاف نہیں تھا۔ اس ویکی پر بغیر حوالہ جات کے بھی مضامین کو صفحہ اول پر لگایا جا چکا ہے (منتخب مضمون قرار دے کر) اس وقت صفحہ امیدوار منتخب مضمون پر ایک منتطم کے بغیر حوالہ جات کے تین مضامین کو امیدوار کے طور پر پیش کیا گیا تھا، وہ موجود ہیں۔کسی کا پیش کرنا الگ بات ہے، رائے شماری سے اسے صفحہ اول پر جگہ دینا الگ بات ہے۔ ایک منتظم صاحب نے اور ایک عام صارف نے کم از کم 7 مختلف صفحات کو بغیر رائے شماری کے بہترین مضمون اور منتخب فہرست کا ٹیگ لگا رکھا، ویکی ڈیٹا پر اور یہاں اس مضمون پر بھی۔(جسے میں نے نکل دیا) اس مضمون کو یہاں پیش کیے آج ساتواں دن تو ہو گیا ہوگا، پر تبادلۂ خیال صفحہ پر اس کا ربط نظر آتا رہا ہے، 30 دن اور اب بھی ہے، مگر کتنوں نے اس میں ترمیم کرنے کی کوشش کی، اگر یہ معیار پر پورا نہيں اتر رہا تو، اس کی نشاندہی کی جائے۔ تا کہ اسے درست کیا جا سکے۔ یا خود درست کر دیں۔ میں دسمبر کے لیے انجیل پر کام پر کام کر رہا تھا، مگر ایک دوسرے صارف نے محمد علی جناح پیش کر دیا ہے، دسمبر کے لیے تو میں نے اس سال کے لیے انجیل پر محنت ترک کر دی ہے۔ اگلے سال سہی۔ اس ویکی پر یوں بھی ہوا ہے کہ رائے شماری کی گئی میرے مضمون پر دو ووٹ تھے۔ مگر غیر معیاری کمزور مضمون کو بغیر رائے شماری کے صفحہ اول پر لگا دیا گیا۔ منتظم بننے کے بعد سال بھر بعد اس مضمون کو خود میں نے صفحہ اول پر لگایا۔ مگر کبھی کسی منتطم سے گلہ نہيں کیا۔ یہاں پر مسئلہ یہ ہے کہ سب کو تماشا دیکھنے کا شوق ہے۔ میں اپنا نام معزولی کے لیے پیش کر رہا ہوں، تا کہ منتطم والی بحث کم از کم مجھ سے ختم ہو۔ جب تک مجھے معزول نہیں جاتا میں کوئی ترمیم نہیں کروں گا۔ مجھے کوئی شوق نہیں ہے۔ نہ تھا، نہ ہی میں اب منتیں کیا کرتا ہوں، جس جس کی منتیں کر کے اسے لایا، یا تو اسے کسی منتظم نے بھگا دیا، یا وہ خود میری ہی وجہ سے چلا گيا۔ ہر کوئی یہ چاہتا ہے کہ اس کی کسی بات کو کسی بھی طرح سے کمتر قرار نہ دیا جائے۔ آخر رائے شماری کا پھندہ کیوں بنایا گيا ہے جو برداشت نہيں کیا جاتا، آخر ہر صفحہ کے ساتھ تبادلۂ خیال کا صفحہ کیوں رکھا جاتا جب بات کرنا ہی گالی مانا جا رہا ہے۔ یہ جس کا مضمون ہے وہ مجھ سے نالاں، میں اس کی اس مضمون کی حمایت کر رہا اوں، باقی مجھ سے نالاں، آخر 15 لوگ ہیں، مجھے کیا ضرورت ہر ایک کی نظر میں برا بننے کی، جس کو سینگ مارو وہ دہی، لسی، دودھ، مکھن سب بھول جاتا ہے۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 15:50, 27 نومبر 2015 (م ع و)
- میں دستخط نہ کر سکنے کی اوپر وجہ بیان کر چکا ہوں۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 15:55, 27 نومبر 2015 (م ع و)
- اس طویل گفتگو کا نتیجہ یہ نکل رہا ہے کہ اردو ویکیپیڈیا کا ایک بہترین منتظم اپنی منتظمی سے سبکدوش ہونا چاہتا ہے تو ایسی صورتحال میں یہ گفتگو کسی بھی لحاظ سے صحتمند نہیں قرار دی جا سکتی۔ میں نے کچھ دنوں پہلے ایک تجویز پیش کی تھی کہ رائے شماریوں کے منتظمین الگ سے بنائے جائیں اور صارفین/منتظمین/مامورین اداری ان کے فیصلوں کے پابند ہونگے، اس وقت تو بات آئی گئی ہو گئی لیکن اب احساس ہو رہا ہے کہ اُس وقت اس تجویز پر عمل درآمد کر لیا جاتا تو شاید اس تکلیف دہ گفتگو کی نوبت نہ آتی۔ بہرحال میں اپنی اور تمام اراکین اردو ویکی کی جانب سے عبید بھائی سے معافی کا خواستگار ہوں، امید ہے وہ ہم سب کی کوتاہیوں کو معاف فرما دیں گے۔ ممنون محمد شعیب (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 18:24, 27 نومبر 2015 (م ع و)
- پہلے نثارصاحب (اس سے پہلے کے واقعات کا مجھے علم نہیں) اب عبید صاحب! دونوں حضرات لائق، فائق، تجربہ کار، اردو اور قوم کا درد رکھنے والوں کا دوررہنا اردو ویکی پیڈیا کے کاز کو ہی نقصان پہنچا سکتا ہے ۔ شعیب صاحب نے رائے پیش کی تھی اور دوبارہ اس کو دھرایا ہے، اس پر فوراً کاروائی ہونی چائیے۔ عبید رضا صاحب سے التماس ہے کہ وہ عجلت میں فیصلہ نہ کریں۔ لمحوں نے خطا کی تھی صدیوں نے سزا پائی والی بات ہو جائے گی۔ عبید صاحب کی تسلی کے لیے میری نجی مثال پیش کرنا چاہوں گا۔ خاکسار تقرباً ۱۸ سال سے کیرلا میں مقیم ہے نیکی کر دریا میں ڈال پر کام کرتے ہوئے جیسے ہو سکے کام ضرور کر رہا ہے۔ اب آپ بریک لیں گے۔ واپس تو آنا ہی ہے۔ آئیں گے بھی۔ اب جو محنت ہو رہی تھی اس سے زیادہ محنت کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔ وجہ طبعیت ہی ایسی پائی ہے آپ نے۔ یہ بات طے ہے ایک اکیلا کم از کم اردو ویکی پیڈیا میں کچھ کر نہیں کر پائے گا۔ Obaid Raza is Back Again والی عبارت تبادلہ صفحہ پر دیکھنے کی خواہش کے ساتھ--Drcenjary (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 02:34, 28 نومبر 2015 (م ع و)
- میرا مضمون نہیں ہے یہ میں نے صرف اسے سنوارا ہے (جیسے ہر نامزد مضمون کے بارے اپنے تئیں کرتا آیا ہوں) وہ بھی موقع کی مناسبت سے۔ باقی صاحبان اختیار ایسے ہیں کہ آپس میں ہی خفا ہوتے رہتے ہیں اور بچوں کی طرح حساسیت دکھاتے ہیں۔ منتظم حضرات اپنی ایک علیحدہ بیٹھک رکھیں اور اپنے گلے شکوے دور کریں، اور ہم عام صارفین کو اپنے یہ رویے دکھا کر پریشان نہ کریں تو مناسب ہے۔ بھائی صاحبان سب مل کر کام کریں اور اپنی نہیں بلکہ دوسروں کی رائے کا احترام کریں تو بہتر ہے۔ بہر حال عبید صاحب کے جملے کا پاس رکھتے ہوئے کوئی منتظم صاحب اس مضموں کو منتخب کئے بنا ہی آج سے دس دن کے لئے لگا دیں تو اچھا ہے (اگلے دس دن اربعین امام حسین کے دن ہیں پوری دنیا کا میڈیا اس کی کوریج کر رہا ہے دو تین دن سے)۔ علی نقی (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 04:24, 28 نومبر 2015 (م ع و)
میں نے کام کرنے سے انکار نہیں کیا، منتظم نہ رہنے یا کم از کم بطور منتظم جو کچھ کرتا ہوں وہ نہیں کروں گا۔ --Obaid Raza (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 04:58, 28 نومبر 2015 (م ع و)
- عبید صاحب آپ وسیع دل والے ہیں مجھے آپ سے گلے شکوے اور شکایات کافی ہیں مگر رنجش کسی سے نہیں ہے میری درخواست ہے آپ صارفین کو بچوں کی طرح ڈیل کیا کریں بڑے بن کر اور ہم صارفین کی باتوں سے رنجیدہ نہ ہوا کریں اور دیگر منتظمین کے ساتھ ساتھ آپ سے بھی عرض کرتا ہوں منتظمین آپس میں ایک انفرادی بیٹھک رکھ کر کچھ قواعد اورضوابط ایسے بنائیں جو رویوں کو درست جہت دینے کے لئے ہوں آپ کا قاطعانہ انداز اور دو ٹوک فیصلہ کرنے کا طریقہ بہت اچھا ہے (بھلے وہ ہم صارفین کی برا بھی لگے) مگر کبھی آپ سلسلہ مراتب کو ملحوظ نہیں رکھتے اور خود بچوں کی طرح سلوک شروع کر دیتے ہیں۔ جیسے روٹھنا اور صارفین سے الجھنا۔ اسی طرح دیگر منتظمین بھی کرتے یہ انتہائی غلط بات ہے آپ لوگ ہمارے لئے محترم ہیں اور صاحب اختیار ہوتے ہوئے ہم صارفین کے لیڈر بھی ہیں۔ ہاں کسی بھی معاملے میں منتظم آپس میں ایک دوسرے سے نہ الجھیں اور اختلاف ہوتے ہوئے بھی اختلاف نہ کریں تا کہ فضا بہتر رہے۔ جس منتظم نے پہلے فیصلہ کر دیا غلط ہو یا صحیح اسے سب مانیں۔ ہاں غلط ہونے کی صورت میں صرف منتظمین آپس میں اس پر گفتگو کر کے اسی منتظم سے کہیں کہ وہ اس فیصلے کو واپس لے۔--علی نقی (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 06:22, 28 نومبر 2015 (م ع و)
- پہلی بات یہ کہ مجھے کسی سے کوئی گلہ نہیں۔ اور دوسری بات یہ کہ میں نے ایسا کیا لکھ دیا جو برا لگ رہا ہے۔ آپ سب حضرات محنتی، مخلص اور اردو ویکیپیڈیا کے لیے دن رات کام کرہے ہیں۔ عبید صاحب آپ خاص طور پر بہت محنتی ہو اور آگے بھی اردو ویکیپیڈیا کی ترقی کے لیے انتظامی کام کرتے رہے گے۔ یہ معمولی انتظامی معاملہ تھا اور کچھ مغالطہ جسے میں نے اپنے اوپر والے جواب میں آپ حضرات کے گوش گزار کیا ہے۔ بات یہ ہے کہ مجھے ایسا لگ رہا تھا کہ مضمون کو ایک محترم علی نقی صاحب نے بیک وقت تجویز، تائید اور رائے شماری کرکے منتخب مضمون بنا دیا ہے جیسا اوپر والی عبارت سے لگ رہا ہے۔ اسی لیے میں نے آپ سب حضرات کو تکلیف دی کہ یہ معاملہ دیکھیں اور اگر کچھ غلط ہو رہا ہے تو اسے صحیح سمت میں رہنمائی کریں۔ لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ بات کچھ تھی اور بات کو کہاں لے جایا گیا۔ اور پرانی باتوں کو چھیڑ دیا گیا۔ ایسی باتوں سے ہی اجتناب کیا جانا ضروری تھا۔ صرف موضوع پر ہی بات کی جاتی تو بہتر تھا۔ عبید صاحب نے پھر پرانی باتوں کو کریدا، اسی لیے مجھے جواب دینا پڑا۔ بہر حال میں آوپر لکھ چکا ہوں کہ دستخط نہ کرنے کی وجہ سے تمام انتظامی امور و عبارت علی نقی صاحب کی لگ رہی تھی۔
- اب آپ حضرات عبید صاحب کی یہ عبارت بھی پڑھ لیں
- تو اس میں غصہ کرنے والی کون سی بات ہے، جب کوئی منتظم رائے شماری کے بعد بھی کسی مضمون کو صفحہ اول پر لگاتا ہے تب بھی آپ نے اعتراض کیا تھا کہ اس منتظم (یعنی عبید) کو کس نے حق دیا۔ اب بھی آپ کا اعتراض ہے کہ یہ کام منتظم کا ہے۔ او بھائی! رائے شماری کا مطلب آخر کیا ہے؟ رائے شماری میں اگر اس کی تائید زیادہ ہوئی تب ہی کوئی منتظم اسے لگانے کا مجاز ہو گا۔ دستخط نہ کرنے کا گناہ مجھ سے سرزد ہو گيا تھا۔
- کیا کسی منتظم کو یہ زیب دیتا ہے کہ اس قسم کے الفاظ استعمال کرے۔ میں علی نقی صاحب کی اوپر بیان کی گئی باتوں کی حمایت کرتا ہوں۔ نیازمندمحمد عارف سومرو (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 08:12, 28 نومبر 2015 (م ع و)
- ترتیب دیکھ لیں سومرو صاحب!
- نقی علی کو مخاطب کر کے: آپ کو منتظم رائے شماری کے اختیارات کس نے دیے ہیں؟
- ایضا: لیکن مضمون کے منتخب بنانے کے طریقہ کار پر عمل ضرور کیجئے گا۔
- ان دونوں باتون کے جواب میں نے صرف اتنا کہا کہ اب یہی طریقہ کار ہے اس کا جواب مجھے یہ ملا
- سومرو صاحب کے الفاظ: طریقہ کار مجھے پتا ہے۔ مجھے نہ بتائیں۔
- ان دونوں باتون کے جواب میں نے صرف اتنا کہا کہ اب یہی طریقہ کار ہے اس کا جواب مجھے یہ ملا
- جب وضاحت ہوگئی کہ وہاں دستخط نہ ہونے کی وجہ سے یہ غلط فہمی پیدا ہوئی، تو اس کے بعد یہ لکھتے ہیں:
- سومرو صاحب کے الفاظ: جملے کے آخر میں کسی صاحب کے دستخط نہ کرنے کی وجہ سے یہ غلط فہمی پیدا ہوئی۔
- اس کے جواب میں تب میں نے یہ کہا کہ آخر غصہ والی کیا بات ہے، دستخط نہ کرنے کی وجہ بھی بیان کی۔اور ماضی کے ان کے ایسے ہی رویہ کی نشاندہی کی تو اس پر الزام سارا مجھ پر آ پڑا
ایک صارف کو تو کسی کو بھی کچھ بھی کہنے کی اجازت ہے، مگر ایک منتظم صرف وضاحت ہے کرے تب بھی، اسے یہ کہنا زیب نہیں دیتا--Obaid Raza (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 04:08, 29 نومبر 2015 (م ع و)
درخواست
اردو ویکیپیڈیا پر منتظمین کسی بھی خصوصی رویہ کے مستحق نہیں ہوتے، وہ عام صارفین ہی کی طرح ہیں محض ان کے پاس چند اختیارات زیادہ ہوتے ہیں۔ تمام ساتھیوں سے دست بستہ گزارش ہے کہ اس گفتگو کو یہیں ختم فرما دیں تو نوازش ہوگی۔ ہم لوگ اردو ویکیپیڈیا کے اہم سنگ میل پر کھڑے ہیں، ایسے موقع پر کسی قسم کی تلخی و رنجش ہمارے ہی کاز کے لیے نقصان دہ ہوگی۔ امید ہے احباب اس دردمندانہ گزارش کو شرف قبول بخشیں گے۔ محمد شعیب (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 08:42, 28 نومبر 2015 (م ع و)
- میری تمام حضرات بشمول عبید رضاسے درخواست ہے کہ میری وجہ سے اگر کسی کو تکلیف پہنچہی ہو تو آپ سب حضرات وسعت قلب کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجھے معاف کردیں۔ نیازمند--محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 08:51, 28 نومبر 2015 (م ع و)
بہت اچھے!--ابو السرمدمحمد یوسف (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 09:04, 28 نومبر 2015 (م ع و)
بہت اچھے!۔۔علی نقی (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 09:17, 28 نومبر 2015 (م ع و)
- کیا آپ سب عالم فاضل لوگوں سے پوچھ سکتا ہوں اس پورے مقالے میں فرقہ وارانہ بات کہاں ہے۔ (اسی طرح دیکھتا ہوں پیش کئے گئے دیگر مضامین جیسے صحیح مسلم، تصوف، فصوص الحکم جیسے مقالات پر بھی یہی رائے دیتے ہیں کہ نہیں) بس تعجب کر سکتا ہوں اور افسوس۔ بندہ ناچیز نے اتنے سالوں میں پہلا مقالہ وہ بھی کسی اور کا لکھا ہوا پیش کیا ہے اور ۔۔۔ ۔۔علی نقی (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 01:12, 29 نومبر 2015 (م ع و)
- عبید اور شعیب یا دیگر متوجہ منتظم صاحبان! آپ حضرات سے درخواست ہے کہ رائے شماری جاری ہے اور اگر رائے مل گئی تو منتخب ہو جائے گا لیکن اس کو منتخب کئے بنا فی الحال صفحہ اول پر موقع کی مناسبت سے لگا دیں تا کہ میری محنت رائیگان نہ جائے میرا سابقہ بتاتا ہے کہ مجھے نہ منتخب کروانے کا شوق ہے نہ ہی صفحہ اول کا مگر اس بار کی غلطی ہو گئی میں سمجھا کہ جب ایک منتظم نے کہا کہ صفحہ اول پر لگانے کے لئے یہ مضمون درکار ہے۔ تو میں نے اس پر کام کیا۔ آیندہ میری توبہ، مگر اس بار مہربانی فرمائیں، وقت گزرتا جا رہا ہے۔علی نقی (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 05:27, 29 نومبر 2015 (م ع و)
- Y تکمیل، تمام احباب کا شکریہ! محمد شعیب (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 10:49, 29 نومبر 2015 (م ع و)
- عبید اور شعیب یا دیگر متوجہ منتظم صاحبان! آپ حضرات سے درخواست ہے کہ رائے شماری جاری ہے اور اگر رائے مل گئی تو منتخب ہو جائے گا لیکن اس کو منتخب کئے بنا فی الحال صفحہ اول پر موقع کی مناسبت سے لگا دیں تا کہ میری محنت رائیگان نہ جائے میرا سابقہ بتاتا ہے کہ مجھے نہ منتخب کروانے کا شوق ہے نہ ہی صفحہ اول کا مگر اس بار کی غلطی ہو گئی میں سمجھا کہ جب ایک منتظم نے کہا کہ صفحہ اول پر لگانے کے لئے یہ مضمون درکار ہے۔ تو میں نے اس پر کام کیا۔ آیندہ میری توبہ، مگر اس بار مہربانی فرمائیں، وقت گزرتا جا رہا ہے۔علی نقی (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 05:27, 29 نومبر 2015 (م ع و)
- کیا آپ سب عالم فاضل لوگوں سے پوچھ سکتا ہوں اس پورے مقالے میں فرقہ وارانہ بات کہاں ہے۔ (اسی طرح دیکھتا ہوں پیش کئے گئے دیگر مضامین جیسے صحیح مسلم، تصوف، فصوص الحکم جیسے مقالات پر بھی یہی رائے دیتے ہیں کہ نہیں) بس تعجب کر سکتا ہوں اور افسوس۔ بندہ ناچیز نے اتنے سالوں میں پہلا مقالہ وہ بھی کسی اور کا لکھا ہوا پیش کیا ہے اور ۔۔۔ ۔۔علی نقی (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 01:12, 29 نومبر 2015 (م ع و)