ویکیپیڈیا:مراجعت جدید صفحات بلحاظ موضوع


درج ذیل شماریات کی تجدید بذریعہ شعیب روبہ کی جاتی ہے۔
رودادہائے قاعدہ معطیات|رودادہائے شماریات|مراجعت جدید صفحات بلحاظ موضوع

اردو ویکیپیڈیا کے صارفین اور بالخصوص منتظمین کے لیے خاص:حالیہ تبدیلیاں اور خاص:جدید صفحات میں تیزی سے بڑھتے ہوئے نئے مضامین کی پڑتال اور مراجعت آسان نہیں رہی۔ چناں چہ اگر کوئی اردو ویکیپیڈیا پر کئی دنوں کے وقفہ سے آئے اور جدید صفحات کی فہرست یکجا دیکھنا چاہے تو بالخصوص ایسی صورت میں اس کے لیے یہ شماریات انتہائی معاون ثابت ہوگی۔
اس شماریات میں تمام جدید مضامین کو موضوع کے لحاظ سے تقسیم کیا جاتا ہے، اور ہر موضوع کے کچھ کلیدی الفاظ ہیں۔ بلحاظ موضوع جدید مضامین کی فہرست پر مشتمل اس شماریات کے ذیلی صفحات بھی ہیں جن میں مختلف موضوعات سے متعلق مضامین کی فہرست نظر آئے گی۔ ان مذکورہ صفحات کے عناوین دیکھنے سے یہ معلوم ہو جاتا ہے کہ ان میں موجود مضامین کن تاریخوں میں تحریر کیے گئے ہیں۔
یہ شماریات اس کارکردگی کا ایک حصہ ہے جو اس صفحہ میں بیان کی گئی ہے۔ تاہم فی الحال اس شماریات کی تشکیل شعیب روبہ کے ذریعہ ہو رہی ہے، چونکہ ابھی یہ شماریات تحرباتی مرحلہ میں ہے، اس لیے اغلاط ونقائص کا قوی امکان ہے؛ امید ہے اس شماریات کی مستحکم اشاعت تک ناظم شماریات کو ملامت وتنقید کا نشانہ بنانے کے بجائے دیگر صارفین ومنتظمین اس شماریات کی مزید تعمیر و توسیع میں بھرپور عنایت وتوجہ سے نوازیں گے۔
ذیل میں اہم موضوعات کی جو فہرست دی گئی ہے وہ فی الحال نامکمل ہے، آپ اس میں اپنا پسندیدہ موضوع بلا تکلف شامل کرسکتے ہیں۔ اس کے لیے تبادلۂ خیال صفحہ پر اپنا تجویز کردہ موضوع مع کلیدی الفاظ بیان کریں، اور اپنی تجویز کو محفوظ کرنے سے قبل خلاصہ ترمیم میں اس بات کا وضاحت سے ذکر کریں کہ آپ نے نیا موضوع تجویز کیا ہے۔

اہم موضوعات

ترمیم