معاونت:آغاز کار
ویکیپیڈیا میں خوش آمدید! ہمیں خوشی ہے کہ آپ ویکیپیڈیا کی ترقی میں مدد کرنا چاہتے ہیں، اور ہم امید کرتے ہیں کہ آپ اس ورچوئل کمیونٹی میں حصہ لے کر لطف اندوز ہوں گے۔ ذیل میں کچھ مختصر تعارف ہیں جو آپ کو ویکیپیڈیا کو استعمال کرنے، اس پر تبصرہ کرنے اور ترمیم کرنے کے لیے درکار تمام بنیادی باتوں پر مشتمل ہیں۔ |
ویکیپیڈیا میں نقل و حرکت
ویکیپیڈیا میں ہر قسم کی معلومات پر مختلف مضامین موجود ہیں۔ یہ دیکھنے کے لیے صفحہ اول پر جائیں، اپنی پسند کا مضمون تلاش کریں اور تحقیق شروع کر دیں۔ ہر صفحے کے اوپر والے حصے میں تلاش کرنے کا خانہ بھی موجود ہے۔
اگر آپ کو کوئی مضمون پسند آئے تو آپ اس کے تبادلہ خیال صفحے پر اپنے تاثرات کا اظہار کر سکتے ہیں۔ پہلے تبادلہ خیال کے ربط کو کلک کریں اور وہاں "ترمیم" پر کلک کریں۔
اگر آپ کو کچھ مل نہیں رہا ہے تو ہم سے یہاں پر رابطہ کریں۔ اگر آپ کو کوئی نیا مضمون دیکھنا ہے جو ابھی ہمارے پاس نہیں ہے تو درخواست شدہ مضامین کے صفحے پر موجود فہرست میں اضافہ کر دیں۔
ترتیب و ترمیم
ویکیپیڈیا میں کوئی بھی کسی بھی مضمون میں ترمیم کر سکتا ہے۔ بس 'صفحے کو ترمیم کریں' والی لنک پر کلک کریں اور صفحے میں ترمیم کریں۔ اس کے لۓ آپ کو لاگ ان ہونے کی بھی ضرورت نہیں۔
ہماری مدد کرنے کم سب سے آسان طریقہ یہ ہے کہ آپ ویکیپیڈیا کو کسی بھی دوسری مخزن العلوم کی طرح پڑھیں۔ جہاں آپ کو کوئی چیز صحیح نہ لگے تو 'صفحے کو ترمیم کریں' کلک کریں اور غلطی کو صحیح کر دیں۔ غلطی کرنے سے گھبرائیے مت، کیونکہ یہ غلطی بھی صحیح ہو سکتی ہے۔ ویکیپیڈیا میں ابھی 214,683 مضامین ہیں اور اس تعداد میں اظافہ ہوتا جا رہا ہے۔ آپ نیا مضمون بھی شروع کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کو مضمون بگاڑنے سے ڈر لگ رہا ہے تو ریت خانے میں جائیں اور دل بھر کر ترتیب و ترمیم کریں اس صفحے میں کچھ بھی کرنے سے مضمون خراب نہيں ہو سکتا۔
آپ پہلے ہماری ہدایات اور حکمت عملی پڑھ لیجۓ۔ خاص کر ہماری غیر جانب داری کی حکمت عملی۔ یعنی کہ مضامین میں غیر جانب داری اور غیر طرف داری کا خیال رکھیں۔
شامل ہونا چاہیں گے؟
ترمیم تو کوئی بھی کر سکتا ہے۔ لیکن کھاتہ بنانے کے فوائد ہیں۔ اگر آپ چاہیں تو کھاتہ بنایں اور پھر تعارفی صفحے کے ذریعے سے اپنے آپ کو متعارف کرائیں۔