ویکیپیڈیا:صارف پڑتال/رائے شماری/محمد شعیب

نہ جانے احباب کیا سمجھیں، لیکن حقیقت یہی ہے کہ اس صارف پڑتال کے اختیار کی ضرورت بڑھتی جارہی ہے۔ اوپر موجود رائے شماری کے درمیان ہی ایسے کھاتے سامنے آئے جو ایک ہی صارف کے زیر استعمال ہے۔ اور میٹا پر درخواست دی جائے کہ ان کے آئی پی پتے جانچیں تو فوراً معذرت کردی جاتی ہے کہ محض شک کی بنیاد پر ہم یہ نہیں کرسکتے۔ میری گذارش ہے احباب از سر نو رائے شماری میں حصہ لیں اور اپنی رائے پیش کریں۔

  • تائید میں اس کے لیے اپنا، محمد شعیب اور طاہر بھائی کا نام پیش کررہا ہوں۔ محمد شعیب 11:41, 14 اکتوبر 2012 (UTC)
نامزد صارف رائے دینے کا مجاز نہیں ہے۔
  • تائید سمرقندی بھائی اور ساجد بھائی کی معذرت کے بعد میں اسکی تائید کرتا ہوں۔ یقین مانیے یہ بہت اہم ہے۔ --طاھر محمود (تبادلۂ خیال) 11:58, 14 اکتوبر 2012 (UTC)
  • تائید میرے ساتھ میرا دوست جو کہ ایک ہی گھر میں رہتا ہے۔ وہ عنقریب اِس وکیپیڈیا پر اپنا کھاتا کھولے گا؛ چنانچہ، ہم دونوں کا آئ پی ایڈریس ایک ہی ہو گا۔ ابھی تک تو اس نے کھاتا نہیں کھولا، لیکن اگر کھولے گا تو میں اس کے کھاتے میں درج شدہ نام یہاں لکھ ڈالوں گا۔ یہ اسلئے تاکہ، آپ بھائیوں کو اعتراض نہ رہے۔ ارون ریجینلڈ (تبادلۂ خیال) 12:25, 14 اکتوبر 2012 (UTC)
دستور شبکی پتہ ایک ہونے کا مسئلہ نہیں ہے ارون صاحب، ممکن ہے ویکی پر ایسے کئی صارفین آتے ہوں جو مشترک شمارندہ (مدرسہ یا جامعہ میں) استعمال کرتے ہوں۔ اور دستور شبکی پتہ (آئی پی) پر پابندی عائد بھی شاذ ونادر ہی کی جاتی ہے۔ اصلہ مسئلہ ایک صارف کے زیر انتظام دو یا زائد کھاتے کا ہے۔ --محمد شعیب 12:34, 14 اکتوبر 2012 (UTC)
اس لحاظ سے تو پھر میں ٪100 تائید کرتا ہوں۔ ویسے میرے دوست کا وکیپیڈیا پر نام صارف:Ejaz.h_khan ہے۔ اس نے یہ کھاتا آج ہی بنایا ہے۔ لو بھائی، ایک اور شخص آگیا اردو میں اضافہ کرنے کے لئے فائل:Smile.PNG ارون ریجینلڈ (تبادلۂ خیال) 13:43, 14 اکتوبر 2012 (UTC)
آج عربی ویکی پر ایک دستور شبکی پتہ پر پابندی عائد کی گئی ہے ایک ہفتہ کے لیے۔ حیرت ہے!! --محمد شعیب 18:47, 14 اکتوبر 2012 (UTC)