ویکیپیڈیا:معزولی/رائے شماری/حیدر
رائے شماری ختم ہو چکی ہے، لہذا اس صفحہ میں ترمیم کرنے سے گریز کیا جائے۔ |
درج ذیل منتظم عرصہ سے وکیپیڈیا سے غیر حاضر ہیں۔ اور اس سے بھی لمبہ عرصہ سے وکیپیڈیا پر سرگرم بھی نہیں نظر آئے۔ اس کے علاوہ وکیپیڈیا سے کسی بھی طرح وابستگی کا اظہار نہیں کر رہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ وہ ذاتی مصرفیات کی بنا پر وکیپیڈیا کو وقت دینے سے قاصر ہیں۔ اس لیے بہ امر مجبوری وکیپیڈیا کی بقا کے لیے تجویز دینا پڑ رہی ہے کہ ان کے کھاتوں سے انتظامنی اختیارات واپس لے لیے جائیں۔ معزولی کے حق میں {{تائید}} ( تائید) کے استعمال سے رائے دیں، اور معزولی کے خلاف {{تنقید}} ( تنقید) کے استعمال سے ووٹ دیں۔ اور اپنے دستخط کرنا مت بھولیں۔ رائے شماری 7 جنوری 2011ء تک جاری رہے گی۔ تمام صارفین رائے شماری میں حصہ لے سکتے ہیں۔ متذکرہ منتظمین کے اس عرصہ میں دوبارہ سرگرم ہونے کی صورت میں یہ رائے شماری متروک سمجھی جاوے گی۔
دوسرے صفحات پر صارفین کے اظہار خیال کے بعد "دوبارہ سرگرم" کا بیان کاٹا جا رہا ہے۔ اب آپ اپنا ووٹ غیرحاضری کے علاوہ متذکرہ منتظمیں کی مجموعی کارکردگی کی بنیاد پر بھی دے سکتے ہیں۔ جو اصحاب پہلے ووٹ ڈال چکے ہیں وہ رائے شماری ختم ہونے تک اپنا ووٹ تبدیل بھی کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے اپنے پہلے ووٹ کو <s> </s> کے ذریعہ کاٹ دیں۔ ووٹ کی اہمیت کی خاطر تمام موجودہ صارفین سے رائے شماری میں حصہ لینے کی درخواست ہے۔ برقی فہرست پر بھی یہ پیغام دیا جا رہا ہے۔ --Urdutext 00:09, 31 دسمبر 2010 (UTC)
غیر حاضر از اگست 2010ء
- ووٹ:
- تائید تائید --سمرقندی 13:53, 26 دسمبر 2010 (UTC)
- تائید --ساجد امجد ساجد 15:09, 26 دسمبر 2010 (UTC)
- تنقید چھ مہینے سے کم غیرحاضری ہو تو معافی دی جاسکتی ہے اس سے زیادہ نہیں کیونکہ ھمارے پاس گنتی کے لوگ کام کررہے ہیں ان میں سے بیشتر اچھے لکھاری اور منتظم ہیں ان سے انتظام واپس لینا مناسب نہیں--رحمت عزیز چترالی خان صاحب 06:18, 4 جنوری 2011 (UTC))
- تنقید 19:49, 26 دسمبر 2010 (UTC)خاورkhawar
تائید حیدر بھائی اس سے پہلے اتنے لمبے عرصے تک غیر حاضر نہیں رہے جتنا اس بار ہوئے ہیں؛ دیکھیں: حیدر کی ترامیم۔ منتظمین کو ہفتے میں ایک بار تو ضرور چکر لگا لینا چاہیے۔ اگر حیدر بھائی تھوڑا سا وقت نکال سکیں اور ہفتے دو ہفتے میں ایک چکر لگا سکیں تو میرا ووٹ ان سے اختیارات واپس لینے کی مخالفت میں ہوگا۔ --کاشف عقیل 19:17, 30 دسمبر 2010 (UTC)- تنقید۔ بنیادی وجہ غیر حاضری تھی جو دور ہوچکی ہے اور حیدر صاحب کئی روز سے متفرق کام کر رہے ہیں۔ امید ہے کہ ان کے کام کا تسلسل برقرار رہے گا۔ --کاشف عقیل 14:43, 5 جنوری 2011 (UTC)
- --Urdutext 13:37, 26 دسمبر 2010 (UTC)
- تنقید دور حاضر میں منتظمین سے غیر حاضری کی توقع کرنا کوئی انوکھی بات نہیں۔ اختیارات واپس لینے کیلیے کم از کم چھے مہینے کی غیر حاضری کی شرط ہونی چاہیے اور منتظم کو نجی اور براہ راست ای میل کے ذریعے خبر دار کیا جانا چاہیے۔ حیدر 02:16, 31 دسمبر 2010 (UTC)
- منتظم کو مطلع کرنے سے متعلق آپ کے مؤقف کی تائید۔ تاہم غیر حاضری کی توقع درست نہیں۔ منتظم کا کام انتظام سنبھالنا ہے اس لیے اس سے نسبتاً زیادہ باقاعدگی کی توقع کی جاتی ہے۔ چند ایک بار قدرے لمبی(2 - 3 ماہ) غیر حاضری تو ٹھیک ہے مگر توقع باقاعدگی کی ہی ہونی چاہیے۔ --کاشف عقیل 02:31, 31 دسمبر 2010 (UTC)
- تنقید -- قائلہ 11:51, 31 دسمبر 2010 (UTC)
- تائید -- میں نے اردو وکیپیڈیا پر سب سے پہلے یہ رائے دی تھی کہ بغیر کوئی اطلاع دیے چند ماہ تک غیر حاضر رہنے والے منتظمین سے اختیارات واپس لے لینے چاہئیں کیونکہ وکیپیڈیا کے انتظامی معاملات ان کی جانب سے زیادہ ذمہ داری چاہتے ہیں، اور کم از کم منتظم کی حیثیت سے بغیر کسی معقول وجہ کے طویل غیر حاضری قابل قبول نہیں ہونی چاہیے۔ اس سلسلے میں میں رضاکارانہ طور پر اپنی دستبرداری کا اعلان بھی کر چکا ہوں۔ یہ بات ذہن میں رکھیں کہ انتظامی معاملات بہت نازک ہوتے ہیں اور اگر کوئی منتظم طویل عرصے تک غیر حاضر رہتا ہے تو اس کا کھاتہ کسی غلط ہاتھ میں جا سکتا ہے اور اس سے کوئی بھی تخریبی کارروائی ہوسکتی ہے۔ اس لیے میں تمام غیر حاضر منتظمین سے اختیارات واپس لینے کے حق میں ہوں۔ فہد احمد 07:37, 1 جنوری 2011 (UTC)
- بندہ خود لمبا عرصہ غیر حاضر رہنے کی وجہ سے مذکورہ منتظم سے اختیارات واپس لینے یا نہ لینے پر ووٹ نہیں دے سکتا. تاہم، میرے خیال میں حیدر صاحب کی بات کچھ حد تک درست ہے کہ کبھی کبھی کوئی منتظم کسی وجہ سے لمبے عرصے تک ویکیپیڈیا پر حاضری نہیں دے پاتا اور یہی مسئلہ میرا بھی ہے. لیکن غور کرنے سے پتا چلتا ہے کہ فہد احمد صاحب کی بات نہایت موزوں ہے. اور میری بھی یہی رائے ہے کہ جو منتظم لمبے عرصے تک غیر حاضر رہے اُسے خبردار کرکے انتظامی اختیارات واپس لینے چاہیئں بلکہ اگر مذکورہ منتظم خود اختیارات سے سبکدوش ہوجائے تو بہت بہتر ہوگا، فرصت ملنے پر جب منتظم ویکیپیڈیا کو وقت دینے لگے تو اُسے اختیارات دوبارہ دیئے جانے پر غور کیا جاسکتا ہے. دوسری بات یہ کہ یہاں حیدر صاحب سے کس وجہ پر اختیارات لینے کیلئے رائے شماری کی جارہی ہے؟ لمبا عرصہ غیر حاضر رہنے کی وجہ سے یا کوئی غیر موزوں بات یا کام کرنے پر؟ یا دونوں؟... --محبوب عالم 16:00, 1 جنوری 2011 (UTC)
- محبوب صاحب، بحثیت منتظم ووٹ ضرور ڈالیں۔ اس کے لیے "تائید" یا "تنقید" کا سانچہ استعمال کرنا ضروری ہے۔--Urdutext 16:52, 1 جنوری 2011 (UTC)
- تائید.... --محبوب عالم 11:16, 2 جنوری 2011 (UTC)
- تائید۔ اُوپر کے دلائل سے یہی نتیجہ نکلتا ہے کہ کئ مرتبہ لمبی غیر حاضری کے باعث منتظمی حقوق واپس کیے جائیں۔ تین ماہ سرگرم رہنے کے بعد صارفین چاہیں تو دوبارہ منتخب کر لیں۔ اُوپر ہی تعریفی بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ دوبارہ منتخب ہونے میں کوئی دشواری نہیں ہونی چاہیے۔ --Urdutext 00:53, 6 جنوری 2011 (UTC)
- نتیجہ 5:5