ویکیپیڈیا:معزولی/رائے شماری/حیدر (2)
رائے شماری ختم ہو چکی ہے، لہذا اس صفحہ میں ترمیم کرنے سے گریز کیا جائے۔ |
فہرست
انتباہ
موصوف حیدر صاحب، (جن کی وجہ سے وکیپیڈیا کافی مسائل سے دو چار ہے) دو چار دن وکیپیڈیا پر آئے اور کچھ ترامیم کی بعد دوبارہ سے روپوش ہو گئے۔ ان کی حالیہ تدوینات یہاں ملاحظہ کی جاسکتی ہیں۔ وہ مؤرخہ 6 جنوری سے پھر غائب ہیں۔ ویسے بھی وہ جب بھِی آئیں کہیں بھی کسی بھی مضمون میں بغیر کسی سے مشورہ کیے غیر ضروری تبدیلیاں کر دیتے ہیں۔ میرے لکھے ہوئے مضامین میں انہوں نے بغیر مشورے کے کئی بار عبارت اور سانچے حذف کئے۔ بہرحال ان کی اس لاپرواہی کے نتیجے میں ہمیں سمرقندی بھائی (جن کی کاوشیں اس وکیپیڈیا پر بے مثال ہیں) جیسے انسان کی جدائی برداشت کرنا پڑ رہی ہے۔
حیدر صاحب کی منتظمین سے علحدگی کے بارے میں فیصلہ 5:5 ووٹ کے تناسب سے برابر رہا تھا۔ لیکن اگر آپ غور سے ملاحظہ فرمائیں تو پتہ چلے گا کہ ووٹ ڈالنے والوں میں دو صارف محترم خاور (ترامیم ملاحظہ فرمائیں) اور محترمہ قائلہ (ترامیم ملاحظہ فرمائیں) خود وکیپیڈیا سے اکثر غائب رہتے ہیں اور جب سے میں وکیپیڈیا میں شامل ہوا ہوں میں نے تو محترمہ قائلہ کا کوئی ایک بھی مضمون نہیں دیکھا اور نہ ہی انہوں نے کسی مضمون میں ترمیم تک کی ہے تو ایسے صارفین کے ووٹ کو ہم کیا اہمیت دے سکتے ہیں۔ چنانچہ میں پرزور طریقے سے حیدر صاحب سے منتظم کے اختیار واپس لئے جانے کی حمایت کرتا ہوں۔ اگر 20 جنوری تک ان سے یہ اختیار واپس نہ لیا گیا تو میں بھی سمرقندی صاحب کی حمایت میں منتظم کے عہدے سے احتجاجاً سبکدوش ہو جاؤں گا۔ میرے اس عمل سے مجھے یقین ہے کہ وکیپیڈیا کی ترقی پر تو اثر نہیں پڑے گا کیونکہ مجھ سے کہیں قابل اور مستعد احباب وکیپیڈیا پر موجود ہیں؛ ایک غیر مستقل مزاج منتظم کی وجہ سے ایک مستقل مزاج، محنتی اور مستعد۔ منتظم کی علیحدگی قابل قبول نہیں ہے۔ لہٰذا میں 20 جنوری تک حیدر صاحب منتظمین سے اخراج نہ ہونے کی صورت میں اپنے منتظمی کے اختیارات سے دستبردار ہو جاؤں گا۔ پیشگی معذرت کے ساتھ۔ --ساجد امجد ساجد 14:10, 15 جنوری 2011 (UTC)
- ساجد صاحب، رائے دہی سب صارفین کا حق ہے۔ صرف ایسے صارفین کو رائے دہی سے نکالا جا سکتا ہے جنہوں نے وکیپیڈیا پر کوئی کام نہ کیا ہو۔ جن اصحاب کا آپ نے ذکر کیا وہ ماضی میں وکیپیڈیا پر کافی کام کر چکے ہیں اس لیے ان کے ووٹ درست ہی مانے جائیں گے۔ ہر شخص اپنی سمجھ کے مطابق ہی ووٹ ڈالتا ہے اور ان کی اپنی وجوہات ہوتی ہیں جن کا وکیپیڈیا کے بہتر مفاد سے تعلق ہونا ضروری نہیں۔ آپ حوصلہ رکھیں۔ حالات بہتر ہو جائیں گے۔--Urdutext 14:43, 15 جنوری 2011 (UTC)
- رائے شماری کے فوراً بعد حیدر صاحب کے غیر حاضر ہوجانے کا مجھے بھی بیحد افسوس ہے۔ یہ رائے شماری میرے ووٹ بدلنے سے برابر ہوئی مگر ان کے فوراً غیر حاضر ہوجانے سے میں شرمندگی محسوس کررہا ہوں۔ ساجد بھائی سے یہ ہی گذارش کرسکتا ہوں کہ فی الحال حوصلہ رکھیں۔ --کاشف عقیل 03:38, 16 جنوری 2011 (UTC)
- میں کہیں غائب نہیں ہوا۔ صرف درجۂ حرارت میں کمی کا انتظار کر رہا تھا۔ میرے خیال چند دن کی غیرحاضری اس سلسلہ میں ضروری تھی۔ جہاں تک ساجد صاحب نے عبارت میں تبدیلی کا گلہ کیا ہے تو اس کا جواب یہ ہے کہ وکیپیڈیا پر ہر نئے آنے والے کو پہلے سے انتباہ کیا جاتا ہے کے اس تحاریر سر تا پا تبدیل کی جا سکتی ہیں اور اس میں اس بات کو برداشت کرے کا حوصلہ ہونا چاہیے۔ اکثر عبارت میں تبدیلی کا مقصد ایک معیاری یکسانیت پیدا کرنا ہوتا ہے اور تبدیلی کا دارومدار عبارت پر ہوتا ہے اس کے مصنف پر نہیں۔ حیدر 18:53, 16 جنوری 2011 (UTC)
- جناب حیدر صاحب، آپ اکثر وکیپیڈیا سے غائب رہتے ہیں اس لئے نئی باتیں آپ کے علم میں کم ہی آتی ہیں۔ جب آپ نے میرے بنائے ہوئے مضامین سے مواد حذف کیا اس وقت میں منتظم بن چکا تھا اور نیا نہیں تھا۔ آپ آئے اور مواد حذف کیا اور چلے گئے۔ اور ویسے بھی میرے بنائے ہوئے مضامین پر غور فرمائیں تو آپ دیکھیں گے کہ میں نے وکیپیڈیا کے معیار کے مطابق ہی مضامین لکھے ہیں اور غیر معیاری مضامین کو بھی معیاری بنانے میں ہمیشہ تگ و دو کی ہے۔ میں سب سے زیادہ وکیپیڈیا کو وقت دیتا ہوں اور ہر چھوٹی سے چھوٹی ترمیم (چاہے وہ کسی روبالہ نے ہی کی ہو) پر نظر رکھتا ہوں۔ آپ ہمیشہ سے ہی کندھے پر تلوار لٹکائے ہوئے آتے ہیں اور زخم دے کر چلتے بنتے ہیں۔ ہم نے تو وکیپیڈیا کے لئے اپنی آسائشیں تک ترک کر دی ہیں اور آپ۔۔۔۔ بس میں کچھ اور نہیں کہنا چاہتا۔--ساجد امجد ساجد 20:52, 16 جنوری 2011 (UTC)
- میں کہیں غائب نہیں ہوا۔ صرف درجۂ حرارت میں کمی کا انتظار کر رہا تھا۔ میرے خیال چند دن کی غیرحاضری اس سلسلہ میں ضروری تھی۔ جہاں تک ساجد صاحب نے عبارت میں تبدیلی کا گلہ کیا ہے تو اس کا جواب یہ ہے کہ وکیپیڈیا پر ہر نئے آنے والے کو پہلے سے انتباہ کیا جاتا ہے کے اس تحاریر سر تا پا تبدیل کی جا سکتی ہیں اور اس میں اس بات کو برداشت کرے کا حوصلہ ہونا چاہیے۔ اکثر عبارت میں تبدیلی کا مقصد ایک معیاری یکسانیت پیدا کرنا ہوتا ہے اور تبدیلی کا دارومدار عبارت پر ہوتا ہے اس کے مصنف پر نہیں۔ حیدر 18:53, 16 جنوری 2011 (UTC)
ازالۂ ابہام
اپنے پرکھوں کی وراثت کو سنبھالو ورنہ
اب کی بارش میں یہ دیوار بھی گر جائے گی
ہوسکتا ہے کہ کچھ اشخاص کو یہ بحث دیکھ کر ناٹک کا سا مزا آرہا ہو! کیا آپ اسے ناٹک سمجھ رہے ہیں؟ لطف آرہا ہے؟ یہ ویکیپیڈیا آپ لوگوں کے دل بہلانے کو کوئی تماشا ہے؟ میں کوئی احمق یا نوٹنکی والا ہوں؟ میں پہلے ہی اس ناٹک کو ختم کرنے کی خاطر ایک انتہائی اقدام اٹھا منتظمین سے نکل چکا ہوں اور دوسرا انتہائی اقدام اٹھانے میں بھی مجھے کوئی دیر نہیں لگے گی، لہذا اس بات کو انتہائی سنجیدگی سے ہمہ تن گوش ہوکر سنا جائے تو اس میں ویکیپیڈیا کی بہتری ہوگی۔
حساس صفحات کی حفاظت
اس ویکیپیڈیا کا ڈھانچہ انتہائی محنت و شب و روز کی سعئِ مسلسل سے تیار کیا گیا ہے اور اس میں ترامیم کا حق صرف ان اشخاص کو ہے جو کہ افہام تو تفہیم سے اور رائے شماری پر متفقہ فیصلے کے بعد ترمیم کرنے کے قائل ہوں۔ کوئی ایسا منتظم جو کہ عملی طور پر صفر ہو حساس اور نظامی صفحات میں بلا رائے شماری ترمیم کرے کا تو یہ تمام کام انتہائی غیرمحفوظ اور کمزور ہونے کا احساس پیدا ہوگا اور کوئی ذی شعور ایسے کسی موقع پر اپنا وقت برباد نہیں کرے گا جہاں اہم صفحات پر کوئی بھی متزلزل المزاج شخص من مانی کرتے ہوئے جو چاہے کرسکتا ہو۔
منتظمین رائے شماری
خاکسار نے کبھی بھی کسی منتظم کو خارج کرنے کے لیے نہیں کہا ماسوائے موصوف حیدر کے اور اس کی وجہ ویکیپیڈیا کی حفاظت ہے۔ ایک بڑا ابہام یہ پایا جاتا ہے کہ غیرحاضر رہنے والے منتظمین کی وجہ بنا کر رائے شماری کروائی جاتی ہے! یہ بات ویکیمیڈیا کی حکمت عملی میں کہیں بھی درج نہیں ہے کہ اگر کوئی منتظم غیرحاضر رہے تو اس کو رائے شماری کر کہ نکال دیا جائے بلکہ کوئی بھی منتظم غیرحاضر رہتے ہوئے بھی منتظم رہ سکتا ہے۔ میں نے کبھی بھی غیرحاضری کو وجہ نہیں بنایا بلکہ ہمیشہ ناکارکردگی کی وجہ سے منتظمین پر رائے دی یا اعتراض کیا اور اس بار بھی موصوف حیدر کو خارج کرنے کے لیے میں نے کہیں بھی غیرحاضری کو وجہ کے طور پر بیان نہیں کیا۔ آپ لوگ ابہام کا شکار ہیں تو آپ دوستوں کو یہ ابہام دور کر لینا چاہیۓ۔ موصوف حیدر کو نکالنے کی ٹھوس اور ناقابل تردید وجوہات میں یہاں واضح بیان کردیتا ہوں۔
1- بدنظمی
طویل عرصہ غیرحاضر رہ کر اچانک نمودار ہونے کے بعد بلا صورتحال کو سوچے سمجھے ہٹ دھرمی سے من مانی شروع کردینا، نئے صارفین کو سخت پیغامات دینا بدنظمی کے زمرے میں آتا ہے اور یہ بدنظمی اس وقت اور شدید ہو جاتی ہے کہ جب ان کی حرکات سے یہ واضح ہو رہا ہو کہ اپنی غیرحاضری کے دوران موصوف نے کبھی حالیہ تبدیلیاں پر بھی نظر نہیں ڈالی۔ اس بدنظمی کے ثبوت کے طور پر ساجد بھائی کے اپنے الفاظ نقل کرتا ہوں، خود غور کیجیے کہ میری بات سچی ہے یا جھوٹی
” | جناب حیدر صاحب، آپ اکثر وکیپیڈیا سے غائب رہتے ہیں اس لئے نئی باتیں آپ کے علم میں کم ہی آتی ہیں۔ جب آپ نے میرے بنائے ہوئے مضامین سے مواد حذف کیا اس وقت میں منتظم بن چکا تھا اور نیا نہیں تھا۔ آپ آئے اور مواد حذف کیا اور چلے گئے (ساجد بھائی کے الفاظ)۔ | “ |
2- نئے صارفین کو حراساں کرنا
نئے صارفین کو خوفزدہ کرنا اور ان پر بلا کسی معقول وجہ کے ویکیمیڈیا کی حکمت عملی کے خلاف پابندی لگا دینا۔ یہ کوئی تماشا ہے؟ یہ کسی منتظم کی ذاتی website ہے؟ صارف کباڑی کی مثال پیش کرتا ہوں جن پر موصوف حیدر نے پہلے روز ہی پابندی لگا دی! کیوں؟ میں بیان کرتا ہوں، کان دھر کر بیٹھو اور خود فیصلہ کرو۔ جب صارف کباڑی نے کاشف بھائی کے جاپان کے میجی دور کے بیان پر اپنا خیال دیوان عام میں درج کیا تو اس پر معقول اور منطقی جواب دینے سے قاصر ہو کر حیدر نے صارف کباڑی پر صارف سمرقندی ہونے کا الزام لگایا۔ اس الزام کو دیکھ کر صارف کباڑی نے حیدر کو درج ذیل پیغام بھیجا۔۔۔۔
- Do not ever do it again! or you will be out of wikipedia!
صارف کباڑی کا یہ پیغام حیدر کے صفحے پر دیکھا جاسکتا ہے اس کے بعد حیدر نے اس کو اپنی شان میں گستاخی جان کر صارف کباڑی پر پابندی عائد کردی! جس پر مجھے (سمرقندی) کو حرکت میں آنا پڑا اور میں نے پابندی اٹھا دی، حیدر نے دوبارہ پابندی عائد کردی! اور کہا۔۔۔۔
” | صرف ایک دن کی پابندی ہے۔ آپ خواہ مخواہ سنجیدہ ہو گئے۔ میں دوبارہ پابندی لگا رہا ہوں تا کہ رفع شر اور اتمام حجت ہو جائے اور کباڑی صاحب جس غصے کو نکالنے کیلیے تشریف لائے ہیں اسے کہیں اور جا کر زائل کریں (حیدر کے الفاظ) | “ |
آنکھیں کھولیۓ حضرات اور دیوان عام پر جاکر کباڑی کی پہلی تحریر پڑھیئے! اس جگہ موجود ہے کباڑی نے کہاں غصہ نکالا؟ اس نے تو کاشف بھائی کے جاپان میجی دور کے بیان پر اپنی سمجھ کے مطابق اپنا تبصرہ بیان کیا صرف! کیا اپنی رائے کا اظہار کرنا جرم ہے؟ کس نے کہا؟ خود تم لوگوں نے یہ اصول بنایا ہے؟ کیوں؟ اس کے بعد میں نے (سمرقندی نے) حیدر سے پوچھا کہ میرے نام کے ساتھ کباڑی کا الزام لگانے کا کوئی ثبوت ہے؟ موصوف نے درج ذیل جواب دیا۔۔۔۔۔
” | (حیدر موصوف کا جواب سنیے): اپنے دفاع میں کچھ کہنے کی نجائے پہلے ہی ہلے میں منتظم کے صفحہ پر اس کو کھلی دھمکیاں دینا عین بدتمیزی ہے اور صارف کے آنے والے دنوں میں رویہ کا عکاس ہے۔ | “ |
اب تم لوگ مجھے یہ بتاؤ کہ صارف کباڑی نے اپنے اوپر بلا کسی وجہ کے پابندی کے بعد wikimedia کے اصول سے واقف ہونے کی وجہ سے اوپر انگریزی والا ردعمل ظاہر کیا، کیا یہ منتظم کی شان میں گستاخی ہے؟ یا اس کو اصول پر عمل کرنے کی یاد دہانی؟ کیا منتظم کوئی ویکیپیڈیا کے شہنشاہ ہیں جو ان کے ظلم کے خلاف بھی زبان نا کھولی جائے؟
صارف کباڑی نے دیوان عام میں فریاد کی کہ کوئی آئے اور اس ظلم کو دیکھے
” | کیا مسئلہ ہے؟ کیا یہاں آنے والوں کے ساتھ یہ ہوتا ہے کہ ان کے ناموں پر دوسروں کے ناموں کا الزام بلا ثبوت لگا دیا جائے؟ کیا یہ جائز ہے؟ کسی حیدر نامی بیوقوف نے میرے نام کے ساتھ دو نا معلوم نام منسلک کرنے کی کوشش کی! یہ توہین نہیں ؟ یہ آپ کے ویکیپیڈیا کا طریقۂ کار ہے؟ (صارف کباڑی کے الفاظ) | “ |
یہ پیغام دیکھ کر مجھے حرکت میں آنا پڑا اور میں نے حیدر سے دریافت کیا کہ ---- (* ذرا بیان فرمائیں گے آپ؟ کباڑی نے کہاں بدتمیزی کی؟ اپنے اوپر محض شک کی بنیاد پر کھلے عام الزامات پر اعتراض کرنا بدتمیزی ہے؟ (میرے الفاظ)۔ جس پر حیدر نے انتہائی شاندار جواب دیا ملاحظہ کیجیے اور ہنسیے!!
” | آپ اس معاملے میں خود مدعی ہیں۔ اخلاقی طور پر آپ پابندی ختم کرنے کے اہل نہیں۔ جاپان کے بارے میں کثرت معلومات، نئے پیغام کا آغاز نکتے سے، سمرقندی کے ایجاد کیے ہوئے الفاظ و اصطلاحات کی بھرمار اور یکدم طیش میں آجانا، ذاتیات پر اتر جانا، چھوٹی سی بات کو 4 پیروں میں لکھنا اور سب سے بڑھ کر مخصوص انداز تحریر، تمام کے تمام اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہیں کہ کباڑی اور آپ ایک ہی شخصیت ہیں۔ میں اس سلسلے میں دیگر منتظمین کو بھی غور کرنے کی دعوت دیتا ہوں۔ اور یہ بھی کہتا ہوں کہ http://en.wikipedia.org/wiki/Wikipedia:Sock_puppetry کے مطابق کباڑی پر مستقل پابندی عائد ہونی چاہیے۔ آپ کا کباڑی کا اس طرح والہانہ دفاع بھی آپ کی چغلی کھا رہا ہے۔ لہذا اگر آپ حق پر ہیں تو اس معاملہ سے دور رہیں۔ (حیدر کے الفاظ) | “ |
کباڑی پر پابندی کی حیدری وجوہات
- یعنی میں معاملے میں مدعی ہوں! کیسے؟ محض حیدر کے شک کی بنا پر؟ کوئی ثبوت؟
- میں (جو اس وقت منتظم تھا) ایک دوسرے منتظم کی بلا جواز پابندی ختم کرنے کا اہل ہیں؟ جواب دو تم لوگ؟
- جاپان کے بارے میں کباڑی کا لکھنا! یہ وجہ ہے پابندی کی؟ عقل سلامت تو ہے میاں حیدر؟ کیا جاپان پر لکھنا اور وہ بھی سیاق و سباق (کاشف بھائی کے بیان) کی موجودگی میں قابل پابندی ہے؟؟ جواب دو؟
- سمرقندی جیسی اصطلاحات اور انداز میں لکھنا! سمرقندی (یا کسی اور کے انداز) میں لکھنا قابل پابندی ہے؟ جواب دو؟ مجھے تم لوگوں کا جواب چاہیے!
- سمرقندی اور کباڑی پر ایک ہونے کا شک قابل پابندی ہے؟ کس کے قانون سے؟ تمہارے بنائے قانون سے؟
3- منتظم کی توہین
اس تمام بکواس کے بعد کیا ہوا؟ پتا ہے تم لوگوں کو پیارو!! نہیں!! اس کے بعد موصوف حیدر نے مجھ (سمرقندی) پر پابندی لگا دی! کیا اسے میں اپنی توہین نا سمجھوں ؟ کیا میری یہ توہین ، کباڑی کے جاپان کی معلومات سے زیادہ بڑی نہیں؟ تو پھر کیا یہ جرم نہیں؟
نئی رائے شماری
میں نے حیدر کی تمام بدنظمیاں اور اس کو منتظمین سے نکالنے کی ٹھوس وجوہات بیان کر دی ہیں اور اس کا مقصد محض اس ویکیپیڈیا کو اس خطرناک صورتحال سے محفوظ رکھنا ہے ورنہ میں تو خود منتظمین سے الگ ہو ہی چکا ہوں اور اب کبھی اس عہدے کو قبول بھی نہیں کروں گا۔ جب میں حساس صفحات میں ترمیم کے حق سے الگ ہو جاتا ہوں تو ظاہر ہے کہ ایک غیرمستقل مزاج اور ناقص العلم شخص کو بھی ان صفحات پر ترمیم کے قابل نہیں ہونا چاہیے۔ اس کے علاوہ بھی بے شمار ایسی وجوہات ہیں جو آپ نئے آنے والے منتظمین کے علم میں نہیں ہونگی اور اس وقت صرف میں اور پرانے منتظمین ہی ان جرائم سے واقف ہیں میں ان باتوں کو بیان کرکہ وقت ضائع نہیں کرنا چاہتا کیونکہ اوپر بیان کردہ وجوہات ہی حیدر کو منتظمین سے نکالنے کے لیے بہت کافی ہیں۔ مذکورہ بالا وجوہات کی روشنی میں منتظمین اپنی رائے دیں اور حیدر کو نکالنے یا نا نکالنے کا فیصلہ کریں ؛ غیرحاضری کسی منتظم کو نکالنے کی وجہ نہیں بنتی۔ میں نے اب تک آپ حضرات اور بھائیوں کے محبت بھرے پیغامات کی وجہ سے اپنا کام صارف کباڑی کے سپرد کر رکھا تھا تاکہ آپ کو یا ویکیپیڈیا کو سمرقندی کی اچانک رخصت سے کوئی فرق نا پڑے! لیکن موقع پرست حیدر کاشف بھائی کا ساجد بھائی کو دیا گیا جواب دیکھ کر اور اس میں پوشیدہ خطرہ بھانپ کر پھر دھوکہ دینے آگیا ہے۔ آپ برادران کو حیرت ہوگی کہ اس حیدر کو میں نے ہی منتظمی کے لیے پیش کیا تھا اور ہمارے اردو ٹیکسٹ بھائی نے اس پر اپنے محفوظات بھی بیان کیئے تھے اور وقت نے ثابت کردیا کہ میرا اس حیدر کو منتظمین کے لیے پیش کرنا غلط تھا اور اردو ٹیکسٹ بھائی کی بات درست تھی۔ بہر حال جو ہونا تھا سو ہوا۔ اب کباڑی بھی اس ویکیپڈیا پر کام سے ہاتھ اٹھاتا ہے جہاں حساس صفحات ، حیدر جیسے اشخاص کے رحم و کرم پر ہوں۔ چلتے چلتے ایک بات کہ میں نے یہ تحریر بہت جلدی میں لکھی ہے اگر کہیں املا کی غلطی ہو تو درگذر کیجیے گا۔ --سمرقندی 02:17, 18 جنوری 2011 (UTC)
صارف حیدر
- مذکورہ بالا وجوہات کی بنا پر تمام منتظمین سے صارف حیدر کو منتظم رکھنے یا نا رکھنے کیلئے رائے درکار ہے۔ اخراج کے حق میں تائید {{تائید}} اور ادخال کے حق میں تنقید {{تنقید}} سے رائے دیجیے۔
- تائید ۔ مذکورہ بالا خصائص رکھنے والا شخص منتظم کے عہدے کا اہل نہیں۔ وہ بحیثیت لکھاری اردو ویکیپیڈیا کی خدمت کرنے کی اہلیت رکھتا ہے تو کرسکتا ہے۔ --سمرقندی 02:56, 18 جنوری 2011 (UTC)
- تائید ۔ وکیپیڈیا کو ترقی کی راہ پر گامزن رکھنے کیلئے موصوف کا منتظم کے عہدے سے اخراج ضروری ہے۔--ساجد امجد ساجد 06:54, 18 جنوری 2011 (UTC)
- تائید۔ --Urdutext 11:14, 18 جنوری 2011 (UTC)
- تائید ۔موصوف کو جلد از جلد اس عظیم دائرہ المارف کی منتظمینی سے بیک بینی دو گوش خارج کیا جائے. --فوجدار 20:43, 18 جنوری 2011 (UTC)
- تائید .... --محبوب عالم 19:16, 22 جنوری 2011 (UTC)
- تائید فہد احمد 19:14, 24 جنوری 2011 (UTC)
- تائید --راشد شریف 19:27, 24 جنوری 2011 (UTC)
- تائید --رحمت عزیز چترالی 09:27, 25 جنوری 2011 (UTC)
- تنقید ایک رائے شماری ختم ہونے کے فوراً بعد اسی موضوع پر دوسری رائے شماری مناسب نہیں؛ ہم غلط روایت ڈال رہے ہیں۔ --کاشف عقیل 20:09, 25 جنوری 2011 (UTC)
- نتیجہ 7 کے مقابلے میں 1، معزولی کے حق میں۔ ایک ووٹ نیا کھاتہ ہونے کی وجہ سے نہیں گِنا گیا۔ --Urdutext 01:21, 26 جنوری 2011 (UTC)
RESULT: The motion carried 7:1 in favor of removal of admin privileges of صارف:حیدر. --Urdutext 01:21, 26 جنوری 2011 (UTC)
نتیجہ
تنقید 7:1 تائید
- یہ محض غلط روایت ہی نہیں بلکہ کھلم کھلا دھاندلی اور بزدلی ہے۔ یہ علم کے کھلے میدان میں ایک باتہذیب بحث کے ذریعے کسی متفقہ نتیجہ پر پہنچنے سے انکار ہے۔ کوئی بھی معاشرہ بغیر قانون اور اصول کے محض ایک جنگل بن جاتا ہے۔ میں نے یہاں کسی قانون کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی لیکن یہ رائے شماری ایک ایسے منتظم کی حمایت میں ہو رہی ہے جو کھلم کھلا برسوں سے وکیپیڈیا کے قوانین کی خلاف ورزی میں مصروف ہے اور وکیپیڈیا کے بنیادی راہنما اصولوں سے سراسر انکاری ہے۔ لگتا ایسا ہی ہے کہ پاکستان کی مذہبی بنیاد پرستی اور سیاست کی آلائش یہاں ایک نئے روپ میں اپنا بھیانک چہرہ ظاہر کر رہی ہیں۔ سمرقندی صاحب اردو ذبان کے ملا عمر ہیں اور ان کے حمایتی اس کے طالبان۔ یہاں اردو زبان کے ساتھ وہی کیا جا رہا ہے جو طالبان اسلام کے ساتھ کر رہے ہیں۔ یعنی اختلاف کی گنجائش نہیں۔ جو اختلاف کرے اس نکال باہر کرو (یہاں وکیپیڈیا سے، وہاں دنیا سے)، قانون اور اصول جائیں جہنم میں، ہم ہی مدعی، ہم ہی منصف۔ حیدر 23:43, 25 جنوری 2011 (UTC)
مندرجہ بالا رائے شماری 18 جنوری 2011ء کو شروع ہوئی تھی اور آج رات تک 7 دن پورے ہونے پر ختم کر دی جائے گی اور اس رائے شماری کے نتائج کے مطابق فیصلہ صادر کر دیا جائے گا۔--ساجد امجد ساجد 08:56, 25 جنوری 2011 (UTC)
غلط فہمیاں
کاشف بھائی ، حیدر صاحب تو یہاں چھ برس سے غلط فہمیاں پھیلا رہے ہیں کم از کم آپ تو اس کام میں شراکت نا کریں۔ یہاں پیدا کی جانے والی غلط فہمیوں کا تذکرہ کردیتا ہوں تاکہ ویکیپیڈیا کی عزت پر حرف نا آئے!
- بقول کاشف بھائی -- ایک رائے شماری کے بعد (1) اسی موضوع پر دوسری رائے شماری (2) غلط روایت ہے
- فی الحقیقت پہلی رائے شماری غلط روایت تھی؛ ویکیمیڈیا کی حکمت عملی کے مطابق کسی بھی منتظم کو غیرحاضری کی بنیاد بنا کر الگ نہیں کیا جاسکتا
- دوسری رائے شماری غیرحاضری پر نہیں بلکہ ایک منتظم کی چھ سالہ بدنظمیوں پر ہو رہی ہے۔ میں اصطلاحات پر اعتراض کو بدنظمی نہیں کہہ رہا بلکہ بلا مشورے حساس صفحات میں ترامیم بدنظمی ہے
- بقول حیدر میاں -- باتہذیب بحث کے ذریعے کسی متفقہ نتیجہ پر پہنچنے سے انکار ہے
- حضور یہی تو رونا ہے! یہی تو رونا ہے کہ آپ نے کبھی حساس صفحات میں من مانی ترامیم کرنے سے پہلے باتہذیب بحث نہیں فرمائی
- بقول حیدر میاں -- میں نے یہاں کسی قانون کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی
- قانون کی خلاف ورزی کا الزام آپ بھی نہیں مانتے اور میں بھی نہیں مانتا؛ اور میں نے جگہ یہی بات عرض کی ہے۔
- حیدر میاں! عرصہ دراز سے آپ جس فضول بحث میں وقت برباد کروا رہے تھے اس اس جگہ پر باثبوت جواب پر آپ نے معذرت کی ہمت نا فرمائی؟ اور بھی متعدد مستند کتب کے عکس زبراثقال کر دوں؟ کاشف بھائی نے بھی اس معاملے پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں فرمایا! اور نا ہی شاید آپ نے ہمزہ (hamza) کا مضمون پڑھنے کی زحمت گوارہ کی، وقت نہیں؟ اور میرا وقت؟ وہ فالتو ہے؟
- بقول حیدر میاں -- سمرقندی صاحب اردو ذبان کے ملا عمر ہیں اور ان کے حمایتی اس کے طالبان
- آپ مجھ پر یہ الزام اس وقت لگا سکتے تھے جب میں محض ذاتی نفرت کی بنا پر آپ کو تو الگ کروا دیتا اور خود منتظمی سے الگ نا ہوتا۔ لیکن آپ کو شاید معلوم نہیں یا نادان بن رہے ہیں کہ میں آپ سے پہلے ہی منتظمی سے الگ ہو چکا ہوں اور ایسا میں نے صرف اس تمام بات پر ہونے والے صدمے کی بنا پر کیا ہے۔ دیگر ساتھیوں کو طالبان کہنا بھی جب درست ہوتا کہ جب کوئی ساتھی مجھے منتظمی میں واپس آنے پر مجبور کرتا؛ تمام ساتھیوں کو اس بات کا بخوبی ادراک ہے کہ بحث میں ضائع ہونے والے وقت کو بچانے کی خاطر سمرقندی اور حیدر کا منتظمی سے الگ ہوجانا ہی بہتر ہے۔
کاشف بھائی سے بھی عرض ہے اور حیدر میاں سے بھی کہ مجھ پر بلاوجہ بے انصاف ہونے کے الزامات نا لگائیں؛ میں تو خود انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیئے منتظمی سے الگ ہو چکا ہوں۔ جو اصطلاحات آپ کو خود ساختہ لگ رہی ہیں وہ آپ حضرات کی اردو کی روح سے ناواقفیت کی بنیاد پر ہے، لیکن آپ کی اردو کی روح سے ناواقفیت کا خمیازہ ، دائرۃ المعارف کو نہیں بھگتنے دیا جائے گا۔ دائرۃ المعارف پر اردو کو اس کی مکمل روح کے ساتھ زندہ رکھا جائے گا۔ آخر میں کئی بار کہی جانے والی بات پھر دہرا دوں، میں حیدر میاں کی بحثوں میں چھ سال تک وقت ضائع ہونے کے بعد اب مزید ان کی نازیبہ حرکات میں اپنا وقت برباد نہیں کرسکتا ان کی بحثوں سے ویکیپیڈیا کو کوئی فائدہ نہیں ہوا آج تک اور نا ہی ان کی بحثوں میں الجھ کر میں کچھ لکھنے کا وقت بچا سکتا ہوں؛ بس یہ بات ہے کہ میں ایسی صورتحال میں نا لکھنے کی وجہ سے الگ ہو گیا ہوں۔ میں نے کسی سے حیدر میاں کو نکالنے کے لیے زبردستی اصرار نہیں کیا؛ اپنی وجوہات لکھ کر اپنا vote درج کردیا؛ باقی آپ لوگ اس رائے شماری کو ختم کریں یا عمل کریں یہ آپ حضرات پر ہے؛ حیدر میاں کی مخالفت میں اپنا vote ڈالنے کے بعد خود بھی منتظمی سے الگ ہوگیا۔ میں اس سے زیادہ کیا کروں؟ کیا کہوں؟ --سمرقندی 01:16, 26 جنوری 2011 (UTC)
- پہلی اور دوسری رائے شماری کی وجوہات مختلف تھیں جو اوپر تفصیل سے بیان ہیں۔ --Urdutext 01:22, 26 جنوری 2011 (UTC)
سمرقندی بھائی، متنارع ہجوں کی AWB کے ذریعے درستگی پر میں آپ سے اتفاق کرتا ہوں۔ آپ نے اس معاملے پر باثبوت دلائل 19 جنوری کی دیے۔ میں نے اس پر ردعمل اس لیے ظاہر نہ کیا کیونکہ میں اس سے قبل 6 جنوری کو ہی حیدر صاحب کو منع کرچکا تھا کہ AWB استعمال نہ کریں اور وہ اس سے رُک بھی چکے تھے۔
جہاں تک اردو کے مختلف لہجوں کو استعمال کرنے کا تعلق ہے تو آپ کی دلیل دراصل ہجوں کے متعلق ہے۔ ہجوں کے لیے شاید سب سے موزوں حل یہ ہے کہ کسی ایک اچھی روئے خط لغت کو معیار بنا لیا جائے؛ تمام بحث ختم ہوجائے گی۔ لغت کا فیصلہ رائے شماری کے ذریعے کیا جاسکتا ہے۔ لغت میں اگر کسی لفظ کے ایک سے زیادہ ہجے ہیں، تو ان میں سے کسی کو AWB کے ذریعے "درست" نہ کیا جائے۔
حیدر صاحب کی منتظمیت سے متعلق میرے ووٹ سے فیصلہ تو نہیں بدلتا۔ ویسے بھی اس جھگڑے کا اختتام شاید اسی بات میں ہے کہ حیدر صاحب اگر وکیپیڈیا کے لیے کام جاری رکھنا چاہتے ہیں تو عام کارکن کے طور پر جاری رکھیں، بحیثیت منتظم نہیں۔ میرے ووٹ کی حیثیت عدالتی فیصلے پر اختلافی نوٹ جیسی ہے۔ میں ایک ہی مسئلے پر فوری طور پر دوسری رائے شماری کو درست نہیں سمجھتا اس لیے اختلافی نوٹ شامل کرنا میری اخلاقی ذمہ داری ہے۔ --کاشف عقیل 02:24, 26 جنوری 2011 (UTC)
کاشف عقیل کے موقف کی تائید
- تائید کاشف عقیل کے موقف کی تائید --رحمت عزیز چترالی 09:00, 27 جنوری 2011 (UTC)
- تنقید رائے شماری میں شرمناک شکست کے بعد سابقہ منتظم اور ان کے حواریوں کی ضمانتیں ضبط ہوچکی ہیں. لہذا ان کو طالبان اور ملاعمر کا کھمبا نوچنے کے بجائے اپنے( بزم خویش جس کو وہ کام سمجھتے ہیں) کام پر توجہ دیں تاکہ ان کی دانست میں اس دائرہ المارف کا کچھ بھلا ہوسکے۔چلتے چلتے ایک بات ۔ مسٹر چترالی تم آخر کس فریق کے ساتھ ہو ؟ اوپر معزولی کے حق میں ووٹ دے کر آئے اور اب اس معزولی کے واحد مخالف کاشف عقیل کے موقف کو بھی درست قرار دے رہے ہو ؟ تھالی کی ایک بہت مشہور سبزی ہے نام تو معلوم ہوگا ؟--فوجدار 20:19, 26 جنوری 2011 (UTC)
- مسٹر فوجدار! میں نے حیدر کے صرف عام کارکن کی حیثیت سے کام کرنے کی کاشف عقیل کے موقف کی تائید کی تھی اور بس، اور منتظم کی حیثیت سے کام کرنے پر ان کی مخالفت میں ووٹ دیا ہے اور میں اپنے موقف پر قایم ہون آپ زرا کاشف عقیل کی تحریر کو دوبارہ پڑھنے کی زحمت گوارا کریں گے؟ یا۔۔۔۔۔--رحمت عزیز چترالی 10:00, 27 جنوری 2011 (UTC)