ویکیپیڈیا:منتخب ایام/1 مارچ
- واقعات
- 1864ء - فرانسیسی موجد لوئی ڈوکوس ہارن نے متحرک فلمیں بنانے اور دکھانے کی ایک مشین ایجاد کی تاہم وہ یہ مشین بڑے پیمانے پر بنانے میں ناکام رہے۔
- 1896ء - فرانسیسی عالم طبیعیات ہنری بیکیوریل نے ریڈیو ایکٹیوٹی(شعاع تابی) دریافت کی۔
- 1947ء - عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف(انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ) نے مالیاتی آپریشنز کا آغاز کیا۔
- 1972ء - ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت نے زرعی اصلاحات کے تحت اعلان کیا کہ کوئی فرد واحد 150 ایکڑ آبپاشی والی زمین اور 300 ایکڑ بے آبپاشی والی زمین اپنی ملکیت میں نہیں رکھ سکتا۔
- 1976ء - وزیر اعظم پاکستان ذوالفقار علی بھٹو نے محمد ضیاء الحق کو بری فوج کا سپاہ سالار (چیف آف آرمی سٹاف) متعین کیا۔
- ولادت
- 1910ء - آرچر جان پورٹر مارٹن، انگریزی کیمسٹ (نوبل انعام برائے کیمیا)
- 1922ء - اسحاق رابین، اسرائیلی جنرل اور سیاست دان، پانچواں وزیر اعظم اسرائیل
- 1954ء - کیتھرین باخ، امریکی اداکارہ
- 1980ء - شاہد آفریدی، پاکستانی کرکٹر
- 1994ء - جسٹن بیبر، کینیڈین گلوکار گیتکار
- وفات
- 1911ء - یاکوبس ہینریکوس وانت ہوف، ڈچ جرمن کیمسٹ، (نوبل انعام برائے کیمیا)
- 1995ء - جارجز جے ایف کوہلر، جرمن ماہر حیاتیات، (نوبل انعام برائے فعلیات و طب)
- 2013ء - بونی فرینکلن، امریکی اداکارہ، رقاصہ، اور گلوکارہ