سید سید علی عباس جلالپوری (پیدائش: 19 اکتوبر، 1914ء – وفات: 6 دسمبر 1998ء) پاکستان کے بلند پایہ مفکر، فلسفی اور تحریک خرد افروزی کے بانی تھے۔ فلسفیانہ تاریخ میں وہ صلاحیت بہم پہنچائی تھی کہ انھیں پاکستان کا ول ڈیورانٹ کہا جاتا تھا۔ فلسفہ میں فارسی اور اردو دنوں زبانوں میں ایم اے کیا تھا۔ گورنمنٹ کالج، لاہور کے پروفیسر بھی تھے۔ فلسفہ، تاریخ فلسفہ، تاریخ اور مذہبیات کے موضوع پر اردو زبان میں چودہ سے زائد کتابیں تصنیف کیں۔ ان کی یہ کتابیں پاکستان میں عہد خرد افروزی کی نقیب سمجھی جاتی ہیں اور اپنے مصنف کو پاکستان کا صف اول کا محقق ثابت کرنے کے لیے کافی ہیں۔