گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور
گورنمنٹ کالج یونیورسٹی، لاہور(انگریزی: Government College University, Lahore) ایک پبلک جامعہ ہے جو لاہور، پنجاب، پاکستان میں واقع ہے۔[2]
| ||||
---|---|---|---|---|
معلومات | ||||
تاسیس | 1864ء | |||
نوع | سرکاری | |||
محل وقوع | ||||
شہر | لاہور | |||
ملک | پاکستان | |||
شماریات | ||||
اساتذہ | 436[1] | |||
طلبہ و طالبات | 7,382[1] (سنة ؟؟) | |||
رنگ | ||||
ویب سائٹ | www |
|||
درستی - ترمیم |
یہ پاکستان کی قدیم جامعات میں سے ہے اور مسلم دنیا میں اعلیٰ تعلیم کے قدیم اداروں میں سے ایک ہے۔ ابتدائی طور پر اسے 1864ءمیں گورنمنٹ کالج لاہور کے طور پر قائم کیا گیا ۔[3] 2002ء میں حکومت پاکستان نے اسے جامعہ کا درجہ عطا کیا۔ اس کی تاریخی حیثیت برقرار رکھنے کے لیے کالج کا لفظ عنوان کے ساتھ رہنے دیا گیا۔ جی سی یو انڈرگریجوایٹ، پوسٹ گریجوایٹ اور ڈاکٹری درجہ تک سائنس اور آرٹس میں داخلہ کی پیشکش کرتا ہے۔[4] اس کے فزکس اور ریاضی کے شعبہ جات تحقیق اور ملکی ترقی میں منفرد مقام رکھتے ہیں۔ اس وقت جی سی یو کے 29 تعلیمی شعبہ جات ہیں جن میں چار تحقیقاتی ادارے بھی شامل ہیں۔[5][6] جی سی یو نے2013ء ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پا کستان کی طرف سے درمیانے درجے کی جامعات میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔[7] اس کے علاوہ جی سی یو ملک میں سب سے زیادہ گریجوایشن ریٹ کی حامل ہے۔ جی سی یومیں پڑھنے والے طالب علم راوئینز کہلاتے ہیں۔
اساتذہ
ترمیمبرصغیر پاک و ہند کی وہ عظیم علمی درسگاہ جسے علامہ اقبال، فیض احمد فیض، مولانا محمد حسین آزاد، صوفی تبسم، قاضی فضل حق، حفیظ ہوشیار پوری، ناصر کاظمی، شہزاد احمد، وزیرآغا، غلام الثقلین نقوی، مرزا منور، مرزا ریاض، مشکور حسین یاد، ڈاکٹر سلیم اختر، صابر لودھی، فرخندہ لودھی، ڈاکٹر آغاز یمین،ڈاکٹر حامد خان حامد، پروفیسر ظہیر احمد صدیقی، ڈاکٹر محمد اقبال ثاقب،ڈاکٹر محمد اقبال شاہد، خورشید رضوی، ڈاکٹر سعادت سعید،مظہر محمود شیرانی، ڈاکٹر خلیق الرحمن، سید حسن امیر شاہ پروفیسر شاہد حسین، مرزا مقبول بیگ بدخشانی، فیروز الدین رازی،شیر محمد گریوال، سید رضی واسطی اور ڈاکٹر اصغر زیدی جیسے نامور اور معروف اساتذہ میسر آئے
فہرست طالب علم
ترمیمٌٌ* قاضی فضل حق
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب "About GCU"۔ Government College University, Lahore۔ 2019-01-07 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2012-08-18
- ↑ Google Maps۔ "Google maps of GCU"۔ Google Maps۔ Google Maps۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-09-09
{{حوالہ ویب}}
:|last=
باسم عام (معاونت) - ↑ GCU Press۔ "Abour GCU"۔ Government College University۔ Government College University۔ 2019-01-09 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-09-09
- ↑ "GCU Departments"۔ GCU Departments۔ 2019-01-07 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-09-09
- ↑ "Physics in GCU"۔ Physics in GCU۔ 2019-01-07 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-09-09
- ↑ "Mathematics in GCU"۔ Mathematics in GCU۔ 2019-01-07 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-09-09
- ↑ "HEC rankings"۔ Higher Education Commission, Pakistan۔ 2019-01-07 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2012-11-20