ویکیپیڈیا:منتظمین/رائے شماری/محمد عمیر مرزا (Muhammad Umair Mirza)

گفتگو کو مقفل کر دیا گیا ہے۔ براہ کرم اسے تبدیل نہ کریں۔ تبصرے ممکنہ طور پر متعلقہ صفحہ پر رکھے جائیں گے۔ اب اس گفتگو میں مزید کوئی تبدیلی نہ ہوگی۔

محترم احباب!

اردو ویکیپیڈیا کی روز بروز ترقی کے لیے فعال منتظمین میں اضافہ نئے جوش اور جذبے کا موجب بن سکتا ہے اور انتظامی ذمہ داریوں کو بہتر طور پر سر انجام دیا جا سکتا ہے۔ محمد عمیر مرزا طویل عرصے سے اردو ویکیپیڈیا پر مسلسل فعال ہیں اور کئی صفحات کو منتخب مضامین کا درجہ دلوانے میں ان کا بنیادی کردار رہا ہے۔ اس کے علاوہ متنوع موضوعات پر اردو ویکیپیڈیا کی آبیاری کر چکے ہیں۔ حال میں یہ اردو کے علاوہ عربی اور فارسی پر بھی کام کر رہے ہیں۔ میرے خیال میں انہیں کافی عرصہ پہلے ہی انتظامیہ میں شامل ہونا چاہیے تھا تاہم دیر آید درست آید۔ میں محمد عمیر مرزا کو بطور منتظم نامزد کرتا ہوں تاکہ وہ مزید بہتر اور فعال انداز میں ویکیپیڈیا کی خدمت کر سکیں۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 06:37، 19 دسمبر 2019ء (م ع و)

یہ رائے شماری 20 دسمبر سے شروع ہو کر 30 دسمبر تک جاری رہے گی۔ تمام احباب سے اس رائے شماری میں حصہ لینے کی درخواست ہے۔ تائید کے لیے متعلقہ قطعہ میں تائید اور تنقید کے لیے تنقید استعمال کریں۔ کسی قسم کی تجویز یا تبصرہ کے لیے  تبصرہ: استعمال کریں۔

سوالات برائے محمد عمیر مرزا صاحب

جناب محمد عمیر مرزا صاحب! ویکیپیڈیا پر اپنی گرانقدر خدمات پیش کرنے پر انتہائی شکریہ۔ امید ہے کہ درج ذیل سوالات کے جوابات مرحمت فرمانے کے لیے آپ اپنا کچھ وقت ہمیں عنایت فرمائیں گے۔ آپ کے جوابات سے رائے شماری میں شریک صارفین کو رائے دہی میں آسانی ہوگی:
1. دائرۃ المعارف میں عموماً آپ کن انتظامی امور کی انجام دہی کا ارادہ رکھتے ہیں؟
2. آپ کی شراکتوں یا تحریر کردہ مضامین میں سے کوئی چیز آپ کے لیے لائق فخر ہے؟ اگر ہے تو کیوں؟
3. دائرۃ المعارف میں ماضی میں جاری کسی گفتگو میں آپ حصہ لے چکے ہیں؟ اگر ہاں تو اس میں آپ کا رویہ کیسا تھا؟ اور اس طرح کی صورت حال میں صارفین کو کس قسم کا رویہ اپنانا چاہیے؟ نیز اگر مستقبل میں یہ صورت حال دوبارہ پیش آئے تو آپ سے کس رویہ کی توقع رکھی جائے؟
4. کیا آپ کسی صارف کے رویہ/تحریر وغیرہ سے متاثر ہیں؟ اگر ہاں تو نام تحریر کریں۔

جوابات

1. دائرۃ المعارف (ویکیپیڈیا) پر مضامین میں متن، الفاظ، تاریخ (تقویمی اعتبار سے)، اقوال، حوالہ جات کی تصحیح و درستی کی انجام دہی کا ارادہ ہے۔ علاوہ ازیں منتخب مضمون کے لیے بھرپور کوشش کروں گا تاکہ ہر ہفتے میں 2 یا 3 منتخب مضامین منظر عام پر آسکیں۔
2. میری شراکتوں میں بہت سے مضامین بطور منتخب مضامین کے سامنے آئے جن میں امام شافعی اور الناصر لدین اللہ نمایاں ہیں۔ ایسے مضامین پر مجھے فخر ہے۔
3. صارفین کو نرم مزاج رہنا چاہیے تاکہ مزید کام کرنے کی صورت میں بہتری آ سکے۔ متعصب نہیں ہونا چاہیے۔

تائید

  1. تائید--محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:03، 19 دسمبر 2019ء (م ع و)
  2. تائید نیک تمنائیں۔— حماد بن سعید تبادلہ خیال 10:53، 19 دسمبر 2019ء (م ع و)
  3. تائیدObaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:48، 19 دسمبر 2019ء (م ع و)
  4. تائید--طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:32، 19 دسمبر 2019ء (م ع و)
  5. تائید--- فیسمین (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:47، 19 دسمبر 2019ء (م ع و)
  6. تائید--عباس دھوتھڑ (تبادلۂ خیالشراکتیں) 16:25، 19 دسمبر 2019ء (م ع و)
  7. تائید--خالد مصطفی (تبادلۂ خیال)
  8. تائید امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:06، 19 دسمبر 2019ء (م ع و)
  9. تائید شہاب (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:50، 20 دسمبر 2019ء (م ع و)
  10. تائید :) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  مورخہ 26 دسمبر 2019ء، بوقت 3 بج کر 26 منٹ (بھارت)

تنقید

تبصرہ

  1.  تبصرہ: محمد عمیر مرزا صاحب بہت سے شعبوں میں بیک وقت مہارت کھتے ہیں، خاص کر تاریخ، ادبیات، فارسی ادبیات، کلاسیک شاعری، رجال، برصغیر پاک و ہند، سیرت، مغلیہ سلطنت کی تاریخ وغیرہ۔ امید ہے منتظم بننے کے بعد محمد عمیر مرزا صاحب مزید جانفشانی سے کام کریں گے اور اردو ویکیپیڈیا کے مرتبہ و مقام میں اضافہ کا باعث بنیں گے۔ بہت سی نیک تمنائیں۔ --محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:59، 19 دسمبر 2019ء (م ع و)
  2.  تبصرہ:محمد عمیر مرزا کا کام واقعی قابل تحسین ہے۔-خالد مصطفی (تبادلۂ خیال)

نتیجہ

نتیجہ تائید
تائید 10
تنقید 0
  • تائید کا تناسب 100٪

--طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:22، 1 جنوری 2020ء (م ع و)


گفتگو کو مقفل کر دیا گیا ہے، براہ کرم اسے تبدیل نہ کریں۔ تبصرے ممکنہ طور پر متعلقہ صفحہ پر رکھے جائیں گے۔ اب اس گفتگو میں مزید کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔