ویکیپیڈیا:منتظمین/رائے شماری/Rachitrali
رائے شماری ختم ہو چکی ہے، لہذا اس صفحہ میں ترمیم کرنے سے گریز کیا جائے۔ |
میں نے ویکیپیڈیا میں چترالی، کالاشہ، اور شمالی زبانوں کے بارے میں اردو میں اپنا حصہ ڈالا ہے۔ اور چترال کی 14 اور شمالی علاقہ جات کی 13 زبانوں کے بارے میں ان زبانوں کے فروع کے لیے ایک ادبی تنظیم کام کررہی ہے جوں ہی مواد کمپوز ہونگے میں اپ لوڈ کروں گا، میں ایک رضاکار ہوں اور ویکیپیڈیا سے کوءی مراعات یا عہدہ نہیں مانگ رہا ہوں بلکہ شمالی و چترالی زبانوں کے بارے میں اردو مواد کو ویکیپیڈیا کے ساتھ شیر کررہاہوں۔ میں نے بے شمار مواد سے ویکیپیڈیا کا دامن بھرا ہے اور آیندہ بھی ویکیپیڈیا کے اسلوب کے مطابق مواد داخل کروں گا۔ میں نے ویکیپیڈیا کا اسلوب سمجھ لیا ہے اور مجھے ایڈیٹننگ بھی آتی ہے اور عرصہ دراز اُردو ویکیپیڈیا سے منسلک ہوں. ویکیپیڈیا کے بعض منتظمین بغیر وجہ بتاءے غیر حاضر ہیں اگر ان میں سے کسی ایک کی جگہ مجھے منتظمی اختیارات دیے جاءیں تو انشاء اللہ میں ویکیپیڈیا کو ہزاروں مضامین کا تحفہ دوں گا۔ میں سمرقندی صاحب اور کاشف عقیل صاحب کے ساتھ مل کر اُردو ویکیپیڈیا کو ایک بین الاقوامی طرز کا ویکی بنانے کا خواہشمند ہوں۔ شکریہ! . امید ہے کہ--سمرقندی، کاشف عقیل، محبوب عالم اور ویکیپیڈیا کے دیگر ساتھی میری حمایت میں ووٹ دین گے، --رحمت عزیز چترالی
تجاویز اور اظہار خیال
- مضامین کا اضافہ کرنے کے لیے منتظم ہونا ضروری نہیں ہے۔ آپ انتظامی اختیارات کے بغیر بھی وکیپیڈیا کے لیے بخوبی کام کرسکتے ہیں۔ انتظامی اختیارات زیادہ تر صفحات حذف کرنے یا صارفین پر پابندیاں عائد کرنے کے لیے درکار ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ میری رائے میں ابھی وکیپیڈیا کے قواعد و ضوابط سے آپ کی واقفیت بھی ناکافی ہے۔ ابھی آپ کو کچھ عرصہ متحرک رہ کر مزید تجربہ حاصل کرنا چاہیے۔
- رحمت عزیز چترالی صاحب کی ترامیم
- رحمت عزیز چترالی صاحب کے اعداد و شمار: اردو - بین الویکی
--کاشف عقیل 05:37, 10 مئی 2010 (UTC)
- شکریہ کاشف صاحب، میں آپ کی بات سمجھ گیا ہوں۔ --رحمت عزیز چترالی 10 مئی 2010
حق میں آنے والے ووٹ
مخالفت میں آنے والے ووٹ
- تنقید :میرے خیال میں ابھی تک رحمت عزیز چترالی کے مقالہ جات میں وہ پختگی نہیں آئی جو وکیپیڈیا کا اسلوب ہے۔ میں کاشف عقیل بھائی سے اتفاق کرتا ہوں کہ مقالہ جات لکھنے کے لئے منتظم کا اختیار ہونا ضروری نہیں۔ مقالہ جات تو اس اردو دائرۃ المعارف پر ہر کوئی لکھ سکتا ہے بس جذبہ کی ضرورت ہوتی ہے نا کہ منتظ٘م کے اختیار کی ویسے بھی رحمت عزیز صاحب کے مقالہ جات پر سب سے زیادہ اعتراضات لگے ہیں ان کو چاہیے کہ سب سے پہلے وہ ویکی کے قواعد و ضوابط اچھی طرح سمجھ لیں اور اس کا اظہار وہ اپنے مقالہ جات پر بھی کریں ۔ --Sasajid 06:28, 10 مئی 2010 (UTC)
- تنقید کاشف عقیل اور ساجد صاحب کی رائے سے اتفاق ۔ --محبوب عالم 07:44, 10 مئی 2010 (UTC)
- تنقید --کاشف عقیل 18:41, 10 مئی 2010 (UTC)
- تنقید -- میں رحمت عزیز صاحب کی منتظم کے اختیارات دینے کے حق میں نہیں ہوں۔ ان کے مضامین اہمیت و اسلوب کے اعتبار سےاب تک وکیپیڈیا کے معیار پر پورے نہیں اترے اور دوسری جانب ان کا رویہ بھی کچھ مختلف ہے۔ تبادلہ خیالات میں انہیں ایسی ترامیم کرنے سے منع کرنے کے باوجود وہ مسلسل ایسی ترامیم کیے جا رہے ہیں جن کا وکیپیڈیا پر برقرار رہنا بہت مشکل ہے۔ فہد احمد 09:22, 11 مئی 2010 (UTC)
- درج بالا احباب کا تنقید کے لئے شکریہ۔--Rachitrali 03:00, 10 مئی 2010 (UTC)
- ساجد صاحب، بالکل بجا فرمایا آپ نے کہ جذبہ کی ضرورت ہے، جذبہ ہے تو ہم ویکیپیڈیا میں موجود ہیں اور انشاء اللہ اردو ویکیپیڈیا کو عالمی معیار کا ویکیپیڈیا بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔رحمت عزیز چترالی
نتیجہ
0:4