ویکیپیڈیا:ویکی آموزی (تحریر)
ابتداء کیجیے! | اڑوس پڑوس |
تحریر کریں |
شکل صورت |
شکل صورت |
ربط سازی |
بات چیت |
اندراج رکنیت |
اضافی معلومات |
کیا آپ نے ہر صفحے کے اوپر دیا گیا ---- "ترمیم" ---- کا بٹن دیکھا؟ اگر آپ کسی بھی صفحے پر اس بٹن کو کلک کریں گے تو اس صفحے کا متن ایک لکھائی خانے میں کھل جائے گا جس کو تدوینی خانہ (ایڈٹ باکس) کہتے ہیں۔ ویکیپیڈیا پر آپ اسی وقت کسی بھی مضمون میں ترمیم کر سکتے ہیں اور ایسا کرنے کے لیے آپ پر رکنیت حاصل کرنے یا اپنے نام کا اندراج کرنے کی قید بھی نہیں۔
نیا مضمون
اگر آپ پہلے سے موجود مضمون میں کسی ترمیم یا اضافے کی بجائے خود کسی نئے عنوان سے کوئی مضمون شروع کرنا چاہتے ہیں تو درج ذیل طریقۂ کار پر عمل کیجیے:
- تلاش کے خانے میں اپنے مضمون کا عنوان لکھ کر حرکت پر ٹک کیجیے (دیکھیے شکل عدد2)
خطا: تصویر نا درست یا غیر موجود ہے۔
- ' تلاش کا نتیجہ ' کے نام سے ایک نیا صفحہ کھل جائے گا جس پر آپ کو اپنا لکھا ہوا عنوان -- سرخ -- رنگ میں لکھا ہوا نظر آئے گا (دیکھیے شکل عدد3)
- اس سرخ رنگ کے عنوان پر ٹک کیجیے تو آپ کے عنوان کا صفحہ کھل جائے گا جس میں موجود تدوینی خانے میں آپ اپنے مضمون کی عبارت لکھ سکتے ہیں
- آپ کوئی نیا عنوان یا صفحہ شروع کرنے کے لیے اس نیا صفحہ نام کے مضمون سے بھی مدد لے سکتے ہیں۔
اسی لمحے سے ابتدا کیجیے
اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ ابھی آپ کو مضامین لکھنے اور لکھ کر ان کو محفوظ کرنے کے بارے میں اعتماد حاصل نہیں اور آپ چاہتے ہیں کہ عملی طور پر مضامین کی لکھائی میں حصہ لینے سے پہلے تھوڑی سی مشق کر لی جائے اور کچھ ہاتھ صاف کر لیا جائے تو آپ ایسا بہت آسانی کے ساتھ کر سکتے ہیں کیونکہ ویکیپیڈیا پر مشق کرنے اور تجربات کرنے کے لیے بھی ایک جگہ مخصوص کی گئی ہے۔ آپ اس جگہ تشریف لے جائیں اور جتنی چاہیں مشق کریں۔
خطا: تصویر نا درست یا غیر موجود ہے۔
پہلا قدم
- مشق کے لیے مخصوص صفحہ تختہ مشق برائے مشق پر جاکر ترمیم کے بٹن پر کلک کیجیے جس سے تختہ مشق کے صفحے پر ہی ایک لکھائی کا خانہ کھل جائے گا، جس کا عنوان ہوگا.......
آپ "تختہ مشق" میں ترمیم کر رہے ہیں۔ - اب اس صفحے پر موجود لکھائی کے خانے میں آپ جو چاہیں لکھ سکتے ہیں، اگر ابھی آپ کے کمپیوٹر پر اردو کا سیٹ آپ نہیں تو آپ انگریزی ہی میں کوئی لفظ یا عبارت لکھ کر دیکھ سکتے ہیں، مثال کے طور پر اپنا نام لکھیے۔
دوسرا قدم
خطا: تصویر نا درست یا غیر موجود ہے۔
- جب آپ اپنی عبارت یا جملہ لکھ چکیں تو اس کے بعد لکھائی خانے کے نیچے دیکھیے کہ آپ کو ایک سطر حقوقِ ادبیہ سے متعلق لکھی نظر آئے گی اور اس سطر کے نیچے خلاصہ: نام کا ایک طویل سا خانہ نظر آئے گا۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ اپنی عبارت کو کوئی نام دیں جو اس کے تاریخچے میں محفوظ ہو جائے تو وہ نام آپ اس خلاصہ: نامی خانے میں لکھ دیجیئے۔ اور اگر آپ ایسا نہیں کرنا چاہتے تو اس خلاصہ: کے خانے کو خالی چھوڑ دیجیئے۔
- خلاصہ: کے خانے کے نیچے آپ کو دو چوکور چھوٹے چھوٹے خانے ملیں گے ان کے بارے میں معلومات بعد میں کسی جگہ دی جائیں گی ، فی الحال ان کو خالی چھوڑ دیجیئے۔
- اب آپ چاہیں گے کہ اپنی عبارت کو مستقل طور پر محفوظ کرنے سے پہلے کیوں نا اس کا ایک پیش نظر یا پری ویوو دیکھ لیا جائے تاکہ یہ معلوم ہو سکے کہ محفوظ ہونے کے بعد وہ دوسروں کو کیسی نظر آئے گی اور کیا اس میں کسی ہجے وغیرہ کی اصلاح کی ضرورت تو نہیں۔ ایسا کرنے کے لیے نیچے موجود ------ نمائش ------ کا بٹن دبائیے۔ ایسا کرنے کے بعد آپ کا لکھا ہوا صفحہ براؤزر میں پری ویوو کے طور پر نظر آئے گا۔
تیسرا قدم
- کیا آپ نے نمائش کا بٹن دبا کر پری ویوو دیکھ لیا؟ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ آپ کی لکھی ہوئی عبارت ، آپ کی توقعات کے مطابق ہے اور اس میں کوئی ہجے یا املا غلط نہیں تو اب آپ اپنی تحریر کو مستقل کرنے کے لیے تیار ہیں۔
- اپنی تحریر کو مستقل کرنے کے لیے اب آپ نمائش کے بٹن کے دائیں جانب موجود محفوظ کا بٹن کلک کیجیے اور اپنی تحریر کو مستقل محفوظ کر دیں تاکہ اس سے جو چاہے استفادہ حاصل کر سکے۔
- نمائش کے بائیں جانب آپ کو ایک بٹن ------ تبدیلیاں دکھائیں ------ کے نام سے نظر آرہا ہوگا ، اس کے بارے میں ذکر بعد میں آئے گا۔
- یہ تو تھا ویکیپیڈیا پر لکھائی کا آسان سا تعارف ، جو آپ کو ابتدائی مدد فراہم کرتا ہے مزید باریکیاں آپ کو وقت کے ساتھ ساتھ معلوم ہوتی رہیں گی ؛ آگے بڑھتے رہیے!