• …کہ سلطنت عثمانیہ کے ساتویں سلطان محمد فاتح نے 54 دن کے محاصرے کے بعد 29 مئی 1453ء کو قسطنطنیہ فتح کیا اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خواہش کو پورا کر دکھایا؟
 • …کہ مولانا محمد علی جوہر (تصویر میں) ہندوستان میں تحریک خلافت کے بانی تھے؟
 • …کہ ہندوستان کے آخری مغل شہنشاہ بہادر شاہ ظفر میانمار کے شہر رنگون میں دفن ہیں؟
 • …کہ مہران کریمی ناصری ایک ایرانی پناہ گزین تھا جو 1988ء سے 2006ء تک فرانس کے چارلس ڈیگال ہوائی اڈے پر 18 سال تک رہا؟
 • …کہ افغانستان کے روح‌الله نیکپا پہلے اور واحد افغان کھلاڑی ہیں جو اولمپکس میں تمغہ جیتنے میں کامیاب ہوئے؟