ویکیپیڈیا:کیا آپ جانتے ہیں/2024/دسمبر 29
• …کہ مغل بادشاہ جلال الدین اکبر نے ہندوستان پر سب سے زیادہ 49 سال حکومت کی؟
• …کہ جہانگیر خان (تصویر میں) نے 1981ء سے 1986ء تک اسکواش کے مسلسل 555 میچ جیتے، جو اب تک ایک ریکارڈ ہے؟
• … کہ دارجلنگ ہمالیائی ریلوے کا گھم ریلوے اسٹیشن ہندوستان کا بلند ترین ریلوے اسٹیشن ہے۔ یہ اسٹیشن 2,258 میٹر (7,407 فٹ) کی بلندی پر واقع ہے؟
• …کہ دریائے سندھ جنوبی ایشیا کا سب سے بڑا دریا ہے اور اس کی لمبائی 2000 میل یا 3200 کلومیٹر ہے؟
• …کہ فٹ بال کی تاریخ کا پہلا بین الاقوامی میچ 30 نومبر 1872 ء کو انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان کھیلا گیا؟