ٹومب رایڈر سیریز کا یہ آٹھواں گیم جو 18 نومبر سنۂ 2008 میں ریلیز ہوا، یہ گذشتہ گیم ٹومب رایڈر اساطیر کا تسلسل ہے ٹومب رایڈر پاتال گیم پلے اسٹیشن 3، ایکس باکس 360، نینٹنڈو وائی، نینٹنڈو ڈی ایس اور اب موبائل پر بھی آگیا ہے

ٹومب رایڈر پاتال
ڈویلپر کرسٹل ڈائنامکس   ویکی ڈیٹا پر (P178) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ناشر ایڈوس انٹریکٹیو   ویکی ڈیٹا پر (P123) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تقسیم کار اسٹیم [1]،  ہمبل سٹور ،  ننٹینڈو ای شاپ ،  پلےاسٹیشن سٹور   ویکی ڈیٹا پر (P750) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کمپوزر ٹروئلز برن فلومین   ویکی ڈیٹا پر (P86) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
سلسلہ ٹومب رایڈر   ویکی ڈیٹا پر (P179) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پلیٹ فارم وی
ایکس باکس 360
پلے اسٹیشن 2
پلے اسٹیشن 3
مائیکروسافٹ ونڈوز
میک او ایس   ویکی ڈیٹا پر (P400) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تاریخ اجرا 18 نومبر 2008 (شمالی امریکا )
21 نومبر 2008 (یورپ )
23 جنوری 2009 (یورپ ) (پلے اسٹیشن 3 )
3 مارچ 2009 (شمالی امریکا ) (پلے اسٹیشن 3 )  ویکی ڈیٹا پر (P577) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
صنف ایکشن ایڈوانٹچ گیم   ویکی ڈیٹا پر (P136) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
موڈ سنگل پلیئر [2]  ویکی ڈیٹا پر (P404) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
میڈیا آپٹیکل ڈسک
برقی تقسیم
برقی ڈاؤنلوڈ   ویکی ڈیٹا پر (P437) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
انپٹ تختۂ کلید   ویکی ڈیٹا پر (P479) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تقسیم
ESRB:  ویکی ڈیٹا پر (P852) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
PEGI:  ویکی ڈیٹا پر (P908) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عمر 16
عمر 16
USK:  ویکی ڈیٹا پر (P914) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عمر
عمر

ویب سائٹ باضابطہ ویب سائٹ  ویکی ڈیٹا پر (P856) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

گیم کی کہانی

ترمیم

اس گیم کی کہانی مایا تہذیب کے کلینڈر سے جڑی ہوئی ہے- جس کے مطابق دنیا 2012 عیسوی میں ختم ہو جائے گی اس گیم میں لارا کروفٹ واپس آ رہی ہے اپنی ماں اور ثور کی ہتھوڑی کی تلاش میں، گذشتہ گیم ٹومب رایڈر اساطیر میں لارا کو تلوار دی گئی تھی اب ہتھوڑا اس گیم میں لارا کا نیا ہتھیار ہے

گیم کے کردار

ترمیم

لارا کروفٹ:۔ گیم کا مرکزی کردار، آثار قدیمہ کی ماہر جو اس گیم میں اپنی گمشدہ ماں اور ثور کے ہتھوڑے کی تلاش میں نکلتی ہے۔

جیکولین ناٹلا:۔ ٹومب ریڈر گیم کا مرکزی منفی کردار، جوامانڈا کی قید میں ہوتی ہے، وہ اس لارا کروفٹ کی مدد سے آزاد ہوجاتی ہے مگر وہ لارا کو دھوکا دیتی ہے۔ اور اس کی راہ میں مشکلیں کھڑی کرتی ہے۔

امانڈا ایورٹ:۔ اس گیم دوسرا منفی کردار، جو لارا کروفٹ کی بچپن کی دوست تھی مگر ایک حادثہ کے بعد لارا کی مخالف ہو گئی اس گیم میں وہ لارا کی مہم میں مشکلات کھڑی کرتی ہے مگر آخر میں وہ ناٹلا سے مقابلہ کرنے کے لیے لارا کی مدد کرتی ہے۔

ونسٹن:۔ لارا کروفٹ کا خانساما جو لارا کے محل کروفٹ مینور کا کام سنبھالتا ہے۔

زِپ:۔ لارا کروفٹ کا ساتھی، ایک کمپیوٹر ایکسپرٹ، جو گھر بیٹھے وائرلیس رابطہ سے لارا کروفٹ کی مہم میں مدد کرتا ہے،

الیسٹر:۔ لارا کروفٹ کا ساتھی، آثارِ قدیمہ اور تاریخ کا ماہر، جو لارا کی مہمات میں اپنے تجربہ اور علم سے مدد فراہم کرتا ہے۔

امیلا کروفٹ:۔ لارا کروفٹ کی ماں جو ٹومب ریڈر اساطیر میں ای حادثہ میں کھو گئی تھیں اوراس گیم میں لارا انہی کی تلاش کرتی ہے۔

رچرڈ کروفٹ:۔ لارا کروفٹ کے والد، جو آثار قدیمہ کے ماہر تھے اس گیم میں ان کا تذکرہ آیا ہے۔

ثور:۔ قدیم نورس تہذیب اسکینڈنیویا کا دیوتا جس کے طاقتور ہتھورے سے ہی ایولون کا دروازہ کھولا جا سکتا ہے، اس گیم میں لارا کروفٹ اسی کے ہتھوڑے کی تلاش میں ہے،

اوڈِن:۔ نورس تہذیب اسکینڈنیویا کا دیوتا اور ثور کا باپ، اس گیم میں صرف اس کا تذکرہ آیا ہے۔

پروفیسر ایڈنگٹن:۔ لارا کروفٹ کے والد کے دوست اور پروفیسر جو لارا کو ان کے والد کی مہمات کے متعلق بتاتے تھے۔ اس گیم میں صرف ان کا تذکرہ آیا ہے۔

لارا کروفٹ کی ہمشکل:۔ لارا کروفٹ کی ہمشکل، جسے ناٹلا نے اپنی ماورائی طاقتوں سے تخلیق کیا ہے وہ اس گیم میں لارا بن کر اس کے ساتھیوں کو دھوکا دیتی ہے۔

کہانی کا خلاصہ

ترمیم

ٹومب ریڈر پاتال کی شروعات میں دکھایا جاتا ہے کہ لارا کروفٹ کے گھر کروفٹ مینور میں دھماکا ہوتا ہے اور پورا محل شعلوں کی لپیٹ میں آجاتا ہے، لارا کروفٹ جو گھر کے تہ خانے سے واپس آ رہی ہوتی ہے اس غیر متوقع دھماکے سے پریشان ہوجاتی ہے اور آگ اور شعلوں میں گھرے اپنے بیڈ وروم اور بالان سے ہوتی ہوئی مین دروازے پر پہنچتی ہے جہاں لارا کا ساتھی زِپ اور اس کے گھر کا ملازم ونسٹن نکلنے کی کوشش کرتے ہیں اور زِپ لارا کو دیکھتے ہی اس پر بندوق سے فائر کردیتا ہے، ونسٹن اسے روکتا ہے مگر وہ مسلسل فائر کیے جاتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہاں سے گیم کی کہانی ایک ہفتہ پہلے کی جانب پلٹی ہے جب لارا کروفٹ ٹومب رایڈر اساطیر کی مہم کے کچھ عرصے بعد ہی اپنی کھوئی ہوئی ماں کی تلاش میں ایولون تلاش کرنے نکلتی ہے۔

ایولون کی تلاش میں لارا کرافٹ اپنی کشتی میں بحرِروم کا سفر کرتی ہے، جہاں لارا کروفٹ کے والد کی تحقیق کے مطابق ایولون ہو سکتا ہے، لارا کرافٹ سمندر کے نیچے تیرتی ہوئی ایک قدیم غرقاب مندر نیفلہم تک پہنچتی ہے جو اسکینڈنیوین اقوام کے نزدیک پاتال میں سے ایک مانا جاتا تھا، اس مندر کے اندر ونی دروازے پر ایک دیوقامت آکٹوپس کنڈلی جمائے بیٹھا تھا، جسے لارا کروفٹ موت کے گھاٹ اتار کر مندر کے اندر داخل ہوجاتی ہے جہاں اسے ثور دیوتا کا ایک آہنی دستانہ ملتا ہے، لیکن امانڈا ایورٹ کے بھیجے ہوئے دہشت گرد لارا سے وہ آہنی دستانہ چھین لیتے ہیں، لارا ان کے پیچھے ایک جہاز تک پہنچتی ہے جہاں دہ دشمنوں کا خاتمہ کرنے کے جہاز میں ایک شیشے کے بڑے سیل میں قید ناٹلا سے ہوتی ہے جو لارا کو بتاتی ہے کہ اس کی ماں کو تلاش کرنے اور پاتال کو کھولنے کے لیے اسے ثور کے ہتھوڑے کی ضرورت پڑے گی، اس ہتھوڑے کو کنٹرول کرنے کے لیے اسے ثور کے دو آہنی دستانے اور ایک بیلٹ کی تلاش کرنی ہوگی۔ اتنے میں وہاں امانڈا کے بھیجے ہوئے دشمن آجاتے ہیں جن سے مقابلہ کرنے کے دوران میں جہاز میں رکھا فیول پمپ دھماکا سے پھٹ جاتا ہے اور جہاز ڈوبنے لگتا ہے، لارا اپنی جان بچا کر جہاز سے باہر نکلتی اور اور دوسری جانب امانڈا ہیلی کاپٹر میں ناٹلا کو قید کرکے لی جا رہی ہوتی ہے لارا کروفٹ امانڈا پر فائر کرتی ہے اور ثور کا آہنی دستانہ امانڈا کے ہاتھ سے چھوٹ جاتا ہے، جو لارا کے پاس سمندر میں گرجاتا ہے۔ امانڈا ہیلی کاپٹر میں فرار ہوجاتی ہے اور لارا آہنی دستانہ لیے واپسی اپنی کشتی میں پہنچ جاتی ہے۔

لارا کرافٹ اپنی اگلی مہم کے لیے تھائی لینڈ کے جزیرہ پر موجود بھگوتی مندر کی جانب رخ کرتی ہے، جہاں کئی برسوں قبل اس کے والد بھی کسی مہم میں آئے تھے اور ایک حادثہ میں مارے گئے تھے، اس مہم کے دوران میں لارا کو معلوم چلتا ہے کہ اس کے والد بھی اسی ثور کے دستانے کی تلاش میں تھے، مہم کے دوران یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ اس کے والد اس آہنی دستانے کو تلاش کرچکے تھے اور انھوں نے وہ دستانہ اپنے گھر کے تہ خانے میں کہیں چھپارکھا ہے۔ لارا کروفٹ واپس اپنے گھر کا رخ کرتی ہے۔

کروفٹ مینور کے تہ خانے میں لارا کروفٹ اپنے والد کا خفیہ کمرہ ڈھونڈ نکالتی ہے اور اسے ثور کا دوسرا آہنی دستانہ بھی مل جاتا ہے، ساتھ ہی اسے والد کا ایک ریکارڈڈ پیغام بھی ملتا ہے جس میں وہ لارا کو اس مہم کے لیے انتباہ کرتے ہیں کہ یہ بہت خطرناک ہے۔ لاراتہہ خانے سے واپس آ رہی ہوتی ہے کہ کروفٹ مینور میں دھماکا ہوتا ہے اور اور پورا محل شعلوں کی لپیٹ میں آجاتا ہے، لاراکروفٹ اس غیر متوقع دھماکے سے پریشان ہوجاتی ہے اور آگ اور شعلوں میں گھرے اپنے بیڈ وروم اور بالان سے ہوتی ہوئی مین دروازے پر پہنچتی ہے جہاں زِپ اور ونسٹن نکلنے کی کوشش کر رہے ہوتے ہیں اور زِپ لارا کو دیکھتے ہی اس پر بندوق سے فائر کردیتا ہے، ونسٹن اسے روکتا ہے مگر وہ مسلسل فائر کیے جاتا ہے۔ لارا اس سے بچ کر ستون کے پیچھے چلی جاتی ہے اور زپ کو آواز دے کر روکتی ہے اور اس غیر متوقع رویے کی وجہ پوچھتی، زِپ کہتا ہے کہ اس کروفٹ مینور میں دھماکا لارا کروفٹ نے ہی کرا یاہے۔ لارا کو حیرانی ہوتی ہے اور وہ حقیقت جاننے کے لیے سیکیورٹی کیمرا کے فوٹیج حاصل کرنے زِپ کے آفس پہنچتی ہے جہاں اس کی ایک ہمشکل عورت اس پر حملہ کرتی ہے، لارا کا دوست ایلسٹر اسے بچانے آتا ہے مگر وہ اس ہمشکل عورت کے ہاتھوں مارا جاتا ہے، بعد میں لارا کی وہ ہمشکل کسی چھلاوے کی طرح دیوارے پھلانگتی غائب ہوجاتی ہے، ایلیسٹر کی موت کے بعد لارا عزم کرتی ہے کہ وہ اس مہم کو جاری رکھے گی اور اس کے لیے وہ تھور کے بیلٹ کی تلاش میں میکسیکو کے کھنڈر کا رخ کرتی ہے۔

لارا کروفٹ جنونی میکسیکو کے کھنڈر پہنچتی ہے جہاں وہ مایا تہذیب کے کلینڈر کے ذریعے ایک خفیہ مندر کا دروازہ کھولتی ہے، یہاں بھی اس کا مقابلہ سیاہ چیتوں، دیوقامت مکڑیوں اور چند قزاقوں سے ہوتو یے، اس مندر سے اسے تھور کا بیلٹ مل جاتا ہے اور اب وہ تھور کا ہتھوڑا حاصل کرنے کے لیے مایان کے جزیرہ میں اسکینڈی نیویا داستانوں کا قدیم ہال ولہلّا کی کھوج میں جاتی ہے جہاں اس کے مقابلہ میں حنوط شدہ ممی نما عجیب و غریب مخلوقات سے ہوتا یے، آخر کار اسے ہتھوڑا مل جاتا ہے اور وہ اینڈیمان کے سمندر میں امانڈا کے جہاز میں پہنچتی ہو اور دشمنوں سے مقابلہ کرنے کے بعد وہ ناٹلا کو اس شرط پر آزاد کرتی ہے کہ وہ اس کے لیے پاتال کا دروازہ کھولنے میں مدد کرے گی، اب لارا قطبِ شمالی کے نیچے ناروے کی قدیم اسکینڈی نیویا داستانوں کا برفانی پاتال ہیلیم کا رخ کرتی ہے تاکہ وہاں وہ پاتال کا دروازہ کھول سکے اور اپنی گمشدہ ماں کو تلاش کرسکے جو ٹومب رایڈر اساطیر میں ایک حادثہ میں پاتال میں کھو گئی تھیں۔

یہاں پہنچ کر لارا پر انکشاف ہوتا ہے کہ اس کے ماں کے ساتھ حادثہ ناٹلا کی ایک چال تھی اس نے اسے دھوکا دیا ہے اور اس نے لارا کی ماں کو ایک بھیانک مخلوق میں تبدیل کرکے اپنا غلام بنا دیا ہے، ناٹلا دراصل لارا کی مدد سے پاتال کو دروازہ کھلوانا چا رہی تھی، تاکہ وہ بھی پاتال میں جاکر اس برج کو متحرک کرسکے جس سے کرہ ارض کی آتش فشانی سرگرمیاں تیز ہوجائیں اور زمین پر بڑے پیمانے پر تباہی آجائے، دروازہ کھل جانے کے بعد ناٹلا لارا کو مارنے کے لیے اس کے ہم شکل چھلاوا کو بھیجتی ہے لارا اس کا مقابلہ نہیں کرپاتی مگر عین موقع پر امانڈا آکر لارا کوبچالیتی ہے اور دونوں مل کر ناٹلا سے مقابلہ کرنے پاتال کے برج پر پہنچتی ہے۔ لارا ہتھوڑے کی مدد سے اس برج سے منسلک ستونوں کو کو توڑ ڈالتی ہے اور ناٹلا کا مقابلہ کرکے اسے ماردیتی ہے۔ برج تباہ ہوتے ہی پاتال میں زلزلہ آجاتا ہے اور واپسی کے راستے بند ہوجاتے ہیں۔ اب امانڈا اور لارا پاتال کے جادوئی دروازہ کا استعمال کرتی ہے وہی پاتال سے نکلنے کاراستہ بھی ہے۔ یوں وہ واپس نیپال کے اسی مندر پہنچ واپس پہنچ جاتی ہے جہاں سے لارا کی ماں حادثاتی طور پر اس پاتال میں داخل ہوگئیں تھیں، یوں اس مہم کا اختتام ہوتا ہے۔

گیم کے لیول

ترمیم

اس گیم میں کل 7 لیول ہیں

لیول 1: بحر روم

ترمیم

حصّہ اول - ایولون کا راستہ

حصّہ دوم - نیفلیم (دیومالائی مخلوق کی نسل)

حصّہ سوم - نارس (ناروے کی تہذیب) سے تعلق

حصّہ چہارم - گرج کا دیوتا (ثور)

حصّہ پنجم - موت کا حلقہ

لیول 2: ساحلی تھائی لینڈ

ترمیم

حصّہ اول - یادگاریں

حصّہ دوم - بھوگاوتی (تھائی لینڈ کا مشہور مندر)

حصّہ سوم - قدیم دنیا

حصّہ چہارم - کٹھ پتلی اب نہیں

لیول 3: کروفٹ مینور

ترمیم

حصّہ اول - موت سے امان

لیول 4: جنوبی میکسیکو

ترمیم

حصّہ اول - بے نام دن

حصّہ دوم - ژبالبا (موت کا مقام)

حصّہ سوم - مڈگارڈ (وسطی دنیا) کا سانپ

حصّہ چہارم - موت کی زمین

لیول 5: مایان کا جزیرہ

ترمیم

حصّہ اول - موت کا دروازہ

حصّہ دوم - ولہلّا (اسکینڈی نیویا داستان میں خیرسگالی کا ہال)

لیول 6: انڈیمان کا سمندر

ترمیم

حصّہ اول - قدیم رسم

لیول 7: قطب شمالی کا سمندر

ترمیم

حصّہ اول - ہیلہیم (ناروے کی قدیم اسکینڈی نیویا داستانوں کا برفانی پاتال)

حصّہ دوم - یگدراسل (ایک بڑا درخت جِس کی شاخیں اور جڑیں زمین کو جنت اور دوزخ سے مِلاتی ہیں)

حصّہ سوم - وقت سے باہر

اسکرین شاٹ

ترمیم

فائل:Tr8 1.jpg فائل:Tr8 2.jpg فائل:Tr8 3.jpg فائل:Tr8 4.jpg

فائل:Tr8 5.jpg فائل:Tr8 6.jpg فائل:Tr8 7.jpg فائل:Tr8 8.jpg

ٹومب رایڈر انڈرورلڈ موبائل پر

ترمیم

ٹومب رایڈر انڈرورلڈ اب نوکیا این گیج اور سمبین موبائل پردستیاب ہے۔ اس گیم کا سائز 3 سے 7 ایم بی تک ہے۔ ٹومب رایڈر انڈرورلڈ سمبین۔ ٹومب رایڈر انڈرورلڈ اینگیج۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. خالق: والو کارپوریشن
  2. خالق: والو کارپوریشن — Steam application ID: https://store.steampowered.com/app/8140/ — اخذ شدہ بتاریخ: 31 مارچ 2022