ٹیسی تھامس
ٹییسی تھامس (پیدائش: 1963ء) ایک انجینئر اور ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن میں پروجکٹ ڈائریکٹر، اگنی-چہارم ہیں۔ وہ پہلی بھارتی خاتون ہیں جو بھارت میں کسی میزائل منصوبے کی سرکردگی کر رہی ہے۔ اسی وجہ سے انھیں بھارت کی 'میزائل خاتون' کہا جاتا ہے۔
ٹیسی تھامس | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | اپریل 1963ء الاپوژا، کیرلا |
قومیت | بھارتی |
مذہب | مسیحی. |
شریک حیات | سروج کمار |
اولاد | تیجس |
عملی زندگی | |
تعليم | بی ٹیک گورنمنٹ انجینئرنگ کالج، تھریسور، انسٹی ٹیوٹ آف آرمامینٹ ٹیکنالوجی، پونے سے ایم ٹیک |
پیشہ | ڈی آر ڈی او میں سائنسدان |
دور فعالیت | 1988 – تاحال |
کارہائے نمایاں | اگنی میزائل پروجکٹ ڈائریکٹر اگنی-چہارم |
درستی - ترمیم |
ابتدائی زندگی اور تعلیم
ترمیمٹیسی کا جنم اپریل 1963ء میں الاپوژا، کیرلا میں ہوا،[1] وہ ایک چھوٹے کاروباری باپ اور گھریلو ماں کے یہاں پیدا ہوئی۔ وہ ایک راکٹ داغنے کے مرکز کے قریب پرورش پائی اور وہ کہتی ہیں کہ تبھی سے وہ راکٹوں اور میزائلوں کو لے کر ان کا تجسس شروع ہوا۔ وہ انجینئری میں گریجویشن گورنمنٹ انجینئرنگ کالج، تھریسور سے مکمل کر چکی ہیں۔ انھوں نے انسٹی ٹیوٹ آف آرمامینٹ ٹیکنالوجی، پونے سے ایم ٹیک کیا (جو اب ڈیفنس انسٹی ٹیوٹ آف ایڈوانسڈ ٹیکنالوجی کے نام سے قائم ہے)۔[2] ان کے والدین، جن کا تعلق کیرلا سے ہے، انھیں مدر ٹریسا کے نام کی مشابہت میں نام رکھا۔[3] [4]
کریئر
ترمیمٹیسی 3000 کیلومیٹر فاصلے کی اگنی سوم کی ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر تھی۔[5] وہ اگنی چہارم کے مشن کی پراجکٹ ڈائریکٹر بھی رہی جسے 2011ء میں کامیابی سے داغا گیا تھا۔[6] ٹیسی کو 5000 کیلو میٹر اگنی پنجم کی پروجکٹ ڈائریکٹر بنایا گیا جسے 19 اپریل 2012ء کو کامیابی سے داغا گیا۔ جنوری 2012ء میں وزیر اعظم منموہن سنگھ نے انڈین سائنس کانگریس کو مخاطب ہو کر کہا کہ مسز ٹیسی تھامس ایک مثال ہے کہ کس طرح ایک خاتون مردوں کے روایتی کارزار میں اپنا نشان چھوڑ رہی ہے اور کانچ سے بنی حد فاصل توڑ رہی ہے۔ ذرائع ابلاغ نے انھیں اگنی پوتری (اگنی زادی) کہا، ان میزائلوں کی وجہ سے جنہیں انھوں نے تیار کیا۔ ان کا خود کا کہنا ہے: ہم سب ہمارے ملک پر فخر کرتے ہیں۔ اگنی پنجم ہماری اعظم ترین کامیابی ہے۔
ذاتی زندگی
ترمیمٹیسی کی شادی سروج کمار سے ہوئی جو بھارتی بحریہ میں کمانڈر ہیں۔ ان دونوں کا ایک بیٹا ہے جس کا نام تیجس ہے [2] جو فورڈ ٹیکنالوجیز میں انجنئر ہے۔
2008ء میں دی انڈین ویمین سائنٹسٹس ایسوسی ایشن نے ٹیسی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ایک بیان جاری کیا:
” | بیشتر خواتین کی طرح وہ بھی گھر اور کریئر، ماں ہونے اور اپنی ملازمت کے فرض شناس سائنسدان ہونے کے بیچ مشکل توازن برقرار رکھ رہی ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہہ ٹیسی تھامس دیگر خاتون سائنسدانوں کے لیے نمونہ عمل اور حوصلے کا باعث بنے گی کہ وہ اپنے سپنوں کو ممکن ہوتا دیکھیں اور ان دونوں جہانوں میں کھرے اتر سکیں۔ | “ |
اعزازات
ترمیم- ٹیسی تھامس کو ان کے متحدہ رہنمایانہ میزائل ترقیاتی پروگرام کے میدان میں بھارت کو خودکفیل بنانے میں غیر معمولی تعاون کے لیے لال بہادر شاستری قومی ایوارڈ سے نوازا گیا۔[7][8]
- آئی ٹی ایم یونیورسٹی، گوالیار نے ٹیسی کو ڈی ایس سی (آنرز کازا - Honoris causa) 2016ء میں عطا کیا تھا۔
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ "Profile of Dr.Tessy Thomas"۔ 22 اپریل 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 اپریل 2017
- ^ ا ب "Meet India's "Missile Woman"." (PDF)۔ IWSA Newsletter۔ 34 (3)۔ September 2008۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 اپریل 2012 "آرکائیو کاپی" (PDF)۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 اپریل 2017
- ↑ Fire in the Belly, With eggs: India's Missile woman: Tessy Thomas; 28 April 2012
- ↑ Pallav Bagla۔ "The 'missile woman' behind India's new ICBM"۔ BBC Online۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 اپریل 2012
- ↑ Smt. Tessy Thomas is first woman scientist to head missile project آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ stateofkerala.in (Error: unknown archive URL) .
- ↑ "'Agni Putri' Tessy Thomas breaks glass ceiling"۔ 19 اپریل 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 اپریل 2017
- ↑ "Scientist honoured for work on Agni missile tech"۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 اکتوبر 2012
- ↑ "'Missile woman' Tessy Thomas conferred Shastri award"۔ October 2, 2012۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 اکتوبر 2012