پارٹی فار فریڈم ((ڈچ: Partij voor de Vrijheid)‏, PVV) نیدرلینڈزایک قوم پرست عوامی دایاں بازو سیاسی جماعت ہے۔ اس کی بنیاد سنہ 2006 ء میں گیرٹ وائلڈرز-ایوان نمائندگان میں یک فرد جماعت- نے رکھی۔ 2006 کے عمومی انتخابات میں یہ جماعت 9 نشستیں جیت کر پارلیمان میں پانچویں سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری۔ 2010 کی عمومی انتخابات میں 24 نشستوں پر جیت حاصل کی۔ اور تیسری سب سے بڑی پارٹی بن گئی۔ اس وقت پی وی وی نے وزیر اعظم مارک رٹ کی قیادت والی اقلیتی حکومت کو حمایت دینے کا فیصلہ کیا حالانکہ کابینہ میں اس کا کوئی وزیر نہیں تھا۔ لیکن بعد میں سنہ 2012ء میں کیٹشوئس کے بجٹ میں کمی کی وجہ سے ہوئے اختلاف کے بعد اس نے اپنی حمایت واپس لے لی۔[1] 2014ء میں یوروہپین پارلیمانی انتخابات میں 24 میں سے 4 نشستیں جیت کر تیسری سب سے بڑی جماعت بنی۔ 2017ء کے انتخابات میں 20 نشستوں پر کامیابی حاصل کی اور ایوان نمائندگان میں دوسری سب سے بڑی جماعت بنی۔ پی وی وی ڈچ سماج میں آنے والے مہاجرین کی شناخت کرنے، ان کو گرفتار کرنے اور سخت کارروائی کرنے کی وکالت کرتی ہے۔ اس امر میں پپلز فار فریڈم اینڈ ڈیموکریسی سے اس کا اختلاف رہتا ہے کیونکہ وی وی ڈی میاجرین کی حمایت میں بولتی ہے۔ پی وی وی نے نیدرلینڈز میں قرآن پر پابندی لگانے اور مساجد کو بند کرنے کی بھی مانگ کی ہے۔ یہ جماعت ہورپ کی سخت تنقید کرتی ہے اور یورپی اتحاد سے نیدرینڈز کو نکل جانے کی شدید وکالت کرتی ہے۔ جییرٹ ولڈرز اس جماعت کے سب کے اہم اور اکیلے رکن ہیں۔ اس جماعت کو حکومت بنانے اور چندہ لینے کی اجازی نہیں ہے۔


Partij voor de Vrijheid
رہنماگیرت وائلڈرز
House Leaderگیرت وائلڈرز
Senate LeaderMarjolein Faber
یورپی پارلیمانMarcel de Graaff
تاسیس22 فروری 2006؛ 18 سال قبل (2006-02-22)
تقسیم ازPeople's Party for Freedom and Democracy
صدر دفترBinnenhof، ہیگ
رکنیت1 (with parliamentary representatives)
نظریاتقوم پرستی
National liberalism
Right-wing populism
انتقاد بر اسلام

Anti-immigration
Euroscepticism
سیاسی حیثیتدایاں بازو to far-right
بین الاقوامی اشتراکگیرت وائلڈرز
یورپی اشتراکEuropean Alliance for Freedom
یورپی پارلیمان گروہEurope of Nations and Freedom
House of Representatives
20 / 150
Senate
9 / 75
States-Provincial
66 / 570
یورپی پارلیمان
4 / 26
ویب سائٹ
www.pvv.nl


انتخاباتی نتائج

ترمیم
سال انتخابات ووٹوں کی تعداد ووٹوں کا مجموعی فیصد جیتی ہوئی نششتوں کی تعداد تبدیلی حکومت
2006 579,490 5.89% 9 / 150 new حزب مخالف
2010 1,454,493 15.45% 24 / 150 15 اقلیتی اتحاد وی وی ڈی-سی ڈی اے کی حمایت میں
2012 950,263 10.08% 15 / 150 9 حزب مخالف
2017 1,372,941 13.1% 20 / 150 5 حزب مخالف

سینیٹ

ترمیم
سال انتخابات ووٹوں کی تعداد ووٹوں کا مجموعی فیصد جیتی ہوئی نششتوں کی تعداد تبدیلی
2011 72 12.74% 10 / 75
2015 66 11.58% 9 / 75 1

یورپی پارلیمان

ترمیم
سال انتخابات ووٹوں کی تعداد ووٹوں کا مجموعی فیصد جیتی ہوئی نششتوں کی تعداد تبدیلی
2009 772,746 16.97% 4 / 25
2014 633,114 13.32% 4 / 26

نمائندگی

ترمیم

ایوان نمائندگان میں نمائندے

ترمیم

جماعت کے ایوان میں 24 نمائندے، 14 مرد اور 6 عورتیں مندجہ ذیل ہیں:

  • جییرٹ ولڈرز، پارلیمانی قائد
  • رائے وین آلسٹ
  • فلیور اگیما
  • ہارم بیرٹیما
  • مارٹن بوسما
  • ٹیون وین ڈیجک
  • سیسٹے فرسٹما
  • کرین گیربرانڈز
  • میکائیل دی گراف
  • لیلیان گراس
  • لیلیان ہیلڈر
  • لیون دی جونگ
  • سکندر کوپس
  • بیری میڈلینڈر
  • ویکی مائکیر
  • گیدی مارکیسزویر
  • ایدگار مولڈر
  • جبرائیل پوپکین
  • ریمنڈ دی رون
  • دانائی وین ویردینبنگ

سینیٹ کے ارکان

ترمیم

جماعت کے 9 نمائندے، 8 مرد اور ایک خاتون مندرجہ ذیل ہیں:

  • مارجولین فابیر، پارلیمانی قائد
  • مارٹن وین بییک
  • رینے ڈیرکسین
  • پیٹر وین ڈجک
  • سکندر وین ہیٹینٹون وین کیریسٹین
  • کیس کوک
  • ڈینیجی وین ڈیر سلوجیس
  • گوم وین سٹرین

یورپی پارلیمان

ترمیم

یورپی پارلیمان مین 6 ارکان، 6 مرد مندرجہ ذیل ہیں:

  • میرکیل دی گراآف، پارلیمانی قائد
  • آندرے ایلیسین
  • اولاف ستنگر
  • اوکے زجلسٹرا

حوالہ جات

ترمیم
  1. "بجٹ میں کمی کی بنا پر ڈچ انتخابات نزدیک"۔ یورونیوز۔ 23 اپریل 2012ء میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 اپریل 2012ء