پالم اے سٹیڈیم
پالم اے اسٹیڈیم جسے ایئر فورس اسٹیشن یا ماڈل سپورٹس کمپلیکس بھی کہا جاتا ہے، دوارکا روڈ، پالم ، نئی دہلی میں ایک کرکٹ گراؤنڈ ہے۔ یہ گراؤنڈ 1958ء میں قائم کیا گیا تھا اور تب سے یہ سروسز کرکٹ ٹیم کے لیے کرکٹ کا باقاعدہ مقام ہے۔ اس گراؤنڈ نے دہلی اور ریلوے کی کرکٹ ٹیموں کے چند میچوں کی میزبانی بھی کی ہے۔ 2018ء کے وسط تک اس نے 126 فرسٹ کلاس میچز اور 69 لسٹ اے میچز کا انعقاد کیا ہے۔ [1] [2] [3] 2011ء میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اس گراؤنڈ کو ورلڈ کپ کے لیے پریکٹس وینیو کے طور پر استعمال کرنے کی منظوری دی۔ وہاں 19 پریکٹس سیشن ہوئے۔
میدان کی معلومات | |||
---|---|---|---|
مقام | دوارکا روڈ, پالم, دہلی | ||
جغرافیائی متناسق نظام | 28°34′17″N 77°07′22″E / 28.57139°N 77.12278°E | ||
تاسیس | 1958 | ||
گنجائش | n/a | ||
اینڈ نیم | |||
n/a | |||
ٹیم کی معلومات | |||
| |||
بمطابق 27 اگست 2015 ماخذ: http://www.espncricinfo.com/ci/content/ground/58051.html Cricinfo |